فوری بھوک مٹانے والے لذیذ اور توانائی بخش اسنیکس

  فوری بھوک مٹانے والے لذیذ اور توانائی بخش اسنیکس

  فوری بھوک مٹانے والے لذیذ اور توانائی بخش اسنیکس

جب بات آتی ہے اسنیکس کی تو پہلا خیال صحت کا ہی آتا ہے کیونکہ صحت ہے تو سب کچھ ہے۔ ہمارے روز مرہ کے مصروف معمولات میں فوری توانائی کے حصول کیلئے کچھ کھانا ضروری ہے۔ اسنیکس روایتی طور پر وہ شعبہ رہا ہے جہاں صحت کی ترجیحات کو لوگ پیچھے دھکیل دیتے ہیں۔ دو وقت کے کھانے کے درمیان جب ہلکی بھوک لگے تو پہلا خیال اسنیکس کا ہی آتا ہے مگران ہلکے پھلکے لوازمات کا مزیدار ہونے کے ساتھ صحت بخش ہونا بھی انتہائی اہم ہے۔ یہاں اگر ہم اس مثال کا استعمال کریں کہ ایک ٹکٹ میں دو دو مزے تو یہ بالکال درست معلوم ہوگی۔۔ مثلاً صحت اور مزہ ایک ساتھ۔۔۔ اور فوری بھوک بھی نمٹ جائے تو ہوئے نہ ایک ٹکٹ میں دو مزے۔۔۔

صحیح وقت پر صحیح اسنیکس آپ کے جسم کو دن بھر کے کام کاج کیلئے چاق و چوبند بنا سکتے ہیں۔ اچھے اسنیکس کھانے کے وقفے کے دوران ہماری توانائی کی ضرورت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اسنیکس کے نام پرغیر متو ازن اور غیر صحت مند غذا کا کھانا درست نہیں۔۔ جب ہم بار بار اپنی اشتہا کے ہاتھوں مجبور ہوکر کبھی چپس، بر گر، کیک، بسکٹ اور دوسری تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کر تے ہیں تو وہ جسم میں زائد چربی میں اضا فہ کرتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسنیکس کا استعمال ضرور کریں لیکن توازن کے ساتھ۔ اس سلسلے میں ہمیشہ متو ازن اور صحت مند اسنیکس لیں۔۔ اگر آپ اپنے لیئے یہ صحت مند اسنیکس بنانا چاہتے ہیں تو آپ کا مسئلہ ہم نے حل کر دیا ہے۔ یہاں کچھ تجاویز ہیں جن پر عمل کر کے آپ باآسانی گھر بیٹھے لذیذ اور صحت بخش اسنیکس تیار کرسکتے ہیں۔

 

حمس:

 حمس مشرقِ وسطیٰ کا صحت اور توانائی بخش مزے دار پکوان ہے۔ اس میں شامل چنے، تاہینی پیسٹ اور لیموں کا رس آپکو ذائقے کی ایک منفرد دنیا میں لے جائےگا۔۔ اس کی تیاری میں زیتون کا استعمال کیا جاتا ہے۔۔ اس لیے یہ صحت بخش بھی ہے اور لذیذ بھی۔ اس شاندار پکوان کو مکئی کی روٹی یا پھر خشک روٹی کے ساتھ کھانے کا الگ ہی مزہ ہے۔۔ آپ نیچے دیے گئے لنک پر جا کے حمس بنانے کی ترکیب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


چنے کی سلاد:

 چنے کی سلاد توانائی اور ذائقے کا بہترین امتزاج ہے۔ چک پی سلاد چنے اور سبزیوں کا مکسچر ہے جسے زیتون کے تیل کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ سبزی خور افراد کے لئے چنے کھانا صحت و توانائی کی ضمانت ہے۔ صحتمند رہنے کے شوقین افراد کیلئے یہ غذا بہت اچھی ہے۔ اگر آپ کو بھوک لگی ہے اور جلدی کچھ کھانا چاہتے ہیں تو پروٹین سے بھرے چنے آپکے لیے بہترین اسنیکس ہیں۔ یہ ڈش آپ خود تیار کریں اور مزے لے لے کر کھائیں۔ یہ بنانے میں بھی آسان ہیں اور کھانے میں بھی مزیدار۔ نیچے دیے گئے لنک پر جا کر چنے کی سلاد کی آسان ترکیب ملاحظہ کریں۔

 میکرونی سلاد :

یہ ایک کلاسک اور کریمی امریکی سائڈ ڈش ہے جو اوون میں بنی ہوئی چکن یا بار بی کیو کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ اس ڈش میں موجود مسٹرڈ، مایونیز، مسالے، سبزیاں اور جڑی بوٹیوں کے اجزاء اس کی افادیت کو اور بڑھاتے ہیں۔ یہ ایک متوازن اور آسان پکوان ہے جسے کوئی بھی تیار کر سکتا ہے۔ اسےخاندان کے اجتماعات اور تقریبات میں تیار کیا جاتا ہے. اگر آپ کو اس میں دلچسپی ہے تو ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں اور مزیدار میکرونی سیلڈ بنانے کی ترکیب جانیے

موزریلا اسٹکس :

موزریلا اسٹکس سب سے لذیز ایپیٹائزر اور سائڈ ڈش مانی جاتی ہے۔ یہ ایک مزیدارپکوان ہے جو بچوں کو تو بہت ہی پسند آتا ہے ساتھ میں ان کے والدین بھی اسے خوب انجوائے کرتے ہیں۔ پنیر کی اسٹرپس پر انڈوں اور رسک کے چورے کی کوٹنگ کی جاتی ہے پھر انہیں تیل میں برائون ہونے تک تلا جاتا ہے۔ انکا خوبصورت گولڈن کلر دل کو اور لبھاتا ہے۔ انہیں میرینارا ساس، مسٹرڈ ساس، کیچپ اور رینچ ساس کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے۔ یہ لاجواب ڈش آپ کے بچوں کے چہرے پر مسکرہٹ بکھیر دے گی۔۔ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں اورذائقے دار موزریلا اسٹکس کی ترکیب سے لطف اندوز ہوں۔۔

تو آئیے آج سے توانائی سے بھرپور اور غذائیت بخش اسنیکس کھانے کی عادت کو اپنائیں اور وزن کے بجائے اپنی صحت اور توانائی میں اضافہ کریں۔

 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں