اپنی زندگی میں صحت مند غذا کی عادات کو کس طرح شامل کیا جائے؟

اپنی زندگی میں صحت مند غذا کی عادات کو کس طرح شامل کیا جائے؟

اپنی زندگی میں صحت مند غذا کی عادات کو کس طرح شامل کیا جائے؟

کیا اس سال آپ نے صحتمند کھانا کھانے کا عہد کیا ہے؟ مگر یہ کام کرنا کیسے ہے؟ اپنی روزمرہ کی زندگی میں صحت مند کھانے کی عادات کو کیسے شامل کریں؟
یہ کچھ سوالات ہیں جن کے بارے میں آپ کوکچھ  پتہ نہیں۔ ہمیں اس احساس کا اندازہ ہے۔ کیونکہ یہاں موجود ہر شخص کو تقریباً اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے۔
" صحت مند اور تندرست رہنے کے لیے اچھا کھانا کھانا ضروری ہے۔۔" یہ  ایک پرانی کہاوت ہے اور ہم اس سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔ اگر آپ صحت مند کھانا کھاتے ہیں اور اپنی زندگی میں صحت بخش عادات کو شامل کرتے ہیں تو آپ خود کو ترو تازہ اور توانا محسوس کریں گے۔
صحت مند کھانا نہ صرف آپ کا وزن برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے، بلکہ آُپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے ۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں  کھانے کی اچھی عادات کو کیسے شامل کریں یا اگر آپ کو آئیڈیا نہیں ہے کہ آپ کو کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں۔۔۔ تو پھر تو آپ کو اس بلاگ کو ضرور پڑھنا چاہیے،  یہ آپ کی مشکل حل کردے گا



ہم نے آپ کے لیے  کچھ آئیڈیاز اور مشوروں کی فہرست تیار کی ہے تاکہ آپ صحت مند طرز زندگی گزار سکیں: 
پروسیسڈ فوڈ ترک کردیں:
سب سے پہلی چیز ، پروسیسڈ فوڈ کی جگہ ہول فوڈ (وہ کھانے جن کو کسی کیمیکل یا مصنوعی طریقے سے تیار نہ کیا گیا ہو) کو ترجیح دیں۔ پروسیسڈ فوڈ کے برعکس ایسی اشیا کھانے کی کوشش کریں جن میں ضروری اجزاء جیسے پروٹین، فائبر، نشاستہ اور صحت مند چربی موجود ہوں۔  پیکٹ میں بند  اور پروسیس شدہ کھانوں کے بجائے تازہ پھل اور سبزیاں کھانے کی کوشش کریں، فرق آپ کو خود نظر آئے گا۔
 



میٹھے مشروبات کی جگہ پانی پئیں: 
ہم یہ کہنا ہی نہیں چاہتے کہ سوڈا جیسے خراب میٹھے مشروبات آپ کے لیے کتنے برے ہیں۔ جو روزانہ کی بنیاد پر آپ کو اور آپ کی صحت کو کتنا نقصان پہنچاتے ہیں۔ ان میٹھے مشروبات اور بیکار چیزوں کے بجائے، اپنی یومییہ پانی پینے کی مقدار کو بڑھانے کی کوشش کریں اور روزانہ 8 گلاس پانی پئیں۔ اس سے نہ صرف آپ اپنی صحت میں تبدیلی دیکھیں گے بلکہ آپ کی  جلد اور دماغی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔ اگر آپ اپنے مشروب میں کوئی ذائقہ چاہتے ہیں تو سوڈا اور پیک جوس کے متبادل کے طور پر infused water (ذائقے والا سادہ پانی) استعمال کر سکتے ہیں۔۔


 
سلاد آپ کی بہترین دوست :
جب آپ صحت مند کھانے کا سوچتے ہیں تو سلاد آپ کے بہترین دوست ہیں۔ اپنے کھانے میں ہری سبزیاں یا سلاد شامل کرنے کی کوشش کریں۔ سلاد کھانے سے آپ کا پیٹ بھی بھرا رہے گا اور بھوک محسوس نہیں ہوگی۔ ان میں صحتمند اور غذائیت سے بھرپور تمام اجزاء شامل ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کی بہترین ضرورت ہیں۔۔ اور سلاد کی مختلف اقسام ہیں جنہیں ٹرائی کر کے  آپ کبھی بور نہیں ہوں گے۔۔اسٹارٹر کے لیے منہ میں پانی لانے والی فوڈ ٹریبیون کی اس ترکیب کو ٹرائی کریں۔ 


مچھلی زیادہ کھائیں :
صحت مند کھانوں کی طرف قدم بڑھانے کے لیے مچھلی کا گوشت بہترین ہے۔ کیونکہ یہ فیٹی ایسڈ اور اومیگا 3 سے بھرپور ہوتی ہے۔ جو آپ کے دماغ اور دل کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ اس کا ذائقہ بھی انتہائی لذیذ ہوتا ہے۔ تو آپ کے لیے اس میں فائدہ ہی ہے۔ اگرآپ  صحت مند کھانے کے ساتھ کچھ  دیسی تڑکا چاہ رہے ہیں تو پھریہ  فش کباب ضرور بنائیں۔
 



جب باہر کھانا کھائیں تو صفائی کا خیال رکھیں:
جب بھی باہر کھانے کا سوچیں تو صحت مند کھانا پسند کریں اور وہی کھائیں۔ ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جو ہیلتھی فیٹس اور پروٹینز سے بھرپور ہوں۔ گو کہ کبھی کبھی اپنی خواہش کے مطابق کھا لینا بھی ٹھیک ہے مگر پھر بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی باہر کھانا کھائیں تو جتنا ممکن ہوسکے بھاری کھانے کھانے سے خود کو روکیں۔

خود کو بھوکا نہ رکھیں :
صحت مند کھانے سے مراد خود کو بھوکا رکھنا یا کم کھانا نہیں ہے۔ اس کا مطلب صرف صحت مندانہ آپشنز کا انتخاب کرنا ہے۔ جن میں غذائی اجزاء اور ہیلتھی کارہوہائیڈریٹس  وافر مقدار میں پائے جاتے ہوں۔ جو آپ کا پیٹ بھی بھر دیں اور صحت کیلئے بھی بہترین ہوں۔۔ اپنے کھانوں کی منصوبہ بندی اور ترتیب دینے کی کوشش کریں اور ان کو جتنا ممکن ہو سکے صحت بخش رکھیں۔ لیکن کبھی بھی کھانا کھانا مت چھوڑیں۔ لنچ یا ڈنر ضرور کریں، کیونکہ ان کو چھوڑنا کبھی بھی آپ کی صحت اور جسم کیلئے اچھا نہیں۔۔

ان ساری باتوں پر عمل کریں اور تمام  چیزوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرلیں اور کھانے کے معاملے میں خود کو پیچھے نہ رکھیں کیونکہ کھانا ایک مثبت عمل ہے جس سے آپ کے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔۔ 
کبھی کبھار تھوڑا بہت من پسند اور اپنی مرضی کا کھانا بھی ٹھیک ہے، مگراس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنی خوراک میں توازن برقرار رکھیں اور ہمیشہ توانائی بخش کھانوں سے لطف اندوز ہوں۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (3)

  • anonymous
    (2 years ago)
    Very helpful blog, https://dietnfitnessstudio.blogspot.com/2022/08/understand-popular-foods-for-good-health.html
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    This blog is a good read and the most fascinating thing is the way the topic is explained. I am going to recommend it to my peers and family. I have read relevant blogs and topics on other websites, take a look at https://www.manipalhospitals.com/mangalore/specialities/nutrition-and-dietetics/
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    Galat
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں