صحتمند طرز زندگی کی طرف واپس لانے کیلئے موسم سرما کے لزیذ پکوان:

صحتمند طرز زندگی کی طرف واپس لانے کیلئے موسم سرما کے لزیذ پکوان:

صحتمند طرز زندگی کی طرف واپس لانے کیلئے موسم سرما کے لزیذ پکوان:

جیسا کہ ہمارے ذہنوں میں نیا سال ابھی تازہ ہی ہے ،ہم سب کے پاس نئے سال کے لیے کچھ ارادے اور کچھ عزائم ہیں ۔ جن میں سے سارے نہیں، مگر زیادہ تر کو ہم سب ہی پورا کرنا چاہتے ہیں۔ 
جس میں تندرست طرز زندگی کی راہ پر واپس آنا اور صحت مند چیزیں  کھانا  بھی اہم ہوسکتا ہے۔۔ البتہ اس بات پر  ہم سب اتفاق کریں گے کہ یہ کہنا آسان ہے مگر کرنا تھوڑا مشکل ہے۔
اگر گذشتہ سال آپ نے بہت زیادہ میٹھی چیزیں کھائی ہیں تو یہ سال آپ کیلئے صحت مند غذائوں کے استعمال کا مناسب وقت ہے ،اس سال آپ صحتمند  کھانوں کے علاوہ کچھ نہ کھائیں۔ یہ وقت ہے از سرنو جسمانی ترتیب کا، اب وقت آگیا ہے کہ آپ صحت مند آپشنز سے رجوع کریں اور اپنے پسندیدہ پکوانوں کے صحت مند متبادل کا انتخاب کریں۔
موسم سرما کی بہت سی لذیذ تراکیب ہیں جو آپ کی کھانے کی خواہش کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی کیلوریز کا حساب بھی برقرار رکھتی ہیں۔ ایسی بہت سی ہیلتھی ریسیپیز ہیں جو آپ ان سردیوں میں مزے لے لے کر کھا سکتے ہیں۔
فوڈ ٹریبیون نےآپ کے لیے تمام تراکیب کی ایک فہرست تیار کی ہے، جن سے آپ اس موسم سرما میں صحتمند رہتے ہوئے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔


1۔ پمکن سوپ ( کدو کا سوپ) :
سب سے پہلے شروع کرتے ہیں سردیوں کے اسٹار سے جو کدو کے علاوہ اور کوئی نہیں ۔۔۔ کدو کا سوپ  اپنے آپ کو صحتمند اور صحیح راستے پر رکھتے ہوئے سردیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا بہترین طریقہ ہے۔ کدو کا سوپ آپ کو سردوں میں تندرست رکھتا ہے ۔۔۔اور یہ باآسانی بن بھی جاتا ہے۔۔ آپ کوکونٹ ملک، (ناریل کا دودھ) عام دودھ کے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں ۔۔ اس میں ڈیری کریم کا استعمال آپ کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے ۔۔۔ یہ سبزی پر مشتمل ایک کریمی اور صحت بخش پکوان ہے جو آپ کو سرما کی طویل راتوں میں گرم بھی رکھے گا اور غذائی اجزا بھی بھرپور فراہم کریگا۔

2۔ بروکولی سلاد:
سردیوں میں ، یا عام طور پر بھی ہو سکتا ہے کہ سلاد ایک انتہائی دلچسپ ڈش کی طرح نہ لگے۔ سلاد سے ہو سکتا ہے کہ آپ خوش نہ ہوں اور آپ کو اچھا نہ لگے۔ لیکن ایک بار آپ اسے کھا کر تو دیکھیں ، یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر موسم میں سبزیوں کے اندر صحت کے خاص خزانے پوشیدہ ہیں۔ سلاد ایک صحتمند آپشن ہے۔ طرح طرح کی سبزیوں سے آپ مختلف اقسام کی سلاد بنا سکتے ہیں اور اسے مزے لے لے کر کھا سکتے ہیں۔۔ ہم یقینی طور پر آپ کو بروکولی سلاد کھانے کا مشورہ دیں گے جیسا کہ اس میں وٹامن سی اور کے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔۔ جو سردیوں کے سست دنوں میں آپ کو تقویت دیتے ہیں اور تندسرت رکھتے ہیں۔ 


 
3۔ ناشتے میں اناج کا پیالہ:
سردیوں میں اپنے دن کا آغاز کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے ناشتے کو اناج سے بھرپور ایک پیالے سے شاندار بنائیں۔۔ یہ نہ صرف ایک صحت مند آپشن ہے ، بلکہ خوب ذائقے دار بھی ہے۔۔۔آپ اس میں اپنے پسندیدہ پھل، پینیٹ بٹر، بادام کا دودھ اور گلوٹن فری اوٹ میل ملا کر اسے اور بھی صحت مند بنا سکتے ہیں۔۔

4۔ پھول گوبھی کی کری:
گھوبی ہر موسم کیلئے صحتمند اور فائدہ مند سبزیوں میں سے ایک ہے۔۔۔اس  میں وٹامن سی اور وٹامن کے بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو آپ کے امیون سسٹم یعنی بیماریوں کے خلاف لڑنے والے مدافعتی نظام کیلئے بہت اہم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں گوبھی کا سالن کھانا ایک زبردست آئیڈیا ہے۔۔
یہ کری آپ کا پیٹ بھر دے گی جس سے آپ بھی مطمئن بھی رہیں گے بھوک بھی نہیں لگے گی اور آپ کو بہت زیادہ کھانا کھا لینے کا احساس بھی نہیں ستائے گا۔ یہ کیٹو اور ہول تھرٹی ڈائیٹس کے لیے بھی بہترین انتخاب سمجھی جاتی ہیں۔



5۔ بیف اسٹو:
روایتی، پرانے مگر لذیذ اسٹو کے بغیر سردیوں کا مزہ ادھورا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دو چیزوں کے بغیر سرد موسم سے لطف اندوز نہیں ہوا جاسکتا اور وہ ہیں سوپ اور سٹو۔ ان دو چیزوں سے موسم سرما کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔اگر آپ صحتمند ٹریک پر رہنے کے ساتھ  کچھ مسالے دار اور تیکھا کھانا پسند کرتے ہیں تو پھر گائے کے گوشت کا اسٹو آپ کے لئے بہترین ہے۔ یہ نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتا ہے بلکہ کھانے پینے کے شوقین افراد کیلئے ایک انتہائی صحت بخش آپشن بھی ہے۔



ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سب کے لیے یہ بلاگ مددگار ثابت ہوگا اور اس موسم سرما میں ان مزیدار پکوانوں کو ٹرائی کر کے خود کو صحت مند اور صحیح ٹریک پر رکھنے میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔
یاد رکھیں: صحت مندی کی راہ پر قدم رکھنے کی شروعات کے لیے ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔ 
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں