غوثیہ نلی بریانی، کراچی کے شاندار پکوان

غوثیہ نلی بریانی، کراچی کے شاندار پکوان

غوثیہ نلی بریانی، کراچی کے شاندار پکوان

 

جب کھانے کی بات آتی ہے تو بریانی کئی دہائیوں سے جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے سرِ فہرست انتخاب ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا بہترین کھانا نہیں ہے، تقریبات کے دوران مینو کے لیے پہلا انتخاب اور پورے پاکستان میں بہت سے خاندانوں کے لیے جمعے کے روز لازمی دوپہر کے کھانے کے لیے بریانی کو ہمیشہ سے اولین درجہ حاصل ہے۔

اپنی سب سے پسندیدہ ڈش کی تلاش کے لیے باہر نکلتے وقت، ہمیں اس بارے میں ایک زبردست مرکز کا پتہ چلا جو کہ غوثیہ نلی بریانی کے نام سے مشہور ہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع ایک چھوٹے سے ریستوران نے بریانی کا اپنا ایک منفرد ورژن بنایا ہے جسے نلی بریانی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بریانی میں مسالوں کے انوکھے امتزاج کو ظاہر کرنے کے لیے بریانی کے اوپر نلی یا بون میرو یعنی ہڈیوں کا گودا شامل کیا جاتا ہے۔ جب غوثیہ نلی بریانی کے مالک محمد ثاقب سے بات کی گئی تو ہمیں بتایا گیا کہ اس بریانی کو بنانے میں کوئی تیل یا گھی استعمال نہیں کیا جاتا۔

غوثیہ نلی بریانی کراچی میں بریانی کے ساتھ نلی کو ملانے کی جدت کے بانی ہیں جن کی دیکھا دیکھی جلد ہی بہت سے لوگوں نے اس طریقے کی پیروی کرنا شروع کردی۔ تاہم، غوثیہ نلی بریانی میں نلی بریانی کا منفرد ذائقہ بے مثال ہے۔

یہاں رش کے اوقات میں بے صبری سے انتظار کرنے والے صارفین کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں اور ڈیلیوری کے لیے فون کرنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے۔

ہاں یہ صحیح ہے کہ اگر آپ وہاں جا کر نلی بریانی سے لطف اندوز نہیں ہونا چاہتے تو آپ اپنے گھر میں بیٹھے بیٹھے بھی مزیدار نلی بریانی کا مزہ لے سکتے ہیں۔

not null

کھانے کی شوقین

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں