خوبصورت نظر آنا ہر عورت کا خواب ہوتا ہے اور وہ اس کے لیے لاکھ جتن کرتی دکھائی دیتی ہے۔ خواتین مہنگی مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کرتی ہیں کہ وہ کسی نہ کسی طرح خوب صورت نظرآئیں ۔ لیکن ہم آپ کو ایک بات بتا تے ہیں کہ خوبصورتی کا انحصار صحت مند جلد پر ہے اگر جلد صحتمند ہو گی تو آپ خود بخود دلکش اور خوبصورت نظر آئیں گی۔ جلد کی حفاظت ایک نازک معاملہ ہے. جلد کی خوبصورتی قائم رکھنے کے لئے اس کی حفاظت کی جاتی ہے لیکن حفاظت کے ساتھ اچھی اور مناسب غذا کا بھی ہونا نہایت ضروری ہے۔ ہماری روزمرہ کی خوراک انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کے ذریعے ہم اپنے جسم کو وہ تمام ضروری غذائی اجزاء مہیا کر سکتے ہیں جو اچھی جلد کےلیئے ضروری ہیں۔ صحت مند جلد کے لیے ضروری ہے کہ آپ اچھی غذااستعمال کریں۔ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جو جلد کی جھریاں اور داغ دھبے دور کرکے جلد کوخوبصورت بناتی ہیں۔ صحت مند غذا جلد کی نگہداشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔۔ صحت مند خوراک کے بغیر اچھی اور چمکدار جلد کا حصول ممکن نہیں۔۔
دانے اور داغ دھبے کسی بھی خاتون کے لیے ایک بھیانک خواب کی مانند ہوتے ہیں۔ اکثر خواتین دل کش، حسین اور خوب صورت نظر آنے کے لیے سخت تگ و دو کرتی ہیں۔ مختلف داؤ پیچ آزماتی ہیں، ان گنت روپے کریموں اور دیگر مصنوعات پر خرچ کرتی ہیں ڈرماٹولوجسٹ کو ہر طرح سے پیسا دینے کیلئے تیار رہتی ہیں تاکہ کسی طرح انہیں وہ جادوئی نسخہ حاصل ہو جائے اور ان کی جلد تروتازہ اور جوان نظر آئے۔
لیکن وہ اکثر اپنی ان کوششوں میں کام یاب نہیں ہوپاتیں ، اس کی وجہ اچھی غذا نہ لینا ہے۔ جب تک اچھی اور صحت بخش غذا حاصل نہ کی جائے اس وقت تک یہ کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوسکتیں کیونکہ غذائی مدد کے بغیر حاصل کردہ خوب صورتی صرف چند دن کی ہوتی ہے۔ جبکہ دوسری طرف بہت سارے کاسمیٹکس ایسے ہیں جو بطور جلد کی غذا کام تو کرتے ہیں مگر ان کے نتائج عارضی ہوتے ہیں۔
ایسی بہت سی غذائیں ہیں جو جلد کی جھریاں اور داغ دھبے دور کرکے جلد کو خوبصورت بناتی ہیں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کو بہتر اور دیرپا نتائج حاصل ہوں تو آپ کو درج ذیل غذائوں کو اپنی ڈائٹ میں شامل کرنا ہوگا۔ جگمگاتی جلد چاہتی ہیں تو ان غذائوں کو اپنے روزمرہ کے کھانے میں شامل کرنے کی عادت بنائیے اور جلد کے مسائل پر قابو پائیے۔
انڈے جلد کی حفاظت کے لیے کار آمد:
انڈا غذائیت سے بھرپورہوتا ہے۔ یہ چہرے کی جلد، جھریوں کے خاتمے کے لیے بے حد مفید ہے۔ انڈوں میں زیادہ مقدار میں نیوٹرینٹس پائے جاتے ہیں ۔ ایک ابلےہوئے انڈے میں وٹامن اے، بی 5، بی 12، بی 2، وٹامن ڈی، بی 6 اور وٹامن ای کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں کیلشئیم اور زنک موجود ہوتا ہے۔ یہ دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ یہ آپ کو ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے سے بھی بچاتا ہے۔ اس میں موجود قدرتی اجزا آپ کو ایک خوبصورت اور چمکدار جلد مہیا کرتے ہیں ۔. آپ انڈے کو بطور غذا ناشتے میں بھی لے سکتے ہیں۔ انڈا آملیٹ ہو یا ابلا ہوا بھی کھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انڈے سے بیشتر پکوان بنائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کو مطلوبہ غذائیت فراہم کرتے ہیں۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ انڈوں سے بنا ایک شاندار عربی پکوان شک شکا آسانی سے بناسکتی ہیں۔
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/shakshuka
پر کشش چہرے کے لیے پالک اہم:
ہوسکتا ہے آپ کو پالک کھانا پسند نہ ہو، لیکن پالک ایک بہت ہی فائدہ مند سبزی ہے۔ پالک کے ہرے پتے جلد کے لیئے انتہائی مفید ہیں۔ پالک میں موجود نیوٹرینٹس کیل مہاسوں سے نجات دلاتے ہیں جبکہ دوسری جانب سورج کی شعاعوں کا اثر بھی زائل کرتے ہیں۔ پالک کا استعمال جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ پالک کے پتوں میں وٹامن اے اور سی زیادہ ہوتا ہے یہ جلد کی بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کا استعمال چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔
نیچے دیئے گئے لنکس پر جا کر آپ فوڈ ٹریبیون کے ماہر شیف کے ہاتھ سے بنی پالک کی متعدد ڈشز کو آسانی سے گھر پر بنا سکتی ہیں۔
پالک دال https://food.tribune.com.pk/en/recipe/palak-daal
پالک پنیر https://food.tribune.com.pk/en/recipe/palak-paneer
پالک گوشت https://food.tribune.com.pk/en/recipe/palak-gosht
لوکی پالک https://food.tribune.com.pk/en/recipe/lauki-palak
جیسی مزیدار ڈشز بنا کر آپ پالک کو اپنے روز مرہ کھانوں میں شامل کرسکتی ہیں۔
ڈیٹوکس واٹر کا کرشمہ:
ڈیٹوکس واٹر جادو کی طرح کام کرتا ہے۔ واٹر ڈیٹوکس گھر میں بنایا جانے والا ایسا مشروب ہے جسے استعمال کرنے سے جلد کی رنگت نکھرتی ہے۔۔
آپ ایک بوتل میں ترش پھلوں کو کاٹ کر ڈال لیں اس میں سیب کے قتلے اور پودینے کے پتے بھی پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ اس طریقے سے اس پانی میں پھلوں کا نچوڑ آ جاتا ہے اور دن بھر اس پانی کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس سے آپ کا چہرہ بھی تروتازہ ہوگا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔ آپ کی پوری شخصیت میں نمایاں تبدیلی آجائے گی۔
مچھلی جلد کے لیے بے حد مفید:
ایرک روپرٹ کا مشہور قول اب ہمیں سمجھ آیا کہ مچھلی پلیٹ کا ستارا ہے۔
اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی ڈائٹ میں مچھلی کو شامل کر لیں اور کم از کم ہفتے میں دو بار مچھلی ضرور کھائیں۔ مچھلی صحت مند جِلد کے لیے بہترین خوراک ہے۔ یہ اومیگا تھری اور روغن سے مالا مال ہے، جو جِلد کو دبیز، نم اور کیل مہاسوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مچھلی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اور جِلد اور بالوں کو مضبوط بناتی ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ مچھلی سے بنے متعدد مقوی پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
مچھلی سے بالٹی فش https://food.tribune.com.pk/en/recipe/balti-fish
پین سیئرڈ فش https://food.tribune.com.pk/en/recipe/pan-seared-fish
فش کباب https://food.tribune.com.pk/en/recipe/fish-kebabs
اور فش اسٹیک، فش برگر، سوشی یا پھر اپنی پسند کے مطابق لاجواب ڈشز تیار کر کے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ مچھلی سورج کی مضر صحت شعاعوں سے حفاظت میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔
تر و تازہ جلد کے لیے گرین ٹی ضروری:
جو لوگ گرین ٹی کا استعمال کرتے ہیں ان کی جلد ملائم اور لچکدار ہوجاتی ہے۔ گرین ٹی سورج کی الٹرا وائلٹ ریز سے بھی جلد کی حفاظت کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی اوکسیڈنٹ جلد کی طرف آکسیجن اور خون کابہائو تیز کرتے ہیں۔ اس طرح جلد کو توانائی حاصل ہوتی ہے اور رنگت نکھرتی ہے۔
تحقیق کے مطابق دن میں پانچ سے چھ کپ گرین ٹی پینے سے جلد کا کینسر نہیں ہوتا۔ مگر زائد استعمال بعض اوقات نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔۔اس میں موجود وٹامن بی 2 اور ای جلد کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔ جبکہ جراثیم سے لڑنے کی صلاحیت کی بدولت دانوں اور کیل مہاسوں جیسے مسائل کا حل بھی ملتا ہے۔
گاجر کھائیے جلد کو چمکدار بنائیے:
گاجر ایک بہترین غذا ہے۔ اس میں بہت سی خوبیاں ہیں۔ اس کے کھانے سے جلد صحت مند اور تروتازہ ہوجاتی ہے۔ گاجر میں موجود اینٹی اوکسیڈنٹ کیل مہاسوں، جلد کی خارش اور دوسرے جلدی مسائل ختم کرتا ہے۔ گاجر بینائی اچھی کرنے میں بھی نہایت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہے، دماغی قوت کو بڑھاتی ہے۔ غرض یہ کہ گاجر میں قدرت نے صحت و خوبصورتی کی حفاظت کے انمول خزانے چھپا رکھے ہیں ان تمام فوائد کو حاصل کرنے کیلئے آپ گاجر کا خوب استعمال کریں۔ سلاد، گاجر کا حلوہ وغیرہ یا گاجر سے بنا کوئی اور پکوان جو آپکا پسندیدہ ہو اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں۔
نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ گاجر کے میٹھے اور مزیدار پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
کچومرسلاد https://food.tribune.com.pk/en/recipe/kachumber-salad
گاجر کا حلوہ۔ https://food.tribune.com.pk/en/recipe/gajar-ka-halwa
اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ حسن اور صحت کا بہت گہرا تعلق ہے۔ اگر آپ چہرے کو شاداب بنانا چاہتی ہیں تو اپنی ڈائٹ پر بھرپور توجہ دیں۔ اچھی خوراک کے بغیر صحت مند جلد کا حصول کسی صورت ممکن نہیں۔ مہنگی مہنگی کریموں اور کاسمیٹکس سے اپنی جلد کو مصنوعی خوب صورتی نہ دیں۔ بلکہ قدرتی چیزوں یعنی تازہ سبزیوں، صحت مند غذائوں اور پھلوں کا استعمال کریں۔ اس سے جسم کو فرحت ملے گی اور جلد میں چمک بھی پیدا ہوگی۔ مرغن غذاؤں کے بجائے ہلکی پھلکی غذا کو خوراک کا حصہ بنایا جائے تو جسم اور جلد دونوں توانا رہتے ہیں۔ قدرتی غذائیں جلد کو جراثیم سے پاک کرنے میں مدد دیتی ہیں اور صحت مند بناتی ہے۔
اپنی رائے دیں