صحت مند غذائی معمولات کے لیے چند آسان نکات

صحت مند غذائی معمولات کے لیے چند آسان نکات

صحت مند غذائی معمولات کے لیے چند آسان نکات

کیا آپ خود کو جنک فوڈ کی طرف اس لیے راغب محسوس کرتے ہیں کہ آپ پیچیدہ مگر صحت مند کھانا بنانے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے؟
اچھا، ٹھیک ہے مگر اس معاملے کا شکار آپ اکیلے نہیں ہیں، ہم میں سے بہت سے افراد صحت مند غذائوں کے متبادل کو تلاش کرنے کے مقابلے میں فاسٹ فوڈ کا انتخاب کرتے ہیں تاہم وہ اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ یہ غیر صحت مند جنک فوڈ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ 
صحت مند کھانے کی عادتیں پیدا کرنے کے لیے آپ آج سے ہی فوڈ ٹریبیون کی تلاش کردہ ایسی آسان چیزوں کا آغاز کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

 
کھانا کھاتے ہوئے میانہ روی اپنائیں:

جس رفتار سے آپ کھانا کھاتے ہیں اس کا اس پر اثر پڑتا ہے کہ آپ کتنا زیادہ کھانا کھائیں گے۔ دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جتنی جلدی اور تیزی سے آپ کھانا کھاتے ہیں تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ عموماً اپنی بھوک سے زیادہ کھاتے ہیں۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ کھانا ہمیشہ میانہ روی کے ساتھ، آہستہ آہستہ اور خوب چبا کر کھائیں۔
ایک پب میڈ اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ تیز تیز کھانا کھانے والے افراد کا وزن آہستگی اور میانہ روی سے کھانے والوں کے مقابلے میں 115 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا اگلی بار جب آپ وزن کم کرنے کی فکر کر رہے ہوں تو اس کے لیے سب سے ضروری ہے کہ آپ کھانا کھانے کی اپنی رفتار کو آہستہ کردیں۔


ہول گرین بریڈ:
اپنی صحت میں ٹھوس تبدیلی لانے کا ایک آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ ریفائن کیے ہوئے آٹے کی روٹی کے بجائے بغیر چھنے آٹے کی روٹی یعنی ہول گرین بریڈ کھائیں۔
ریفائن آٹے کی روٹی ہول گرین بریڈ کے مقابلے میں آپ کے وزن کو بڑھانے اور آپ کے جسم کو پھولنے پر مجبور کردیتی ہے جس میں فائبر، وٹامن بی اور معدنیات جیسے زنک، آئرن، میگنیشیم اور مینگنیج شامل ہوتے ہیں۔


گریک یوگرٹ (یونانی دہی) 
یونانی دہی آپ کے ریگولر دہی کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں چربی (فیٹس) اور پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ زیادہ دیر تک خود کو بھرپور، توانا اور چاق و چوبند محسوس کرتے ہیں۔
یہ آپ کی بھوک کو مینیج کرنے اور مجموعی طور پر کم کیلوری کے کھانے کے لیے ایک مثالی چیز ہے اس سے آپ کی دہی کھانے کی اشتہا بھی پوری ہوجاتی ہے اور ریگولر دہی کی طرح آپ کے جسم کو زیادہ مقدار میں پروٹین اور فیٹس بھی نہیں ملتے جس سے آپ کم مقدار میں کھانا کھانے کے باوجود دن بھر خود کو توانا اور چاق و چوبند محسوس کرتے ہیں۔

ناشتے میں انڈے کھائیں:
انڈے آپ کے لیے بہت صحت بخش ہیں، خاص طور پر اگر آپ صبح کے وقت ناشتے میں انڈے کھاتے ہیں۔ اعلیٰ معیار کے پروٹین اور ضروری غذائیت سے بھرپور انڈے آپ کے ایک بھرپور دن کی شروعات کے لیے ایک بہترین غذا ہیں۔
صبح کے وقت ناشتے میں کھائے جانے والے دو انڈے آپ کے اندر دن بھر کے لیے توانائی کا احساس پیدا کرتے ہیں اور عام طور پر دن میں کھانے کی غیر ضروری مقدار میں کمی لاتے ہیں۔


مناسب مقدار میں پانی پئیں:
ایک دن میں آٹھ دس گلاس پانی پینا کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے، لیکن پھر بھی ہم میں سے بہت سارے افراد اس پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور پانی سے حاصل ہونے والے فوائد کو نظرانداز کردیتے ہیں۔ کافی مقدار میں پانی پینے سے آپ کی صحت کے لیے بہت سارے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جس میں بہتر صحت، دماغی نشوونما، گردوں کا صاف ہونا اور جلد کا شاداب ہونا شامل ہے۔

پھلوں کا جوس پینے کے بجائے انہیں کھانا زیادہ بہتر ہے:
پھل قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں جو بڑی مقدار میں پانی، فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ مادے سے لبریز ہوتے ہیں۔ وہ متعدد بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے کے لیے صحت مند شکر ملے۔
بازار میں ملنے والے پھلوں کے جوس کے بارے میں ایک حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر پھلوں کے جوس میں پھل شامل ہی نہیں ہوتے، یہ صرف ایک مصڈنوعی ذائقہ ہوتا ہے جس ہماری زبان کو پھلوں کا ذائقہ دیتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں ہم نے ان بازاری جوسز سے اپنے لیے اصلی پھلوں کا جوہر حاصل کرلیا ہے۔ لہذا ان بازاری جوسز کو مکمل طور پر چھوڑیں اور اس کے بجائے کچے پھلوں کو کھانے کی عادت اپنا لیں۔

ان نکات کو آزمائیں اور فرق خود دیکھیں۔ اگر آپ کے پاس صحت سے متعلق کوئی عمدہ نسخہ ہے تو نیچے دیئے گئے تبصرہ سیکشن میں ہمارے قارئین کے ساتھ اشتراک کریں۔
 

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (3)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں