انسان کا اپنی بری عادتوں کو پہچاننا ان کو درست کرنے کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد عموماً دوہرائی جانے والی یہ عادات ایسی ہیں جن پر دھیان رکھنا چاہیے کیونکہ یہ غیر صحت مند طرز زندگی کو فروغ دے سکتی ہیں۔
کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے اور بعد میں چائے پینے سے پرہیز کریں۔
چائے کی پتی تیزابی ہوتی ہے اور ہاضمے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔ اگر آپ کھانے میں پروٹین کا استعمال کرتے ہیں، تو چائے سے نکلنے والا تیزاب پروٹین کے مواد کو سخت کر دیتا ہے، جس سے اسے ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کھانے کے فوراً بعد چائے پینا بھی جسم میں آئرن کے جذب میں مداخلت کرے گا۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے اور بعد میں چائے پینے سے پرہیز کریں۔
نہانا:
رات کے کھانے یا مکمل کھانے کے فوراً بعد نہانا یا شاور لینا جسم کے درجہ حرارت میں معمولی کمی کا باعث بنتا ہے۔ کھانے کے بعد چونکہ انسانی جسم کو ہاضمے کے لیے خون کے معدے میں بہنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر نہانے کی صورت میں خون معدے کے بجائے جسم کے دوسرے حصوں میں بہہ کر جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کی کوشش میں لگ جاتا ہے چونکہ انسانی جلد کا رقبہ معدے سے زیادہ بڑا ہوتا ہے، اس لیے نہانے کے بعد جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں کافی وقت لگتا ہے جس سے ہاضمے کا عمل تاخیر کا شکار ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں معدے میں تکلیف اور طبیعت میں بے چینی پیدا ہوجاتی ہے۔ ا سلیے ہمارا مشورہ ہے کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد نہانے سے گریز کرنا چاہیے۔
سونا:
بھرپورکھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر کو جھپکی لینا یا سونے کے لیے بستر پر جانا آپ کے لیے بے چینی کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ اس صورت میں آپ کے جسم کو بد ہضمی، سینے میں جلن اور ہاضمے کے دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو رات کی نیند میں اچھا خاصا خلل ڈالتے ہیں۔ لہذا، سونے سے 3 گھنٹے پہلے کھانا کھانا زیادہ بہتر ہے تاکہ جسم کو کھانا ہضم کرنے کے لئے مناسب وقت مل سکے۔
ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں:
کھانا کھانے کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی پینا آپ کے جسم کی چربی کو گھلانے کی صلاحیت میں مداخلت کا باعث بنتا ہے۔ پانی کا ٹھنڈا درجہ حرارت کھانے سے حاصل ہونے والی چربی یا فیٹس کو ٹھوس بنا دیتا ہے، جس سے آپ کے جسم کے لیے آپ کے بدن میں موجود ناپسندیدہ چربی کو گھلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ لہذا، کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے پرہیز کریں بلکہ زیادہ بہتر ہوگا کہ کھانا کھانے سے تھوڑی دیر پہلے ایک گلاس پی لیں تو زیادہ بہتر ہے۔
تمباکو نوشی یا سگریٹ پینا:
تمباکو نوشی کو ہر طرح سے صحت کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، لیکن کھانا کھانے کے فوراً بعد سگریٹ نوشی کے زیادہ منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔ کھانا کھانے کے بعد فوراً سگریٹ پینے یا تمباکو نوشی کرنے سے آپ کی غذائی نالی میں جلن کا سبب بن سکتا ہے۔ اگرچہ کھانا کھانے سے پہلے یا بعد میں دونوں صورتوں میں ہم سگریٹ نوشی کی سفارش نہیں کریں گے، لیکن بھاری کھانا کھانے کے بعد کم از کم 20 منٹ تک سگریٹ پینے سے پرہیز کریں۔
اپنی رائے دیں