کیٹو ڈائیٹ کا بنیادی رہنما خلاصہ

کیٹو ڈائیٹ کا بنیادی رہنما خلاصہ

کیٹو ڈائیٹ کا بنیادی رہنما خلاصہ

آپ نے یقیناً کیٹو ڈائیٹ کے بارے میں سن رکھا ہوگا
آج کل جہاں ہر دوسرا شخص اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو لے کر فکر مند نظر آتا ہے اور مختلف ادویات کو    اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائے ہوئے ہے۔ کیٹو ڈائیٹ میں آپ کو ایسی غذا لینی پڑتی ہے جس میں کم نشاستہ شامل ہو اور ساتھ میں ہائی فیٹ پر مشتمل غذا کو بھی ڈائیٹ پلان کا حصہ بنایا جاتا ہے یعنی ایسے غذائی اجزا جن میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہو۔ عام طور پر جب آپ غذا کے زریعے وزن کم کرنے کا سوچتے ہیں تو ایسی غذا کھانا کم کردیتے ہیں جس میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہو مگر کیٹو ڈائیٹ میں معاملہ زرا سا مختلف ہے. ہوسکتا ہے کہ سننے میں یہ آپ کو عجیب سا لگے  کہ کھانا کھا کر وزن کم کیا جاسکتا ہے عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ وزن کم کرنا ہے تو کھانے کی مقدار کم کردی جائے مگر اس میں آپ ایسی غذا کھاتے ہیں جس میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہو۔
کئی مطالعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دیگر ڈائیٹ پلانز کے مقابلے میں کیٹو ڈائیٹ کے ذریعے وزن بہت تیزی سے اور بہترین انداز میں کم ہوتا ہے جبکہ اس میں صحت کے حوالےسے دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔


کیٹو ڈائیٹ کیسے کام کرتی ہے؟


جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا کہ کیٹو ڈائیٹ میں کم نشاستہ اور زیادہ چکنائی والی چیزیں شامل ہیں، یہ آپ کے جسم میں موجود کاربوہائیڈریٹس کو نہ صرف کم کرتا ہے بلکہ اسے چکنائی سے تبدیل کردیتا ہے، یہ تبدیلی آپ  کے میٹا بولک نظام پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے اور جسم میں ایک اورعمل شروع ہوجاتا ہے جسے کیٹوسس کہتے ہیں اسی کی مناسبت سے اس ڈائیٹ پلان کو کیٹو ڈائیٹ کہا جاتا ہے۔

کیٹوسس کا عمل شروع ہوتے ہی آپ کو2 فائدے ہوتے ہیں ایک تو یہ کہ جسم میں اضافی گلوکوز نہیں بنتا اور دوسرا پہلے سے موجود چربی آہستہ آہستہ گھل کر توانائی میں تبدیل ہونے لگتی ہے۔
کیٹو ڈائیٹ سے خون میں شوگر اور انسولین کی مقدار بھی اعتدال میں رہتی ہے اور صحت سے جُڑے دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

کیٹو ڈائیٹ پر کئی طریقوں سے عمل کیا جاسکتا ہے جن میں سے چند یہاں درج کئے جارہے ہیں

1۔ ابتدائی کیٹو ڈائیٹ:

یہ اس مشق کا پہلا اور بنیادی قدم ہے جس پر چل کر آپ اس تمام عمل کو مکمل کرسکتے ہیں
جیسا کہ پہلے بتایا جاچکا ہے کہ یہ ایک ایسی ڈائیٹ ہے جس میں کم نشاستہ اور زیادہ چکنائی شامل ہے
اگر اعداد و شمار کے حوالےسے دیکھیں تو اس میں 75 فیصد چکنائی، 20 فیصد پروٹین اور صرف 5 فیصد نشاستہ شامل ہے۔

2۔ مرحلہ وار ڈائیٹ

کیٹو ڈائیٹ کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اپنی غذا کو مراحل میں بانٹ لیں یعنی ہفتے کے 5 دن آپ نے زیادہ چکنائی والی غذا لینی ہے جبکہ 2 دن کم نشاستہ والی غذا کے لیے مختص کردیں۔

3۔ کیٹو ڈائیٹ کا ہدف

چست اور توانا رہنے کے خواہش مند افراد کے لیے یہ ایک بہترین ڈائیٹ ہے اس پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے روز مرہ کے کاموں کو بھی مزے سے انجام دے سکتے ہیں، باہر جائیں، گھومیں پھریں، ورزش کریں، اس ڈائیٹ کے پورے عمل کے دوران آپ خود کو توانائی سے بھرپور پائیں گے

4۔ ہائی پروٹین کیٹو ڈائیٹ:

یہ ڈائیٹ بھی کیٹو ڈائیٹ کے ابتدائی مراحل سے ملتی جلتی ہے مگر اس میں تھوڑی سی تبدیلی یہ ہے کہ اس میں پروٹین کے استعمال کو بڑھایا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھیں تو اس میں 60 فیصد چکنائی، 35 فیصد پروٹین اور 5 فیصد نشاستہ شامل ہے

زیابطیس اور کیٹو ڈائیٹ:

زیابطیس کا مرض جسمانی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جسمانی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
دیگر ڈائیٹس کے مقابلے میں کیٹو ڈائیٹ بڑھی ہوئی چربی کو کم کرنے اور تیزی سے وزن گھٹانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
مختلف مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیٹو ڈائیٹ کے ذریعے بیشتر افراد نہ صرف اپنے شوگر لیول کو متعدل رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ اس پر مستقل عمل کرکے شوگر سے بچائو کی ادویات سے جان چھڑانے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

کیٹو ڈائیٹ اور وزن میں کمی:

مطالعات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ کیٹو ڈائیٹ وزن میں کمی لانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
حالیہ عرصے میں وزن گھٹانے کے خواہش مند افراد میں کیٹو ڈائیٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، جن لوگوں نے باقاعدگی سے کیٹو ڈائیٹ  کو اپنایا وہ نہایت آسانی سے اپنے وزن میں کمی لانے میں کامیاب رہے ہیں۔

کیٹو ڈائیٹ سے صحت کے دیگر فوائد:

مطالعات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ کیٹو ڈائیٹ پرعمل کرنے والے افراد اپنے وزن میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ صحت سے جڑے دیگر فوائد حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں
وزن بڑھنے کے ساتھ بیشتر افراد میں زیابطیس، کینسر، عارضہ قلب، مرگی اور دیگر امراض کا پیدا ہونا کچھ انوکھا نہیں، ایسے افراد جنہوں نے کیٹو ڈائیٹ کو اپنایا ان کو نہ صرف بیشتر امراض سے چھٹکارا ملا بلکہ ان کی جلد کی شفافیت اور چستی و توانائی میں بھی اضافہ ہوا۔


اگر آپ نے ایک بار کیٹو ڈائیٹ پر عمل شروع کردیا تو آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کو صحت کے حوالےسے کس قدر فوائد حاصل ہوتے ہیں، اپنے آپ میں رونما ہونے والی مثبت تبدیلیاں آپ کو یومیہ بنیادوں پر بھی محسوس ہوں گی۔
دیگر ڈائیٹس کی نسبت کیٹو ڈائیٹ کو شروع کرنا اور اس پر باقاعدگی سے عمل کرنا قدرے مشکل ہے تاہم ایک بار آپ نے اسے شروع کردیا تو آپ کو واضح طور پر نظر آئے گا کہ اسے جاری رکھنا کس قدر آسان اور فائدہ مند ہے۔


 

null

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (4)

  • anonymous
    (8 months ago)
    https://www.daraz.pk/shop/y38cklx2/
    جواب
  • Ben Mo
    (1 year ago)
    It's great to talk about food. I wrote a lot of articles about food, the most important of which are: A GOOD CHOICE FOR THE EARTH, bio food vitamin c chewables https://treasure4us.com/bio-food-vitamin-c-chewables/
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Hello sir, Keto diet for beginner amazing guideline. nice article. https://healthosk.com/keto-diet-menu-for-beginners-rules-and-recipe/
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    Great recipe! I am on the <a href="https://www.ketodietcraze.net/">keto diet </a> but I 'll definitely try this.
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں