البغدادی کے انوکھے ذائقے

البغدادی کے انوکھے ذائقے

البغدادی کے انوکھے ذائقے

 

جب آپ روزانہ ایک ہی طرح کے کھانے کھا کر اکتا گئے ہوں تو کچھ نیا تلاش کرنا خاصا مشکل لگتا ہے۔

ہم کچھ نیا اور منفرد تلاش کرنے نکلے، کچھ ایسا جو نہ صرف ہمیں زبان کا چٹخارہ دے بلکہ اصلی بھی ہو۔ اور اسی تلاش میں ہم پہنچے بہادرآباد میں چار مینار  چورنگی پر ایک چھوٹے سے ریسٹورینٹ البغدادی میں۔ حال ہی میں کھولے گئے اس ریسٹورنٹ کے مالکان عربی کھانوں کو دیسی مصالحوں کا تڑکا لگا کرپیش کررہے ہیں۔ ان کی مشھور ڈش سوایا چکن ہے اور ان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز شاورما فرائز ہے۔

لیکن سوایا چکن کا اپنا ہی مزہ ہے جو ان کی سب سے خاص ڈش ہے۔ اسے 9 گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ جس سے یہ بے حد لذیذ ہوجاتی اور چکن بالکل خستہ ہوجاتی ہے۔ عربی ڈشز اور دیسی کھانوں کا پرفکیٹ امتزاج تلاش کرنا تو مشکل ہے کیونکہ ایک کم مصالحوں والا تو  دوسرا مرچ مصالحوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایسے میں البغدادی نے کامیابی سے اپنے صارفین کے دلوں اور معدوں کو جیت لیا جن میں ہم بھی شامل ہیں۔

not null

کھانے کی شوقین

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں