چاہے دوپہر کے کھانے کے لیے لنچ بریک ہو، دوستانہ ہینگ آؤٹ ہو، یا جمعے کے دن کا لازمی کھانا، جی ہاں بریانی، ہر ایک کے دل (اسے آپ پیٹ بھی پڑھ سکتے ہیں) کی بات کرتی ہے۔
بریانی چاول، آلو، گوشت اور خوشبودار مسالوں سے بنا ایک شاندار پکوان ہے جسے برصغیر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہےبریانی کو بنانے میں بہت سے لوگوں نے اپنے اپنے طریقے سے مہارت حاصل کی ہے، اس خطے کے مشہور پکوان بریانی کو مغلوں نے برصغیر میں متعارف کرایا تھا، تاہم صدیوں کا سفر طے کرتے کرتے اب یہ تکہ بریانی، سادہ بریانی، بمبئی بریانی، دہلی بریانی اور بہت سی دیگر اقسام میں تبدیل ہو چکی ہے۔ جب کہ ہر ایک کی کھانے پینے کے معاملے میں اپنی پسند ہوتی ہے، فوڈ ٹریبیون نے کراچی کی سڑکوں پر شہر کی سب سے مشہور اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی بریانی کو تلاش کیا اور ہہ تلاش ہمیں الرحمان بریانی تک لے آئی ہے۔
الرحمان بریانی کراچی کے مصروف اور قدیم علاقے کھارادر میں پر واقع ہے اور اپنے لاجواب اور منفرد ذائقے کے لیے دور دور تک مشہور ہے۔ یہاں ہر وقت اپنی باری کے انتظار میں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے لوگ دکھائی دیتے ہیں جبکہ بریانی کی یہ چھوٹی سی دکان رش کے اوقات میں بریانی کے شوقین افراد کی صدائوں سے گونجتی رہتی ہے۔
الرحمان بریانی کی مقبولیت کا ایک اہم راز اس میں ڈالے جانے والے مسالہ جات میں پوشیدہ ہے، تاہم بریانی بنانے والوں کی طرف سے جب سے انہوں نے بریانی میں کچھ مخصوص مسالہ جات کی آمیزش شروع کی ہے، اس کا لاجواب ذائقہ ایک راز ہی رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کو غیر معمولی بریانی فراہم کرنے کے معاملے میں الرحمان بریانی ایک معتبر نام حاصل کر چکی ہے۔
اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ اب پورے کراچی میں ڈیلیوری سروس فراہم کرتے ہیں۔
الرحمان بریانی کے بارے میں عوام کی رائے ہے کہ یہ کبھی مایوس نہیں کرتی، ہر بار جب آپ آرڈر کرتے ہیں تو یہ لذیذ بریانی رائتہ اور سلاد کے ساتھ گرم گرم پیش کی جاتی ہے۔
براہِ مہربانی ہمارے کمنٹ باکس میں آئیں اور ہمیں بتائیں کہ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
اپنی رائے دیں