مکئی سے جُڑے صحت کے فوائد۔

مکئی سے جُڑے صحت کے فوائد۔

مکئی سے جُڑے صحت کے فوائد۔

مکئی، تقریباً ہر ثقافت میں ایک اہم خوراک ہے۔ اسے پاؤڈر، آٹا (کارن فلور) سینکا ہوا، بھنا ہُوا، اُبلا ہوا اور یہاں تک کہ خام شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اس امر پر بھی بہت بحث ہوسکتی ہے کہ آیا یہ آپ کی صحت کے لیے اچھی ہے۔ اس مزیدار اناج کے استعمال میں آپ کی مدد کے لیے ہم نے مکئی سے جُڑے صحت کے چھ فوائد کی فہرست مرتب کی ہے۔

انرجی بُوسٹر:

مکئی ایک زبردست اناج ہے جو پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل ہے جو سست رفتاری سے ٹوٹ کر جسم کا حصہ بن جاتے ہیں اور اسی وجہ سے طویل عرصے تک بدن کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ پیچیدہ کاربس کھانا صرف توانائی کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ دماغ اور اعصابی نظام کے مناسب انداز میں کام کرنے کو بھی یقینی بناتا ہے۔ 

خون میں موجود سرخ خلیات میں اضافہ:

چونکہ مکئی وٹامن بی 12 اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، یہ خون کے سرخ خلیوں کی پیداوار کو بڑھاتی ہے۔ خون کے سرخ خلیوں میں اضافہ اس لیے بھی پسند کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم میں زیادہ غذائی اجزاء کی گردش میں مدد دیتے ہیں اور جسم کو خون کی کمی سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں جس سے نہ صرف آپ کا جسم صحت مند اور چاق و چوبند رہتا ہے بلکہ چہرے پر تازگی اور شادابی بھی چھلکت

بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار:

مکئی میں موجود مزاحم نشاستے کا استعمال گلوکوز اور انسولین کے ردعمل کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کم ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چونکہ مکئی میں فائبر خاصی زیادہ تعداد میں موجود ہوتا ہے اس لیے یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور وقت کے ساتھ ہاضمے کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

آنکھوں کے لیے صحت مند:

مکئی میں لوٹین اور زیکسنتھین بھی ہوتا ہے، جو ریٹنا یعنی آنکھ کی پُتلی میں موجود مالیکولر روغن ہیں اور آپ کی بصارت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لہٰذا مکئی کا استعمال آپ کی بینائی کے لیے بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔

وزن کنٹرول کرنے میں مفید:

مکئی میں مزاحم نشاستہ بھی ہوتا ہے۔ یہ خاص طور پر وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ توانائی کی کثافت کو کم کرنے اور بھوک کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 

گلوٹین فری:

اس کی قدرتی شکل میں مکئی گلوٹین فری ہے۔ لہٰذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جو لوگ گلوٹین کو پسند نہیں کرتے، چاہے طبی وجوہات کی بنا پر یا کسی دوسری صورت میں، وہ بھی بغیر کسی پریشانی کے مکئی کو براہ راست کسی بھی صورت میں کھا سکتے ہیں یا مکئی کا آٹا (کارن فلور) کھا سکتے ہیں۔

آپ اپنی روز مرہ غذا میں مکئی کو کیسے شامل کرتے ہیں؟ نیچے دیئے گئے کمنٹس باکس میں ہمیں ضرور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (6)

  • anonymous
    (1 month ago)
    ہم مکئی کو وزن کم کرنے کیلئے کارن فلور کرکے استعمال کرتے
    جواب
  • anonymous
    (1 year ago)
    اس میں کوئی شک نہیں کہ مکئی ایک مکمل غذا ھے۔ میں اپنے 16 سالہ تجربہ سے ثابت کرتا ھوں کہ جب تک ھم لوگ (کشمیر میں) دیہاتوں مکئی کی روٹی کھاتے رھے ، کوئی شگر یا بلڈ پریشر کا مریض نہیں پایا۔
    جواب
  • anonymous
    (1 year ago)
    مکی کو کتنی دیر تک ابالین
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Really informative check this link u can read and write reviews about food https://www.reviewgraphy.com/burger-king-karachi/
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Nice blog thanks for sharing keep posting. Wish to contribute with your valuable reviews? https://www.reviewgraphy.com/?s=Jan%27s+Food+-+BIRYANI&post_type=page
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Good
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں