کھانا پکانے کے 10 گر، نئے سیکھنے والوں کے لئے۔ 

کھانا پکانے کے 10 گر، نئے سیکھنے والوں کے لئے۔ 

کھانا پکانے کے 10 گر، نئے سیکھنے والوں کے لئے۔ 

اگر آپ کھانے پینے کے شوقین ہیں تو اس بات کا 70 فیصد امکان ہے کہ آپ کو کھانا پکانے میں بھی دلچسپی ہوگی، کچھ معاملات میں صرف دلچسپی کا ہونا کافی نہیں ہوتا اس کے لئے دلچسپی کے ساتھ ساتھ لگن اور مہارت کا ہونا بھی  بہت ضروری ہوتا ہے جیسے کھانا پکانے کا شعبہ آپ کی غیر معمولی توجہ چاہتا ہے۔ اگر آپ نے کھانا پکانے سے متعلق بنیادی باتیں سیکھ لیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ بہترین طباخ نہ بن سکیں۔ ذیل میں ہم نئے لوگوں کی سہولت کے لئے کچھ ایسے گُر بتا رہے ہیں جن کو سیکھ کر آپ بہترین شیف بن سکتے ہیں۔
             
صرف کھانا پکانے کی ترکیب کو پڑھنا کافی نہیں اسے سمجھنا بھی ضروری ہے۔
یہ سننے میں تھوڑا عجیب سے لگتا ہے مگر سچ یہی ہے کہ کھانا پکانے کی کسی بھی ترکیب کو صرف ایک بار دیکھ لینا کافی نہیں ہے اسے دھیان سے اور سیکھنے کی غرض سے پڑھیں کیونکہ جب آپ ایک سے زیادہ بار اسے پڑھتے ہیں تو وہ آپ کو ذہن نشیں ہو جاتی ہے اور آپ کو بار بار چیزیں ڈھونڈنے کے لئے ڈبے پر لکھی ترکیب کو دوبارہ نہیں پڑھنا پڑتا۔ ابھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو یہ اس کا بظاہر کوئی فائدہ نظر نہ آئے مگر یقین رکھیں کہ جب یہ آپ کی عادت بن جائے گی تو آپ کو خود اپنی کھانا پکانے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا نظر آئے گا۔  


تمام اجزا کو بروقت منظم کرلیں:
کھانا پکانے سے قبل اس میں ڈالے جانے والے تمام اجزا کا انتظام اور دروبست سب سے ضروری چیز ہے، ذرا سوچیں کہ آپ نے پیاز برائون ہونے کے لئے چولہے پر چڑھا رکھے ہیں اور اسی وقت آپ پکانے کے لئے چکن کو کاٹنا شروع کرتے ہیں تو آپ کی ہانڈی کا کیا حال ہوگا۔؟ ظاہر ہے گوشت کاٹتے کاٹتے پیاز جل بھُن جائیں گے اور آپ کی کوشش بری طرح ناکام ہوجائے گی۔ اس لئے اس معاملے میں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی ڈش کو پکانے سے قبل اس کے اجزا کو ایک جگہ منظم کرلیں اور پکانے کا عمل شروع کرنے سے پہلے ہانڈی میں ڈالے جانے والی اشیا کی کٹائی، چھٹائی اور صفائی کو یقینی بنالیں۔ کھانا پکانے کا عمل اسی وقت بہترین بنتا ہے جب سب کچھ بر وقت ہو۔ اپنے وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں اچھا کھانا بنانا ہی مہارت ہے اور یہ مہارت وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی لگن اور توجہ سے بھی حاصل ہوتی ہے۔ اگر آپ کھانا پکانے سے پہلے ہر چیز کو منظم کرنے کی عادت بنالیں تو شروع سے ہی سب کچھ ٹھیک چلے گا اور آخر میں وقت کی کمی کے باعث آپ کسی قسم کی ہڑبونگ کا شکار نہیں ہونگے۔ 
     

پکانے کے لئے ہمیشہ تازہ اشیا کو ترجیح دیں: 
پھل ، سبزیاں، دہی، کریم، گوشت یا جو چیز بھی آپ کی ہانڈی کی زینت بننے والی ہو اگر تازہ ہوگی تو پکوان شاندار بنے گا اور آپ کی سلیقہ شعاری کی تعریف ہوگی۔ ظاہر ہے کہ آپ اجزائے ترکیبی کو لے کر اپنی ڈش کے ذائقے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یاد رکھیں کہ کوئی بھی ایک چھوٹی سی باسی یا خراب چیز آپ کی ساری ہانڈی کو خراب کر سکتی ہے اس لئے وقتاً فوقتاً اپنے کچن کا جائزہ لیتے ہوئے مسالاجات اور دیگر اجزا کو دیکھتے رہیں کہ کہیں خراب تو نہیں ہوگئے۔ اگر کسی چیز میں خرابی کا ذرا سا بھی شائبہ ہو تو اسے فوراً نکال باہر کریں۔ کراچی کے موسم کا آپ کو پتہ ہی ہے یہاں نمک، مرچیں اور دیگر مسالا جات کو خراب ہوتے دیر نہیں لگتی۔ اس لئے احتیاط کریں کیونکہ احتیاط افسوس سے بہتر ہے۔ 

اپنے کچن کو مت چھوڑیں:
اپنا کام مکمل کئے بغیر اپنے کچن کو کبھی مت چھوڑیں حتیٰ کہ کھانا دم پر ہی کیوں نہ رکھا ہو۔ یہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کا وقت برباد ہو سکتا ہے بلکہ اچھا کھانا بنانئے کے لئے کی گئی آپ کی محنت بھی غارت ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کوئی ایسی ڈش بنائیں جس کے بارے میں آپ کو پتہ ہے کہ ایک مخصوص وقت میں تیار ہوجائے گی تو آپ چند ثانیئے کےلئے کچن چھوڑ سکتے ہیں لیکن اگر کوئی نئی ترکیب ہے اور آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس کے پکنے پر کتنا وقت لگے گا تو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ جب تک کھانا مکمل طور پر پک نہیں جاتا آپ اپنے کچن کو مت چھوڑیں۔
    


ناپ تول کے لئے مناسب پیمانے استعمال کریں: 
خاص طور پر اس وقت جب آپ بیکنگ کا ارادہ رکھتے ہوں ناپ تول اور اجزا کی درست پیمائش بہت ضروری ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر کوکنگ پائوڈر کے لئے ناپ تول کا حساب رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کو ایک سے زائد بار کھانا پکانا ہے تو ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ کسی بھی ترکیب میں شامل اجزا کا مناسب اور قریب ترین ناپ تول کریں تاکہ آپ کی پکائی ہوئی چیز میں وہی ذائقہ آ سکے جیسا اس کا حق ہے۔

کھانوں کو لذیذ اور قابلِ توجہ بنانے کے لئے ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کا دھیان رکھنا بہت ضرو ری ہے۔

         فرائنگ پین کو زیادہ بھرنے سے گریز کریں:
جس فرائنگ پین میں کھانا بنانا ہو اسے بہت زیادہ بھرنے سے گریز کریں کیونکہ کھانا پکانے کے دوران حدت کی وجہ سے ادھ پکے کھانے کو آگ لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ یاد رکھیں کہ کھانا پکانے کا عمل آگ اور پانی کو مناسب حد میں رکھنے کا متقاضی ہوتا ہے دونوں میں سے کوئی بھی چیز حد سے بڑھ جائے یا کم ہوجائے تو آپ کا سارا پکوان خراب ہو سکتا ہے۔ فرائنگ پین یا پکانے والے برتن کو بہت زیادہ بھر لینے سے کھانا خستگی سے محروم ہوسکتا ہے یا اس میں ضرورت سے زیادہ نمی آ سکتی ہے، اس لئے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ فرائنگ پین میں مناسب مقدار میں کھانا پکائیں تاکہ اس کا اصل ذائقہ اجاگر ہوسکے۔
       
گھر پر مہمان آ رہے ہوں تو کسی نئی ترکیب سے کھانا بنانے کی کوشش مت کریں۔
اگر آپ نوسکھیا ہیں اور ابھی آپ کو کھانا پکانے کی مہارت حاصل نہیں ہوئی ہے تو نت نئی تراکیب کو اپنانے سے گریز کریں، خاص طور پر اس وقت جب آپ نے گھر پر دوستوں یا خاندان کے کچھ لوگوں کو مدعو کررکھا ہو۔ ایسے عالم میں بہترین حل یہ ہے کہ کوئی ایسی چیز پکائے کو ترجیح دیں جس کا آپ کو پہلے سے تجربہ ہو اور آپ کو پتہ ہو کہ آپ نے اسے مناسب وقت میں بہترین انداز سے پکا لینا ہے۔ اس سے آپ کو تین فائدے ہوں گے ایک تو یہ کہ کھانا اچھا بنے گا، دوسرا آپ کا وقت بچے گا اور تیسرا فائدہ یہ کہ آپ کو کسی قسم کی ذہنی پریشانی بھی نہیں ہوگی۔ 


کھانا پکانے کے دوران اسے بار بار چکھتے رہیں:
اچھا کھانا پکانے کے لئے اسے پکانے کے دوران بار بار چکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے آپ کو پکنے کے دوران کھانے کے تبدیل ہوتے ہوئے ذائقے کا پتہ چلتا رہتا ہے اور آپ وقتاً فوقتاً اس میں نمک مرچ اور مسالے کی مقدار کم زیادہ کرتے رہتے ہیں۔ البتہ آپ اگر روکھا گوشت پکا رہے ہیں تو اسے بیچ بیچ میں چکھا نہیں جا سکتا اس لئے اس کے مکمل پکنے تک انتظار کرنا پڑے گا۔ جس کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ آپ نے اسے کیسا پکایا ہے۔ کچھ عرصے کی مشق کے بعد آپ کے ہاتھ میں مہارت آنا شروع ہوجائے گی اور آپ کے لئے پکتے ہوئے کھانے میں مرچ، مسالے، نمک اور ذائقے کو ٹھیک رکھنا آسان ہو جائے گا۔
        
اجزائے ترکیبی شامل کرنے سے پہلے تیل کی حدت کو جانچیں:
تیل کی حدت جانچنے کے لئے پہلے ایک ٹکڑا اس میں ڈال کر دیکھیں اگر حدت کم یا زیادہ ہو تو اسی مناسبت سے چولہے کی آنچ کو کم یا زیادہ کرلیں۔ اس کے بعد اس میں تمام اجزائے ترکیبی ڈالیں تاکہ آپ کا پکوان بہترین مزہ دے سکے۔ یاد رکھیں اگر آپ نے ٹھنڈے تیل میں تمام اجزائے ترکیبی ڈال دیئے تو بھی آپ کا پکوان خراب ہو جائے گا اور اگر تیل کو بہت زیادہ گرم کرلیا اور ساری چیزں ایک دم سے اٹھا کر اس مین ڈال دیں تو وہ باہر سے جل جائیں گی اور اندر سے کچی رہیں گی اس لئے چولہے کی آنچ اور تیل کی حدت کو جانچنا بہت ضروری ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے آپ کو بتا چکے کہ کھانا پکانا آگ اور پانی کے بہترین توازن کا نام ہے۔ پکوانوں کے حساب سے چولہے کی آنچ کو گھٹاتے بڑھاتے رہنا پڑتا ہے۔
       

گوشت کو پکانے سے پہلے اچھی طرح خشک کرلیں:
اگر آپ کو اپنی ہانڈی میں ایسا گوشت استعمال کرنا ہے جو پہلے سے ہی فریزر میں یا ریفریجریٹر میں رکھا ہوا ہے تو اسے پکانے سے قبل نکال کر عمومی درجہ حرارت میں رکھیں آپ کو معلوم ہے کہ جمے ہوئے یا فریز کئے ہوئے گوشت میں پانی ہوتا ہے جو پکانے پر گوشت سے باہر نکل کر آپ کی ہانڈی کا ستیا ناس کر سکتا ہے۔ اس لئے اگر آپ یہ نہیں چاہتے کہ آپ کی ہانڈی برباد ہو تو پہلے گوشت کو اچھی طرح خشک ہونے دیں تاکہ اس کا پانی نچڑ جائے اور پکنے پر اس میں خستگی اور لذت انگیزی پیدا ہو۔ 
 


یہ ماہرانہ گُر آپ ہی کے لئے ہیں ان پر عمل کرکے آپ کم سے کم وقت میں کھانا پکانے کی مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔ 
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (6)

  • anonymous
    (8 months ago)
    https://www.daraz.pk/shop/y38cklx2/
    جواب
  • anonymous
    (1 year ago)
    https://youhealthyyourfamilyhealthy.blogspot.com
    جواب
  • anonymous
    (1 year ago)
    <a href="https://youhealthyyourfamilyhealthy.blogspot.com/?m=1">healthy food</a>
    جواب
  • anonymous
    (1 year ago)
    <a href="https://youhealthyyourfamilyhealthy.blogspot.com/?m=1">healthy food</a>
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    خراب گوشت کی پہچان بتا دیں اور بتا دیں کہ اگر ھنڈیا میں گوشت کالا ھو جائے تو کس بات کی علامت ھے
    جواب
  • Fahad
    (4 years ago)
    Best tips just loved it
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں