پہلے ہی رکن ہیں۔؟ لاگ ان کریں۔ Log in. Continue as guest
کیا آپ کھانے پینے کے شوقین ہیں۔؟
Forgot your password ?
دلچسپ تراکیب ، سبق اور بلاگز کے لئے لوگن کریں
سبزی خوری کے بارے میں 5 مفروضے جنہیں بھولنے کی ضرورت ہے
گرم مسالوں کے جادوئی اوصاف
بیکنگ کے متعلق کچھ مفید نکات
پانچ فرحت انگیز کھانے جو آپ با آسانی گھر پر بنا سکتے ہیں
بہترین کیک بنانے کے لیے بیکنگ کے چھ مفید نکات
گھر پر آزمانے کے لیے 5 آسان پاپسیکلز تراکیب جو صرف تین سے چار اجزاء پر مشتمل ہیں۔
کچن میں استعمال ہونے والے 6 مسالے جو آپ گھر پر بھی اُگا سکتے ہیں
بجٹ دوست گروسری جو ہر پاکستانی باورچی خانے کے لیے ضروری ہے۔
جب پاکستانی اور اطالوی پکوان ہم آہنگ ہوئے: اطالوی شیف وِٹوریو کاسٹیلانی کا پاکستان کا دورہ!
اسٹریٹ فوڈ وینچرز: جیدا لسی
اسٹریٹ فوڈ وینچرز: کڑک چائے
عالمی یومِ خوراک
جیدا لسی والا انتہائی لگن کے ساتھ تاریخی اورروایتی ذائقہ بانٹ رہا ہے۔اندرون لاہور میں واقع اس دکان پر صبح 6 بجے سے ہی گاہکوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ویڈیو دیکھیں اورجانیں کہ کس طرح مشہور و معروف لسی اسپاٹ آںے جانے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
چائے صرف ایک مشروب ہی نہیں بلکہ دوستوں، عزیزوں اور گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگانے کا ایک بہانا بھی ہے۔ چائے خاص طور پر جنوبی ایشیا میں اپنی تاریخ، ذائقے اور مختلف اقسام کی وجہ سے بے حد مشہور و مقبول ہے۔۔ چائے کا ایک کپ ہاتھ میں تھامیں اور ہماری اس ویڈیو دیکھیں۔۔۔ جس میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چائے سے جُڑے کچھ ایسے دلچسپ حقائق جو شاید آپ نہ جانتے ہوں
چٹ پٹی پانی پوری کھانا کسے پسند نہیں۔۔ تیکھے اور مسالا دار کھانوں کے شوقین افراد میں چٹخارے دار پانی پوری بے حد مقبول ہے۔ ہم نے شہر کے کچھ مشہور پانی پوری اسپاٹس پر جانے کا فیصلہ کیا اور چٹخاروں کے شوقین افراد سے پوچھا کہ انھیں یہاں کا ذائقہ کیسا لگا۔؟ اگر آپ بھی کراری،ذائقہ دار اور چٹ پٹی پانی پوری کھانا چاہتے ہیں تو پھر کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟
کراچی کی قدیم ترین اور رنگا رنگ کھانوں کے ذائقوں سے مالا مال فوڈ اسٹریٹ کی ایک جھلک۔ تقسیمِ ہند کے بعد پورے برِصغیر سے مختلف تہذیبوں کے افراد برنس روڈ پر اور اس کے اطراف آ کر آباد ہوئے اور اس علاقے میں کھانوں سے متعلق کاروبار جمایا۔ شہر بھر سے کھانوں کے شوقین افراد یہاں کا رخ کرتے ہیں نت نئے اور انواع و اقسام کے کھانوں کے حوالے سے برنس روڈ اپنی ایک منفرد شناخت اور کشش رکھتا ہے۔ یہاں کی شاندار تاریخ اور جگمگاتی راتوں کی زندگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
اس بڑی عید پر ہم نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے لیے پہلی بار گائے کی زبان پکائی، جسے چکھنے پر ان کا ردِ عمل حیرت، اچنبھے، تذبذب اور قہقہوں پر مبنی تھا اسی لیے ان یاد گار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا
شیف کمالے کے نام سے جانے پہچانے جانے والے اطالوی طباخ وِٹوریو کاسٹیلانی کو اطالوی کھانے پکانے میں جو مہارت حاصل ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں حال ہی میں شیف کمالے نے انٹرنیشنل پکوانوں میں اپنی دلچسپی کو بڑھایا ہے اور مختلف ممالک کے مقامی پکوانوں کے بارے میں جاننے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کا سفر شروع کیا ہے۔ شیف کمالے کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے مشہور مقامی پکوانوں کو اٹلی کے لوگوں میں متعارف کرائیں گے اور اس سلسلے میں حاصل ہونے والی معلومات کو اٹلی کے مقامی افراد کے ساتھ شیئر کریں گے غیر ممالک کے سفر کے سلسلے میں شیف کمالے نے نومبر کے مہینے میں پاکستان کا سفر اختیار کیا اور کراچی آ کر یہاں کے مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے یہاں کی تاریخ اور کلچر کو جاننے کے لیے خوب سیرسپاٹا کیا اور کراچی میں واقع قدیم مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کراچی کے قدیم مسالا بازار کا بھی دورہ کیا اور یہاں کے منفرد پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ کراچی میں مختلف مقامات کے دورے کے دوران انہوں نے اپنی کھانے پکانے کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا اور کراچی کے لوگوں کو مشہور اطالوی کھانوں سمیت دنیا کے مختلف ذائقوں سے روشناس کرایا۔
دنیا بھر میں ورلڈ فوڈ ڈے بھوک اور غربت سے نمٹنے کیلئے منایا جاتا ہے۔ پرعزم افراد ہر سال ، اس دن خوراک کی قلت کا خاتمہ اور لوگوں کی فلاح و بہبود کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔ فوڈ ٹریبیون بھی امید کرتا ہے کہ وہ اس آگاہی میں اپنا حصہ ڈالے گا اور ضرورت مند اور بھوکے افراد کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا جو کہ اقوامِ متحدہ کے پائیدار مقاصد میں سے ایک ہے۔۔
پھجا سری پائے لاہور کے روایتی کھانوں کی پہچان اور وسطی لاہور میں تاریخی مقامات کے بالکل بیچ میں واقع ہے۔ یہ نہ صرف لاہوریوں کا پسندیدہ ناشتہ ہے بلکہ دیگر شہروں سے آنے والے لوگ بھی مزے لے کے کھاتے ہیں۔ پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بلکہ بعض اوقات بیرونِ ملک سے آنے والے افراد بھی خاص طور پر پھجا سری پائے کھانے کے لیے لاہور کا رخ کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھیں اور جانیں کہ کس طرح اس قدیم ریسٹورنٹ کا لذیذ پکوان آنے جانے والوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ یہ آج بھی ہر دلعزیز اور مشہور جگہ ہے۔
چرغہ، سالم مرغی کو فرائی کر کے بنائی جانے والی ایک چٹخارے دار اور لذیذ ڈش ہے جو پورے جنوبی ایشیا میں بہت مشہور ہے۔ اس لذیذ اور شاندار پکوان کی تیاری کے لیے سالم چکن کو منفرد اور تیکھے مسالاجات لگا کر رات بھر کے لیے چھوڑدیا جاتا ہےاور لوگوں کی پسند کے مطابق اسٹیم یا گرم تیل میں فرائی کر کے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھیں اور کراچی میں اس مہکتے ہوئے مزے دار پکوان سے لطف اندوز ہونے کے لیے مشہور جگہوں کے بارے میں جانیں۔
ضلع خیبرپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں واقع ہے۔ ضلع خیبر اپنی لذیذ باربی کیو ڈش پٹہ تکہ کی وجہ سے بے حد مشہور ہے۔ یہ ویڈیو دیکھیں اور اس شاندار روایتی پکوان کے بارے میں مزید جانیں کہ اس ڈش کی خاص بات کیا ہے اور کیوں یہ مہکتا ہُوا لذیذ پکوان سالہا سال سے سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
فورٹ روڈ فوڈ اسٹریٹ پنجاب کے شہر لاہور میں واقع ہے۔۔ اس شاہراہ پر ایک طرف مزیدارلاہوری کھانوں کی خوشبو دل لبھاتی ہے تو دوسری جانب تاریخی عمارتیں جیسے کہ بادشاہی مسجد،روشنائی گیٹ اور مینار پاکستان سب کی توجہ کھینچ لیتا ہے۔۔۔ ویڈیو دیکھیں جس میں آپ پُر کشش مقامات کی سیر کے ساتھ ساتھ لاہور کے لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہونگے جو کسی بھی شخص کی خواہش ہوتی ہے۔
جنیدیز پزیریا کراچی کے کچھ بہترین اسپاٹس میں سے ایک ہے،جو نیویارک کی طرح کا تازہ گرما گرم پیزا پیش کرتے ہیں۔ لذیذ ذائقوں سے بھرپورپیزا سستا ہونے کی وجہ سے کسٹمرز باآسانی خرید لیتے ہیں۔ ویڈیو میں مالکان اپنے کھانے کے سفر اور مشن کے بارے میں بتا رہے ہیں،کہ کس طرح انہوں نے کراچی کے شہریوں کیلئے ایک ڈالر پیزا متعارف کرایا۔
ڈیلینا کراچی کا ایک ایسا آئس کریم پارلر ہے، جو اپنی جدید اور مزیدار آئس کریم اور منفرد میٹھی ڈشز کے لئے مشہور ہے۔ ویڈیو میں ڈیلینا کے مالکان نے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان تمام افراد کی حوصلہ افزائی کی جو اپنے نئے کیٹرنگ کے کاروبار کی شروعات کر رہے ہیں ۔
کرسپو بیکری کراچی کی قدیم ترین اور شہر کی سب سے مشہور بیکریوں میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے گرما گرم تازہ چکن پیٹس اورخستہ بسکٹس کےباعث مشہور ہے۔ کرسپو بیکری کے مالک سلیم حسین کے ساتھ ہونے والی گفتگو ملاحظہ کریں، جس میں انہوں نے اپنوں سالوں کی محنت اور تجربات کو بیان کیا ہے۔