کراچی کی قدیم ترین اور رنگا رنگ کھانوں کے ذائقوں سے مالا مال فوڈ اسٹریٹ کی ایک جھلک۔ تقسیمِ ہند کے بعد پورے برِصغیر سے مختلف تہذیبوں کے افراد برنس روڈ پر اور اس کے اطراف آ کر آباد ہوئے اور اس علاقے میں کھانوں سے متعلق کاروبار جمایا۔ شہر بھر سے کھانوں کے شوقین افراد یہاں کا رخ کرتے ہیں نت نئے اور انواع و اقسام کے کھانوں کے حوالے سے برنس روڈ اپنی ایک منفرد شناخت اور کشش رکھتا ہے۔ یہاں کی شاندار تاریخ اور جگمگاتی راتوں کی زندگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔