ہر دور کے آزمودہ صحت مند سلاد

ہر دور کے آزمودہ صحت مند سلاد

ہر دور کے آزمودہ صحت مند سلاد

سلاد ایک ایسی ڈش ہے جسے مختلف اقسام کی رنگ برنگی سبزیاں ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ سلاد کھانے سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ جب ہم صحت مند کھانے کے بارے میں سوچتے ہیں تو، ہمارے ذہن میں جو پہلی ڈش آتی ہے وہ سلاد ہے کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور بہترین ڈائیٹ فوڈ بھی ہے۔ سلاد ہماری غذا کا ایک اہم حصہ ہے۔ سلاد کی بہت ساری  قسمیں ہیں جو صحت بخش کھانوں کے شوقین افراد کی پسند ہیں۔ یہ صرف ان لوگوں کے لیے نہیں ہیں جو اپنے وزن کو مناسب رکھنا اور چہرے اور جلد کو تر و تازہ  رکھنا چاہتے ہیں، بلکہ ان لوگوں کے لئے بھی یہ ایک بہترین اور جھٹ پٹ تیار ہونے والا اسنیک ہے جو بہت مصروف رہتے ہیں اور آخری منٹ میں فٹا فٹ تیار کی جانے والی ڈشز کی تلاش میں رہتے ہیں۔
اس مضمون میں صحت مند اور بہترین  سلاد کے بارے میں تمام معلومات درج ہیں، جو آپ کے دوپہر یا رات کے کھانے کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہونگی۔


 
سیزر سلاد:
میکسیکو سے شروع ہونے والا یہ سب سے مشہور قسم کا سلاد ہے جو اب دنیا کے ہر حصے میں پیش کیا جاتا ہے۔ ہری سبزیوں پر مشتمل یہ سلاد ایک لذیذ اور صحت بخش ڈش ہے۔ جس میں سلاد پتا، مچھلی، انڈے، لیموں کے رس اور زیتون کے تیل کی ڈریسنگ کے ساتھ ساتھ  پارمزان پنیر کا تڑکہ اس کے ذائقے کو منفرد بناتا ہے۔ اسے مکمل کھانے کے طور پر یا سائیڈ ڈش کی طرح بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
 ایک روایتی سیزر سلاد میں تقریباً 470 کیلوریز ہوتی ہیں۔


 
کوب سیلڈ:
یہ ایک امریکی طرز کی ہری سلاد ہے۔ جسے تازہ ہری سبزیاں، ایواکاڈو، گرلڈ چکن، اُبلے ہوئے انڈے، پنیر اور زیتون کے تیل کی ڈریسنگ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ یہ ایک مشہور سلاد ہے جو پورے امریکا میں شوق سے کھائی جاتی ہے۔ روایتی کوب سلاد 623 کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے۔ 


 
ٹونا سلاد:
ٹونا سلاد دو اہم اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے ایک ٹونا اوردوسرا مایونیز۔ ٹونا عام طور پر ڈبے میں بند ملتی ہے اور اسے  پانی اور تیل میں پکایا جاتا ہے۔ اس کو ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان رکھ کر ٹونا سلاد سینڈوچ کے طور پر بھی  پیش کیا جاسکتا ہے۔ کچھ مشہور اور عام اجزاء جو اس کے ذائقے کو شاندار بناتے ہیں ان میں اچارا ور اجوائن شامل ہیں۔ ایک روایتی ٹونا سلاد میں 187 کیلوریز ہوتی ہیں۔


  
پاستا سلاد:
پاستا سلاد سننے میں یہ ایک صحت مند آپشن کی طرح نہیں لگتا ، لیکن یہ صحیح نہیں، پاستا سلاد سب سے صحت مند اور غذائیت بخش سلادوں میں سے ایک ہے۔ اسے عام طور پر کسی بھی قسم کا پاستا سرکے میں ڈال کر تیل اور مایونیز کی ڈریسنگ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے یہ چیزیں اسکے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہیں۔ اسے عام طور پر ٹھنڈا کر کے پیش کیا جاتا ہے۔ اسے  ایپاٹائزر، سائیڈ ڈش یا مین کورس کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ پاستا سلاد عام طور پر 358 کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے۔


 

اسرائیلی سلاد:
یہ سلاد کی سب سے صحت بخش اقسام میں سے ایک ہے۔ جس میں سب سے کم تعداد میں کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ یہ ٹماٹر، پیاز، کھیرا اور شملا مرچ سے بنائی جاتی ہے۔ اس کی بھی مختلف قسمیں ہیں اور یہ اسرائیل کی سب سے مشہور ڈش ہے۔ اس کو بطور سائیڈ ڈش بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ اسرائیلی سلاد  صرف 65 کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے۔


 
پاور سلاد:
یہ سلاد صحت مند ہری سبزیوں اور دیگر ذائقے دار اشیا کے امتزاج سے بنائی جاتی ہے۔ پاور سلاد خوشنما سبزیوں جیسے سلاد کے پتے، تلسی، کھیرا، پیاز اور ایواکا ڈو پر مشتمل ہوتی ہے۔ فیٹا پنیر اور سفید چھولوں کا تڑکہ لیے یہ سلاد کھانے والوں کو ذائقےکی ایک نوکھی دنیا میں لے جاتی ہے۔ یہ سلاد  کاربوہائیڈریٹ اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ آپ کا وزن مناسب  رکھنے اور فٹ رہنے کےشوقین افراد کے لئے ایک بہترین آپشن ہے۔
پاور سلاد میں 560 کے قریب کیلوریز ہوتی ہے۔ 


 
 سلاد کا استعمال ہر طرح اور ہر عمر کے افراد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر آپ صحت مند کھانے پر غور کر رہے ہیں تو یہ ہیں وہ سلاد جن کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔ یہ نہ صرف مزیدار ہیں بلکہ آپ کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ تمام غذائیت بخش کھانوں کی خواہش رکھنے والے افراد کو یقینی طور پر ان سپر صحتمند سلاد کو ضرور ٹرائی کرنا چاہیے اور اپنے روز مرہ کھانوں کے مینو کا حصہ بنانا چاہیے۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں