کسی بھوکے کو کھانا کھلانا انسانی ہمدردی کی ایک خوبصورت اور قابلِ تقلید مثال ہے۔ یوں تو کراچی میں ایسے بہت سے نامور ادارے اور مخیر حضرات موجود ہیں جو بھوکوں کو کھانا کھلانے سمیت ناداروں، معذوروں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں تاہم نارتھ ناظم آباد کی پرانی گلیوں میں واقع یہ چھوٹا ریسٹورانٹ ہر وقت صارفین کی آوازوں سے گونجتا رہتا ہے جو شاندار اور مقبول تھالی کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔ یہ چھوٹا سا ریستوران اگرچہ یہاں 3 دہائیوں سے کام کر رہا ہے اور ان کی حالیہ پہچان نے ان کے تمام کاموں کو قابل قدر بنا دیا ہے۔ اس ریسٹورانٹ کی مشہور تھالی 6 مختلف اقسام میں آتی ہے، مگر گاہکوں میں سب سے زیادہ مقبول پکوانوں میں دال چاول، پلاؤ، چکن تکہ بریانی کی تھالی سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہے۔
خصوصی تھالی کی خاص بات یہ ہے کہ ہر تھالی اپنی اپنی سگنیچر ڈش کے ساتھ آتی ہے، جس میں دہی (رائٹہ) اور چٹخارے دار اچار، پکوڑے، کرسپی چلوز، کباب اور پیاز الگ سے شامل ہوتے ہیں، یہاں سب سے اچھی بات یہ نہیں ہے کہ یہاں کے کھانے مزے دار یا سستے ہونے کی بنا پر مقبول ہیں بلکہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ایک تھالی میں دو لوگ بھی کھاسکتے ہیں اور آپ اپنی تھالی کو بغیر کسی اضافی چارجز کے دوبارہ بھر سکتے ہیں اور اگر کسی شخص کے پاس کھانا خریدنے کے پیسے نہ ہوں تو یہاں اسے بھی پیٹ بھر کر کھانا کھلایا جاتا ہے۔
یہ برسوں سے چلا آرہا خاندانی کاروبار وہ بہترین جگہ ہے جہاں آپ مستند گجراتی ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے جا سکتے ہیں اگر آپ ایسے شخص ہیں جو ثقافت سے متعلقہ کھانے کی بات کرتے وقت صداقت اور ایمانداری کے خواہش مند ہیں۔
یہاں دستیاب تھالی نہ صرف کھانے پینے والوں کے لیے انتہائی سستی ہے، بلکہ ہر سرونگ ایک شخص کے لیے پوری ہوتی ہے، لہٰذا آپ کو دونوں جہانوں کی بہترین چیزیں، مناسب قیمتیں اور واقعی بہترین کھانا ملتا ہے اور اس سے آپ کی جیب پر کوئی اضافی بوجھ بھی نہیں پڑتا۔
ففٹی ٹو تھالی نے یقینی طور پر ایک معیار قائم کیا ہے جب یہ تازہ، مستند اور سستے کھانوں کی بات کرتا ہے جو اپنی روایات سے جُڑا ہُوا ہے۔ اگر آپ مزے دار کھانے کے ایک حقیقی تجربے کی تلاش میں ہیں جو آپ کو سچی اور روایتی لذت دیتا ہے، توتھالی 52 آپ کے لیے بہترین جگہ ہے۔
اپنی رائے دیں