مزیدار کافی: میرا دل نہیں بھرتا ہے تم سے۔

مزیدار کافی: میرا دل نہیں بھرتا ہے تم سے۔

مزیدار کافی: میرا دل نہیں بھرتا ہے تم سے۔

دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں کافی کا نام بھی شامل ہے۔ جوان ہوں یا بوڑھے، خواتین ہوں یا مرد۔۔۔ کافی آج کل لوگوں کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔۔ کچھ لوگ کافی کو اس کے منفرد ذائقے کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ کسی کیلئے یہ منہ کا ذائقہ بدلنے کا باعث ہوتی ہے تو کسی کیلئے صبح صبح مشکل کام آسانی سے کرنے کا اہم ذریعہ۔۔۔ ہم میں سے اکثر لوگ اپنی صبح کا آغاز ایک کپ گرما گرم کافی سے کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں کافی کو پسند کیا جاتا ہے۔ لوگ اس سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔۔ ذائقے اور ترجیحات کی بنیاد پر ہر شخص اپنی پسندیدہ قسم کی کافی پینا پسند کرتا ہے۔ کافی کی مختلف اقسام کے بارے میں کوئی مخصوص تعداد تو نہیں بتائی جا سکتی۔ لیکن ذیل میں ہم آپکو کافی کی مقبول ترین اقسام کے بارے میں بتائیں گے جنہیں پوری دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ متعدد لوگ کافی کی ان اقسام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔۔
کیفے لاٹی سے لے کر آئسڈ کافی تک یہاں سب کی دلچسپی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔۔


کیفے ایمریکانو: 
کیفے ایمریکانو کافی کی وہ قسم ہے جو سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے یہ کافی اپنی بنیادی خصوصیات اور ذائقے میں اسٹرونگ مانی جاتی ہے۔ اسے صرف سادہ گرم پانی اور ایسپرسو کی تھوڑی سی مقدار کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔ یہ ذائقے میں ذرا سی کڑوی اور تلخ  ہوتی ہے۔ عام طور پر امریکی لوگ اسکا تلخ ذائقہ پسند کرتے ہیں۔ تاہم آپ چاہیں تو اس میں کریم ڈال کر اس کی  کڑواہٹ کو کم کیا جاسکتا ہے۔
 ایک دلچسپ بات کیفے امریکانو کے بارے میں یہ ہے کہ کافی کی یہ قسم عالمی جنگوں کے بعد زیادہ مشہور ہوئی۔ کیونکہ امریکی فوجی اپنی لڑائیوں کے دوران اسے پیتے تھے۔۔


کیفےلیٹی :
کیفے لیٹی کیفے اولاٹ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ یہ کافی کے شوقین افراد میں بہت مقبول ہے۔ یہ جھاگدار ہوتی ہے۔ جسے گرم دودھ کے اورکافی کی آمیزش سے تیار کیا جاتا ہے۔۔ دنیا بھر کے بیشتر کیفے اس قسم کی کافی اپنے گاہکوں کو پیش کرتے ہیں۔


کیپے چینو:
ممکنہ طور پر یہ سب سے مشہور قسم کی کافی ہے جو دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے اور سب لوگ اس سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔۔ اس قسم کی کافی میں تین تہیں ہوتی ہیں۔ پہلے ایسپریسو، دوسری تہہ گرما گرم دودھ کی پھر آخر میں جھاگ والے دودھ کی تہہ جمائی جاتی ہے۔۔ کبھی کبھی اس پر چاکلیٹ چھڑک کر اس کے ذائقے میں چار چاند لگائے جاتے ہیں۔ اس قسم کی کافی زیادہ تر اطالوی باشندے ناشتے میں لینا پسند کرتے ہیں۔


ایسپریسو:
یہ کافی کی دیگر اقسام کے مقابلے میں ایک قدرے خالص قسم کی کافی ہے  جسے کافی کے بیجوں کے ذریعے بنایا جاتا ہے اور پھر اُبلے ہوئے پانی میں پکایا جاتا ہے۔ یہ ان دو سادہ اجزاء سے بنتی ہے مگرایک لاجواب اور مزیدار  ایسپریسو بنانے کے لیے آپ کے پاس کافی بنانے کی شاندار مہارت کا ہونا بہت اہم ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسپریسو کو اس کے تلخ ذائقہ کی وجہ سے کم پسند کیا جاتا ہے۔ ذائقے کی کڑواہٹ کی وجہ سے  بہت سے لوگوں کو یہ ناپسند ہوتی ہے۔


آئس کافی:
یہ کافی کی ایک مشہور قسم ہے۔ اس قسم کی کافی ایسے افراد کی محبوب ترین ہوتی ہے جو گرم مشروبات زیادہ پسند نہیں کرتے۔۔ یہ کافی ٹھنڈے دودھ، تھوڑی سی کافی اور اچھی مقدار میں برف کے امتزاج سے بنائی جاتی ہے۔ اس طرح کی کافی کو تھوڑا سا میٹھا بنانے کے لئے عام طور پر اس میں چینی ڈالی جاتی ہے۔ 


فلیٹ وائٹ:
 دو مشہور کیوی کافی ہیں ایک فلیٹ وائٹ دوسری لانگ بلیک۔۔ کافی کی ان دونوں اقسام  کی ابتدا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہوئی۔ فلیٹ وائٹ اور لانگ بلیک کافی بڑی عمر والے افراد کی پسندیدہ ہوتی ہے۔ جیسے والدین اور گرینڈ پیرنٹس ٹائپ کے لوگ اسکے زیادہ دیوانے ہوتے ہیں۔۔ فلیٹ وائٹ کو گرما گرم اُبلے ہوئے کریمی دودھ سے تیار کیا جاتا ہے۔۔ ایسپریسو کا تڑکہ اسکے ذائقے میں چار چاند لگا دیتا ہے۔۔ اس قسم کی کافی آپ کو تھکاوٹ کے دنوں میں جاگنے میں بہت مدد فراہم کرتی ہے۔


ماکیاٹو:
کافی کی اس قسم کو پکولو لیٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کا مقابلہ  کیپےچینو سے کیا جاسکتا ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کپ میں کافی ڈالنے کے بعد اس میں ابلا ہوا دودھ ڈالا جاتا ہے اور پھر ایسپریسو کو شامل کیا جاتا ہے۔

ماکیاٹو کافی کے کپ کا سائز کیپےچینو سے قدرے چھوٹا ہوتا ہے۔
یہ کافی کی کچھ مشہور اقسام ہیں جو کافی کے دلدادہ افراد کو ضرور ٹرائی کرنی چاہئیں۔ کافی ناشتے میں بھی لی جاسکتی ہے مگر بہت سے لوگ اس سے سارا دن لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں