عید الاضحیٰ پر یہ 7 پکوان آپ ضرور بنائیں۔  

عید الاضحیٰ پر یہ 7 پکوان آپ ضرور بنائیں۔  

عید الاضحیٰ پر یہ 7 پکوان آپ ضرور بنائیں۔  

آپ اتفاق کریں یا نہ کریں عید الاضحیٰ خوب مزے مزے کے گوشت سے بنے لذیذ اور توانائی بخش کھانے کھانے کا تہوار ہے۔ ایک طرف قربانی کے وقت اپنے پیارے مویشی کو قربان ہوتا دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں تو دوسری جانب اسی کے گوشت سے پکے مزے دار کھانے دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی آجاتا ہے۔ بڑی عید پر چونکہ گوشت کی بہتات ہوتی ہے تو اس گوشت سے لذیذ اور مزے دار باربی کیو بنانے کا سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قربانی سے گوشت سے آپ اور بہت سے درجنوں قسم کے پکوان بنا سکتے ہیں جن میں سے بہت سارے یقیناً آپ کے پسندیدہ کھانوں کی فہرست میں شامل بھی ہوں گے۔      
اس بار عید الاضحیٰ 11 اگست کو ہوگی اور اسی ہفتے میں یوم آزادی کا دن یعنی 14 اگست بھی ہے جو کہ عید کے چوتھے دن پڑے گا اس طرح یہ پورا ہفتہ خوشیوں ، مسرتوں، گہما گہمی اور دوست احباب سے میل جول میں گزرے گا۔ 
پاکستان میں عید جیسا خوشیوں بھرا تہوار کوئی اور نہیں ہے اور جناب تہوار کوئی بھی ہو اچھے اچھے کھانوں کے بغیر تو ادھورا ہی رہتا ہے۔ اس لیے ہم نے عید الضحیٰ کی مناسبت سے آپ کے لیے گوشت سے بنے کچھ پکوان منتخب کئے ہیں جو اس عید پر آپ کا مزہ دوبالا کردیں گے۔   


           
مسالا چوپس:
یہ بکرے کی مزیدار مسالا لگی چانپیں آپ با آسانی گھر پر بناسکتے ہیں۔ اس میں کرنا یہ ہوتا ہے کہ بکرے کی چانپوں کو تیکھے اور روایتی مسالے لگا کر میرینیٹ کیا جاتا ہے پھر اسے گاڑھے مسالے دار ساس میں پکا لیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری کے دوران اٹھنے والی سوندھی خوشبو آپ کے منہ میں پانی لے آتی ہے اور بھوک خوب چمک اٹھتی ہے۔ اس کا مزہ ایسا لاجواب ہے کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں، اسے دوپہر یا رات کے کھانے سے پہلے ہلکی پھلکی غذا کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس عید الاضحیٰ پر گھر پر بنانے کے لیے یہ ایک بہترین اور مستند انتخاب ہے۔ قربانی کے گوشت سے آپ یہ مزیدار مسالا چانپیں ایک سے زائد بار بھی بناسکتے ہیں۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ مسالا چوپس کی آسان ترکیب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔  


                                
کیبڈا:
یہ ایک مقبول اور قدیم یمنی پکوان ہے جسے یمن کے لوگ ناشتے میں شوق سے کھاتے ہیں تاہم اسے دن کے کسی بھی پہر میں کھایا جاسکتا ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔   
بکرے کی کلیجی کو میرینیٹ کرکے تیکھے مسالوں میں پکایا جاتا ہے اور چاول یا گرما گرم نان کے ساتھ مین کورس کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک توانائی سے بھرپور شاندار پکوان ہے جس کا انوکھا مزہ آپ کو برسوں تک یاد رہے گا۔ پاکستان میں چٹورے اور تیز مسالوں کے شوقین افراد اس مسالا دار پکوان کو بہت پسند کریں گے۔ اس عید پر اپنے گھر میں کیبڈا پکائیں اور اس لاجواب پکوان سے اپنے مہمانوں کی تواضع کریں۔ اسے پکانے کی آسان ترکیب جاننے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔  
 


                            
گلاوٹ کا قیمہ:
یہ پکوان خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو لذیذ اور مزے دار کھانوں کے دیوانے ہیں۔ گلاوٹ کا قیمہ برِصغیر کی ایک شاندار روایتی ڈش ہے، جس میں بھنے ہوئے مسالوں میں قیمے کو میرینیٹ کرکے تیز آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ اس عید پر گھر میں گلاوٹ کا قیمہ تیار کریں اور اپنے دوستوں اور مہمانوں کی اچھے سے تواضع کریں۔ اگر گلاوٹ کے قیمے کے ساتھ آپ گرم گرم نان یا قلچے کا اہتمام کرلیں تو اس کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ گلاوٹ کا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔ 


                         
اسپاگیٹی بلوگنیس:
عیدِ قرباں پر قربان کئے گئے مویشی کا گوشت مستحقین، نادار افراد اور دوستوں، رشتہ داروں میں بانٹنے کے بعد بھی آپ کے پاس خاصا گوشت بچ جاتا ہے جس سے آپ عید کے تین دن کے بعد بھی مزے مزے کے پکوان بنا کر کھاتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس گوشت سے نت نئے کھانے بنانے کے تجربات بھی کرسکتے ہیں۔ فوڈ ٹریبیون آپ کو ایسے درجنوں ملکی اور غیر ملکی پکوانوں کے بارے میں آگاہ کرتا رہتا ہے جن میں سے ہوسکتا ہے بہت سارے آپ نے کبھی نہ چکھے ہوں تو اس بار آپ کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ گوشت سے بننے والی نئی ڈشز کو ٹرائی کیا جائے۔ ایسی ہی ایک ڈش اسپاگیٹی بلوگنیس ہے۔ یہ اٹلی کی روایتی ڈش اسپاگیٹی کی ہی جدید شکل ہے جسے بیف کے قیمے سے بنایا جاتا ہے۔ تو ہم آپ کو تجویز کریں گے کہ اس بڑی عید پر اپنے گھر والوں کو اسپاگیٹی بلوگنیس ضرور کھلائیں۔ 
 


                               
بہاری قیمہ:
پاکستان میں رہنے والی بہاری برادری اپنے رنگارنگ اور مزیدار کھانوں کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔ انہی قدیم اور روایتی پکوانوں میں شامل بہاری قیمہ ایک نہایت مقبول اور مزیدار پکوان ہے جسے پکانے کی ترکیب عام طور پر پکائے جانے والے سادہ قیمے سے بہت مختلف ہے۔ بہاری قیمہ بنانے کے لیے بیف کے قیمے کو مختلف مسالے لگا کر میرینیٹ کیا جاتا ہے اس کے بعد پکانے کے دوران اس میں ایک سلگتا ہوا کوئلہ رکھ دیا جاتا ہے جس کے دھویں سے اس میں ایک انوکھا ذائقہ پیدا ہوجاتا ہے۔  گرم گرم نان کے ساتھ رات کے کھانے میں کھانے کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بڑی عید کے دنوں میں آپ اپنے مہمانوں کو مزیدار بہاری قیمہ کھلا کر ان کے دل جیت سکتے ہیں۔ 
 


                                 
بیف نہاری:
پاکستان کے روایتی اور شاندار کھانوں میں شامل بیف نہاری ایک نہایت مقبول ترین ڈش ہے جسے بچے، بڑے، خواتین و حضرات سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ انتہائی توانا اور لاجواب بیف نہاری کو ہم نے بڑی عید کے اسپیشل کھانوں میں شامل کیا ہے۔ اسے گرم گرم تندوری نان کے ساتھ کھایا جائے تو اس کا لطف بڑھ جاتا ہے۔ اسے پکانے کا عمل اگرچہ آسان نہیں ہے مگر اس کی لذت اور ذائقے کے حصول کے لیے تھوڑی محنت تو آپ کو بھی کرنی ہی پڑے گی۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ بیف نہاری پکانے کی ترکیب سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ہم نے بیف نہاری بنانے کے تمام عمل کو مرحلہ وار آپ کے سامنے پیش کردیا ہے تاکہ آپ اس عید پر اپنے گھر پر یہ مزیدار پکوان بناسکیں۔ 
 


                        
بیف بریانی:
ہمیں پتہ ہے کہ آپ اس شاندار کھانے کے بارے میں جاننے کے منتظر تھے، عید ہو یا کوئی اور تہوار بریانی کی موجودگی آپ کے دستر خوان کی رونق کو بڑھا دیتی ہے۔ عام دنوں میں بھی بریانی پاکستان کے مقبول ترین پکوانوں میں شامل ہے۔ بریانی کے بارے میں کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اس شاندار پکوان کو کھانا کھانے کے بعد بھی شوق سے کھایا جا سکتا ہے۔  بریانی مرغی کے گوشت سے بھی بنتی ہے مگر بیف بریانی کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔ یہ ایک ایسی لاجواب اور بے مثال ڈش ہے کہ اس کو سوچ کر ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ اگر اس عید پر آپ اپنے گھر پر دوست احباب کی دعوت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بیف بریانی ضرور بنائیں۔ 


                          

null

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

  • anonymous
    (1 year ago)
    <a href="https://travelguideideas.com/eid-al-adha-celebration-around-the-world/">Eid al Adha</a> Celebration Around The World
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Proper good scran
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں