پاکستانیوں کے 5 پسندیدہ روایتی میٹھے پکوان

پاکستانیوں کے 5 پسندیدہ روایتی میٹھے پکوان

پاکستانیوں کے 5 پسندیدہ روایتی میٹھے پکوان

یہ سچ ہے کہ وہ کہیں بھی رہیں مگر اپنی دیسی روایات سے کبھی الگ نہیں ہوسکتے۔ کھانے پینے کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہے نانیوں دادیوں کے زمانے سے جو میٹھے پکوان ہمیں پسند آتے ہیں وہ ساری عمر اولین پسند بنے رہتے ہیں۔ خاس طور پر کراچی والے دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں اپنے شہر کے کھانوں کو کبھی نہیں بھولتے۔ ایسے پی پانچ مزے دار روایتی میٹھوں کا ذکر ہم زیر نظر مضمون میں کررہے ہیں جنہیں پاکستانی کبھی فراموش نہیں کر پاتے۔ یہ مزے دار دیسی ذائقے نہ صرف اپنی لذت میں منفرد ہیں بلکہ حفظان صحت کے حوالے سے بھی قوت بخش اور توانائی فراہم کرنے والے ہیں۔ 


شیرخورمہ:
یہ ایک ایسی بہترین میٹھی اور مکمل ڈش ہے جسے کوئی چاہ کر بھی نظر انداز نہیں کرسکتا۔ سویوں، چاولوں، میوہ جات، چھوہاروں اور دودھ سے بنے مزے دار شیر خورمہ کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ یہ مسلمانوں کی قدیم روایتی ڈش ہے جسے تہواروں یا خاص مواقع پر صبح صبح ناشتے میں کھا کر منہ میٹھا کیا جاتا ہے۔ اس کے پیچھے ایک قدیم روایتی سوچ ہے کہ صبح صبح شیر خورمہ کھانے سے آپ کا سارا دن خوشگوار گزرے گا۔ شیر خورمہ کو تہواروں کا میٹھا بھی کہا جاتا ہے۔ برصغیر کے اس مقبول ترین میٹھے کا اصل وطن حیدرآباد کو سمجھا جاتا ہے تاہم یہ ہندوستان پاکستان سمیت پورے برصغیر میں ہر خاص و عام میں یکساں مقبول ہے۔ اسے گرم گرم ہی کھایا جاتا ہے تاہم ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کر کے کھانے کا بھی اپنا ہی ایک الگ مزہ ہے۔ اگر آپ کا کوئی پاکستانی دوست ہے تو اسے اس بات کے لئے پکا کرلیں کہ وہ کم از کم ایک بار ضرور اپنے گھر کا بنا ہوا شیر خورمہ آپ کو کھلائے کیونکہ پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جس میں عید، بقرعید یا خاص تہواروں پر شیر خورمہ نہ بنایا جاتا ہو۔   
آپ کی آسانی کے لئے ہم نے نیچے دیئے گئے لنک پر شیر خورمہ بنانے کی آسان ترکیب رکھ دی ہے آپ چاہیں تو آج ہی گھر پر میٹھا اور لذیذ شیر خورمہ تیار کرلیں۔ 

                                        

ساگو دانہ کھیر:
جنوبی ایشیائی ممالک میں شامل سری لنکا، پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، نیپال وغیرہ میں مقبول ترین میٹھا پکوان جسے  خاص مواقع پر بنایا جاتا ہے، اسے زیادہ تر ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔ اسے عموماً ساگودانے اور دودھ کے امتزاج سے بنایا جاتا ہے تاہم اس کی لذت انگیزی بڑھانے کے لئے اس میں چاول، زعفران، کٹا ہوا پستہ اور بادام بھی ڈالے جاتے ہیں۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ یہ میٹھا صحت کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے جیسے کیلشیم اور آئرن کی فراہمی اس کی خصوصیت ہے جبکہ اس میں ڈالے جانے والے میووں سے بھی انسانی جسم کو بہترین اور فوری توانائی حاصل ہوتی ہے۔ اسے ٹھنڈا کرکے پیش کیا جاتاہے۔ یہ میٹھا بچوں کی نشوونما کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے، پاکستان میں خاص طور پر وسطی پنجاب میں کوئی تہوار یا تقریب کھیر کے بغیر منانے کا تصور ہی محال ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ اس مزے دار روایتی میٹھے پکوان کو بنانے کا آسان طریقہ جان سکتے ہیں۔  
                                           

 
شاہی ٹکڑے:
اگر عید کے دن آپ کے گھر میں شاہی ٹکڑے نہیں بنتے تو یقیناً آپ پاکستانی نہیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں شاذ و نادر ہی کوئی ایسا گھرانہ ہوگا جس میں عید کے روز شاہی ٹکڑے نہ بنائے جاتے ہوں۔ یہ بریڈ پڈنگ دودھ ، سویاں، پستے اور بادام کے بہترین امتزاج سے بنا ہوا ایک خوش ذائقہ میٹھا ہے. اسے ڈبل روٹی کا میٹھا بھی کہا جاتا ہے. یہ شاہی میٹھا عام طور پر خاص مواقع پر میٹھے کی طلب کو پورا کرنے کے لئے بنایا جاتا ہے۔ اپنے منفرد اور مزے دار ذائقے کے ساتھ ساتھ یہ شاہی میٹھا آپ کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ نیچے دئیے گئے لنک پر جا کر آپ شاہی ٹکڑے بنانے کی آسان ترکیب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

                                        


سویّاں:
یہ بھی برصغیر انڈو پاک کی مقبول ترین میٹھی ڈش ہے جسے رمضان المبارک میں بھی نہایت ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے اور عید کے روز بھی متعدد گھرانوں میں منہ میٹھا کرنے کے لئے سویاں پکائی جاتی ہیں۔ 
سویاں پاستہ کی ایک قسم ہے، جس کا تعلق اسپیگیٹی کے گھرانے سے ہے لیکن یہ اسپیگیٹی کے مقابلے میں نسبتاً باریک ہوتی ہیں۔ یہ شاندار میٹھا سیویوں کو چینی اور مکھن یا گھی میں ملا کر بنایا جاتا ہے جس میں خوبصورتی اور ذائقہ دینے کے لیے میوہ جات کو شامل کیا جاتا ہے۔ سیویوں کو خاص مواقع اور تقریبات میں دسترخواں کی زینت بنایا جا تا ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ سویاں پکانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔  
 
                                  


سوجی کا حلوہ:

اگر ہم دیسی ناشتے کی بات کریں تو سوجی کا حلوہ اس کا اہم ترین حصہ ہے جس کے بغیر دیسی ناشتے کا تصور ہی محال ہے۔ برصغیر پاک و ہند، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں حلوہ پوری کا ناشتہ بہت سے لوگوں کا روز کا معمول ہے۔ حلوہ پوری کے ناشتے میں گرم گرم مزے دار پوریاں،  سوجی کا لذیذ خوشبودار حلوہ، آلو کی ترکاری، چنے کا سالن اور اچار شامل ہے۔ گرم گرم لذیذ حلوے اور خستہ پوریوں کا ناشتہ ہو تو کسی پاکستانی کا ہاتھ نہیں روکا جاسکتا، اپنے خواص اور فوائد کے باعث حلوہ پوری کا ناشتہ بہترین اور مکمل غذا ہے جو دن بھر آپ کو چست اور توانا رکھتا ہے۔ اس میں شامل کیلوریز آپ کو توانائی فراہم کرتی ہیں اور شوگر کی مقدار انسانی جسم میں مٹھاس کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ 
نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ مزے دار سوجی کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں