شمس چاٹ ہاؤس، کراچی کے لیجنڈری کھانے

شمس چاٹ ہاؤس، کراچی کے لیجنڈری کھانے

شمس چاٹ ہاؤس، کراچی کے لیجنڈری کھانے

 

 

 جب بات اسٹریٹ فوڈ کی ہو تو یہ کہنا بالکل درست ہے کہ چاٹ بہت سے لوگوں کی پہلی پسند ہے۔

لیکن مزیدار چٹپٹی اور پرفیکٹ چاٹ تلاش کرنے کی جدوجہد اب بھی اپنی جگہ برقرار ہے کیونکہ صحیح مقدار میں مسالہ جات کے ساتھ، دہی، آلو اور چنوں کے امتزاج سے بنی لاجواب چاٹ جس میں صحیح مقدار میں خستہ پاپڑی شامل ہو، ہمیں مشکل سے ہی ملتی ہے اور پھر چاہے ہمیں چنا چاٹ چاہیے یا دہی بڑے۔

کراچی میں بہترین اور سب سے مشہور چاٹ کا مرکز تلاش کرنے کی ہماری تلاش میں، ہم نے خود کو شہر کے بیچوں بیچ گارڈن ایسٹ میں واقع شمس چاٹ ہاؤس کے باہر پایا۔

شمس چاٹ ہاؤس صرف چاٹ کے لیے ہی مشہورنہیں ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ مختلف قسم کی پیش کش کرتا ہے۔ ان کے مینو میں بن کباب، بھیل پوری، پانی پوری، اور یقیناً ان کی مشہور چنا چاٹ شامل ہیں۔

جب شمس چاٹ کے مالک سے بات کی گئی تو ہمیں بتایا گیا کہ چاٹ کو مکس نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جب اسے پیش کیا جاتا ہے تو اس کا ذائقہ اپنے آپ میں لاجواب ہوتا ہے۔

وہ مختلف اجزاء پر یقین رکھتے ہیں جو آپ کے ہر نوالے کو لذیذ اور مزیدار بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور آپ کے اس چٹپٹی چاٹ کھانے کے عمل کو ایک بالکل نیا تجربہ بناتے ہیں۔

شمس چاٹ ہاؤس میں شاندار خصوصی چنا چاٹ چکھنے کے بعد، ہم یقیناً اسے افسانوی ذائقہ رکھنے والی لاجواب چاٹ کہہ سکتے ہیں۔

not null

کھانے کی شوقین

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں