میٹھی بمقابلہ نمکین عید  

میٹھی بمقابلہ نمکین عید  

میٹھی بمقابلہ نمکین عید  

عید ایک عربی لفظ ہے جس کا مطلب ہے تہوار۔ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان باشندے سال میں دو مرتبہ عید مناتے ہیں، چھوٹی عید جسے عید الفطر یا میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے رمضان المبارک کے اختتام پر یکم شوال کو منائی جاتی ہے اس کے 2 ماہ 10 دن کے بعد حج کے موقع پر بڑی عید یعنی عید الاضحیٰ یا بقرا عید منائی جاتی ہے جسے نمکین عید بھی کہا جاتا ہے۔ دونوں عیدیں مذہبی رسومات اور عبادات کے ساتھ جُڑی ہوئی ہیں یعنی دونوں عیدوں سے قبل مسلمان بھرپور مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں اور خالقِ کائنات کی عبادت کرتے ہیں۔

 

                        


میٹھی عید یا عید الفطر
عید الفطر رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے، رمضان المبارک کا پورا مہینہ مسلمان افراد بھر پورعبادات میں گزارتے ہیں۔ روزہ رکھتے ہیں، عبادت کرتے ہیں اور فطرہ ادا کرتے ہیں فطرے کی نسبت سے ہی اسے عید الفطر کہا جاتا ہے۔ میٹھی عید تین دن تک منائی جاتی ہے۔ عید کے پہلے دن کا آغاز کسی کھلی جگہ، میدان یا جامع مساجد میں عید کی نماز ادا کر کے کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد میٹھی چیزیں جن میں شیر خورمہ، کھیر، مٹھائیاں وغیرہ شامل ہیں کھا کر اہلخانہ اور دوست احباب سے ملنے ملانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر سب ایک دوسرے کو عید مبارک کہہ کر گلے ملتے ہیں اور مٹھائیوں، کیک اور دیگر میٹھی اشیا کا تبادلہ شروع  ہو جاتا ہے۔ گھر کے بڑے افراد اپنے سے چھوٹوں کو خصوصاً بچوں کو عیدی کے نام پر پیسے دیتے ہیں جس سے بچے خوش ہو جاتے ہیں اور عید کا تہوار خوب مزے سے گزارتے ہیں۔ عید کے دن غریب، بے سہارا اور نادار افراد میں خیرات بھی تقسیم کی جاتی ہے۔ عید سے قبل مسلمان افراد رمضان کا پورا مہینہ روزے رکھتے ہیں جبکہ عید کے دن روزہ  رکھنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ عید کا دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ان کی عبادات اور نیکیوں کے عوض خصوصی تحفے کے طور پر دیا گیا ہے اس لئے عید کے دن خوب کھانا پینا چاہیے اور اچھے سے اس تہوار کو منا کر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔   

 

 
نمکین عید یا عید الاضحیٰ
عید الفطر کی خوشیاں منانے کے ٹھیک 2 ماہ اور 10 دن بعد ذی الحج کے مہینے میں عید الاضحیٰ منائی جاتی ہے جسے نمکین عید یا بقرہ عید بھی کہا جاتا ہے۔ میٹھی عید کی طرح بقرہ عید بی دنیا بھر میں منائی جاتی ہے جبکہ حج صرف سعودی عرب کے شہر مکہ میں بیت اللہ کا طواف کرکے ادا کیا جاتا ہے، حج کے لئے دنیا بھر سے عازمین درخواستیں دیتے ہیں ان میں سے جن خوش نصیبوں کی درخواستیں قبول ہو جاتی ہیں وہ مکہ، مدینہ اور سعودی کے دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت اور وہاں عبادت کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد ہونے کے باوجود صرف چند لاکھ افراد ہی ہر سال حج کی سعادت حاصل کر پاتے ہیں جبکہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں کم از کم ایک بار مکہ، مدینہ کی زیارت اور حج کی سعادت حاصل کرے۔
عید الضحیٰ کے موقع پر مویشیوں کی قربانی بھی کی جاتی ہے جن میں بکرے، بھیڑ، دُنبے، گائے، بیل اور اونٹ وغیرہ شامل ہیں۔ قربان کئے گئے مویشی کا گوشت  تین حصوں میں تقسیم کر کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور غربا و مساکین میں بانٹا جاتا ہے۔ اس گوشت سے گھر میں مزے مزے کے روغنی، خشک اور بُھنے ہوئے پکوان بنائے جاتے ہیں جن سے مہمانوں اور اہل خانہ کی تواضع کی جاتی ہے۔ مزے مزے کے کھانے کھانے اور خوشیاں منانے کا یہ سلسلہ اگلے تین دن تک چلتا رہتا ہے۔  

 

ان دونوں عیدوں میں جو چیز سب سے زیادہ مشترک ہے وہ ہے خیرات کا جذبہ یعنی اُن غریب، نادار اور بے سہارا افراد کی روپے پیسے، کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری اشیا سے مدد کرنا جسے خریدنے کی وہ استطاعت نہیں رکھتے۔ میٹھی اور نمکین دونوں عیدیں خدائے واحد کی طرف سے مسلمان باشندوں کی عبادات، نیکیوں اور خیرات کے عوض عطا کردہ خوبصورت اور خاص تحائف ہیں لہٰذا عید میٹھی ہو یا نمکین اس سے خوب جی بھر کے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ 
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

  • anonymous
    (2 years ago)
    Great! BQT offers <a href="https://bestquranteaching.com/ijazah-course/">online Ijazah course</a> for those students who have gained enough knowledge of the Quran and want to teach it to others.
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    Great! On this eid, wish your loved ones by sending Cakes & Bakes special <a href="https://cakesandbakes.com/cakes-65">Eid Celebration Cakes</a> that are available at all stores and online.
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں