گیم نائٹ اسنیکس

گیم نائٹ اسنیکس

گیم نائٹ اسنیکس

مشہور شخصیات سے لے کر عام آدمی تک 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ کو لے کر سبھی لوگوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے اب تک پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے نتائج عوام کی امیدوں کےعین مطابق نہ ہوں مگر ورلڈ کپ کے مقابلوں کے دوران پاکستان کی قومی ٹیم کے چند اچھے مقابلے ہونے ہیں اگر ان میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہماری قومی ٹیم ورلڈ کپ کو دوبارہ اپنے گھر لاسکے۔
ورلڈ کپ کی خوشی کے ساتھ آنے والا حالیہ کرکٹ سیزن مختلف تقریبات اور سرخوشی کا سامان لے کر آیا ہے، کرکٹ میچوں کے دوران مختلف گھروں میں ہونے والی تقریبات میں سوائے کرکٹ اور کھانے کے کوئی دوسری بات ہوتی نظر نہیں آتی۔ پاکستانی عوام تو ویسے بھی اچھے اچھے کھانے کھانے اور کرکٹ کے دیوانے ہیں، کئی لوگوں نے تو پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں پہلے سے ہی فوڈ پارٹی کا پلان بنالیا ہے۔ دوسری جانب عالمی کپ کے لمبے لمبے ون ڈے مقابلوں کے دوران بھی ہلکے پھلکے کھانوں اور مشروبات کا دور چلتا رہے گا۔ ہم نے آپ کے لئے چند ایسے ہلکے پھلکے مزے دار کھانوں اور مشروبات کی فہرست تیار کی ہے جنہیں کرکٹ میچ دیکھنے کے دوران مزے سے کھایا جاسکتا ہے۔ اور یہ صرف حالیہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے مختص نہیں ہیں بلکہ کسی بھی نوعیت کے کھیلوں کے مقابلوں کے دوران آپ نہایت آسانی سے ان کھانوں کو بناسکتے ہیں اور میچ دیکھتے دیکھتے مزے مزے سے کھا بھی سکتے ہیں۔


مسالا بھری ہری مرچیں:
بنانے میں انتہائی آسان اور کھانے میں بہت مزیدار مسالا بھری ہری مرچیں خاص طور پر اُس وقت کے لئے جب آپ گھر پر کسی گیم نائٹ پارٹی کی میزبانی کررہے ہوں۔ اپنے مہمانوں کو مزے دار مسالا بھری ہری مرچیں کھلائیں اور ان میں جوش بھردیں۔ موزریلا چیز اور تیکھے مزے دار مسالے سے بھری یہ چھوٹی چھوٹی ہری مرچیں بڑے کمال کی چیز ہیں جو پکنے کے بعد انتہائی خستہ اور اشتہا انگیز ہوجاتی ہیں۔ اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ دیکھتے ہوئے انہیں کسی بھی کیچپ یا ساس کے ساتھ کھائیں اور بہترین کرکٹ دیکھنے کے ساتھ ساتھ بہترین کھانے کا بھی مزہ اڑائیں۔  
نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ مسالا بھری ہری مرچیں بنانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔

 


                    
موزریلا اسٹِکس:
ذرا تصور کریں کہ بھارت اور پاکستان جیسے روایتی حریفوں کا زبردست میچ چل رہا ہو تو آپ کا جوش و خروش اور تجسس کس نہج پر جا پہنچے گا۔ ایسے عالم میں کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی ایسی چیز بھی ہے جو آپ کے جوش و خروش کو اس سے بھی زیادہ بھڑکا دے۔؟
جی ہاں بالکل مزے دار موزریلا چیز یقیناً ایسی ہی چیز ہے جو آپ کے جوش و خروش میں اضافہ کرتی ہے۔ آپ کی پسندیدہ ٹیموں کے درمیان زبردست میچ چل رہا ہو، سنسنی خیزی عروج پر ہو اور ایسے میں آپ کو کھانے کے لئے مزے دار موزریلا اسٹکس مل جائیں تو کیا ہی بات ہے۔ ایسے ہی مواقع پر گھر پر آسانی سے بنائی جانے والی موزریلا اسٹکس کی ترکیب ہم آپ کو بتارہے ہیں۔ اسے ضرور ٹرائی کریں۔
 


                        

واٹرمیلون سلش:
اس غضب کی گرمی کے موسم میں ورلڈ کپ کے میچوں کے اعصاب شکن تنائو کے دوران آپ کو چاہئے کوئی ایسی چیز جو آپ کو نہ صرف جسمانی طور پر چستی و توانائی فراہم کرے بلکہ آپ کے مزاج اور کیفیت کو بھی خوشگوار کردے۔ تو اس موسم میں ایک ہی چیز آپ کے ذہن میں آتی ہے اور وہ ہے شاندار خوبیوں بھرا رسیلا تربوز۔ خوش قسمتی سے ورلڈ کپ اس بار تربوز کے موسم میں آیا ہے اور ورلڈ کپ میچوں کے دوران تربوز کے شربت سے بہتر بھلا کیا ہوسکتا ہے۔ چینی، پانی اور تربوز کی رس بھری قاشوں سے بنا ٹھنڈا میٹھا مزے دار رسیلا تربوز کا شربت نہ صرف آپ کے بدن کو توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ پانی کی کمی کو دور کرکے آپ کے مزاج پر بھی انتہائی خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ لہٰذا ورلڈ کپ کے کسی اعصاب شکن مقابلے کو دیکھتے ہوئے ٹھنڈا ٹھار دل بہار تربوز کا شربت پئیں اور ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا لطف اٹھائیں۔
راحت بخش اور توانائی بھرا تربوز کا شربت گھر پر بنانے کی ترکیب جاننے کے لئے نیچے گئے لنک پر کلک کریں۔


                          

چکن میکرونی سلاد:
یہ امریکہ کی قدیم کلاسیکی اور کریمی سائیڈ ڈش ہے جسے گوشت اور چکن سے بنے مختلف کھانوں کے ساتھ اضافی ذائقے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں بڑی مقدار میں رائی، مایونیز، مسالہ جات اور پتے دار سبزیاں ڈالی جاتی ہیں۔ یہ ایک آسان اور متوازن ڈش ہے جسے کوئی بھی اپنے گھر پر رکھی گئی تقریب کے لئے آسانی سے بنا سکتا ہے۔ آج کل چونکہ ہر طرف کرکٹ کی بہار آئی ہوئی ہے اور دلچسپ مقابلوں نے ہر طرف سنسنی پھیلا رکھی ہے تو ایسے عالم میں مزے سے بیٹھ کر ٹی وی پر اپنی پسندیدہ ٹیموں کے مقابلے دیکھتے ہوئے مزیدار چکن میکرونی سلاد بنائیں اور اپنے پیاروں کو کھلائیں۔
منہ میں پانی لانے والی اس مزیدار ڈش کی آسانی ترکیب جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔


                 

چکن باکس پیٹز:
یہ ایک ذرا سی محنت طلب ڈش ہے تاہم اپنے مزے اور ذائقے کی بنا پر آپ سے تقاضا کرتی ہے کہ آپ لگن اور شوق کے ساتھ اسے بنائیں۔ زرد سنہری رنگ کے یہ چوکور پیٹز چکن، چیز اور تیکھے مسالوں سے بھرے ہوئے ہیں جن کے بارے میں سوچ کر ہی آپ کے منہ میں پانی آجاتا ہے، اگر آپ کسی روز انہیں گھر پر بنائٰں تو آپ کے مہمان انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر مزے دار چکن باکس پیٹز بنانے کی آسان ترکیب سے فائدہ اٹھائیں۔


                              

مِنٹ لیمونیڈ:
ورلڈ کپ کے کسی سنسنی خیز میچ کو دیکھتے ہوئے جب ہر ایک کے دل کی دھڑکن تیز ہو اور جوش و خروش عروج پر ہو تو اپنے مہمانوں کو تازہ دم کرنے کے لئے مِنٹ لیمونیڈ سے ان کی تواضع کریں۔ گرمیوں کے اس سخت موسم میں جب طبی ماہرین آپ کو ہیٹ ویو کے خدشے سے آگاہ کررہے ہیں اپنی صحت اور توانائی کے پیش نظر دن میں ایک بار اس شاندار مشروب کو ضرور پئیں۔ یا آپ نے ورلڈ کپ کے مقابلے دیکھنے کے لئے چھٹیاں لے رکھی ہیں تو اس ٹھنڈے ٹھار مزے دار لیمونیڈ کے ساتھ اپنی چھٹیوں اور حالیہ ورلڈ کپ کو یادگار بنائیں۔ منٹ لیمونیڈ بنانے کی آسان ترکیب نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر دیکھیں اور اس شدید گرم موسممیں ایک بار ضرور یہ حیرت انگیز مشروب کو ٹرائی کریں۔  


                           
بفلو ونگز:
خستہ، مزیدار اور ہلکے پھلکے بفلو ونگز بنانے میں انتہائی آسان اور کھانے میں نہایت شاندار ہیں، جب آپ اپنی پسندیدہ ٹیم کو میچ دیکھ رہے ہوں اور آپ کا جوش و خروش عروج پر ہو تو ایسے میں یہ آسان اور مزیدار ڈش آپ کے لطف کو دوبالا کرسکتی ہے۔ ان لذیذ بفلو ونگز کو اپنی پسندیدہ کیچپ یا رانچ ساس کے ساتھ کھائیں اور ورلڈ کپ کرکٹ کا جوش بڑھائیں۔ 
اس لنک پر جا کر آپ بفلو ونگز بنانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔


                            
چکن چیز بالز:
کیا ایسا بھی کوئی شخص ہوگا جسے مزے دار چکن، چیز اور مسالے دار آلو بھرے قتلے پسند نہ ہوں۔؟ 
جی ہاں اب ہم جس نئی ڈش کے بارے میں آپ کو بتانے جارہے ہیں اس کے بارے میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ آپ کی سرخوشی بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔ یقین کریں کہ اس شاندار پکوان کو کھانا جتنا آسان ہے بنانا اس سے بھی زیادہ آسان ہے۔ جب آپ اور آپ کے دوست یا اہلخانہ کوئی میچ دیکھ رہے ہوں اور آپ کی توقعات کے برخلاف آپ کی پسندیدہ ٹیم کی کارکردگی آپ کو مایوسی سے ہمکنار کردے تو چکن، چیز اور آلو سے بنی یہ حیرت انگیز مزے دار گیندیں آپ کے منہ کو لاجواب انوکھے ذائقے سے اور آپ کے دل کو نئی امید سے بھردیں گی۔ انتہائی مزے دار اور بے مثال ذائقے سے بھری چکن چیز بالز بنانے کے لئے نیچے دیئے گئیے لنک پر کلک کریں۔
 


 
ان تمام انتظامات کے ساتھ ورلڈ کپ کے میچ دیکھیں اور بہترین کرکٹ کا لطف اٹھائیں۔ امید ہے کہ ہماری طرح آپ کی پسندیدہ ٹیم بھی ہماری قومی ٹیم ہوگی اور جیت ہماری ہوگی، ہماری اور آپ کی نیک تمنائیں ٹیم پاکستان کے لئے۔

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں