ایک طرف رمضان المبارک کی روایات اور خیر و برکات کا سلسلہ جاری ہے جس میں اضافے کے لئے کناس کی جانب سے ایک منفرد اور چٹخارے دار سراچا ساس متعارف کرایا گیا ہے خاص طور پر افطاری کو مزے دار بنانے کے لئے کناس کا چٹخارے دار سراچا ساس لاجواب ہے۔ دنیا بھر میں کناس کے سراچاساس کو اس کے منفرد اور بے مثال ذائقے کی بنا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ اسے روسٹر ساس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کا تیکھا، نرالا اور لاجواب ذائقہ اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس کے منفرد اور انوکھے ذائقے کو اجاگر کرنے کے لئے اس میں خوشبودار سرخ مرچ کا مخصوص تیکھا اور چینی کا میٹھا ذائقہ ڈالا گیا ہے تاکہ کھانے والے کو تیکھے اور میٹھے ذائقے کے بہترین امتزاج کا شاندار تجربہ حاصل ہو۔ سراچا ساس کی یہی انفرادی خوبی اسے بازار میں ملنے والے دیگر کیچپ اور ساس سے منفرد بناتی ہے۔ پاکستان میں اسے متعارف کرانے کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ کناس کے کاروبار کی بنیاد اپنے صارفین کے دل کے تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ بازار میں ملنے والے بہت سارے فرسودہ ذائقوں کو دیکھتے ہوئے کناس نے فیصلہ کیا کہ اپنے صارفین کو ایک انوکھے ذائقے سے آشنا کرایا جائے جسے انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہ چکھا ہو۔ کناس کے سراچا ساس میں شامل انوکھے ذائقے کی جڑیں تھائی لینڈ کے روایتی تیکھے اور مرچیلے ذائقوں سے جا ملتی ہیں، افطاری میں شامل پکوان کو سراچا ساس میں لتھیڑ کر کھانے سے آپ کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔ اس کے انوکھے مزے سے آپ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ صفائی ستھرائی کناس کی مصنوعات کی ہمیشہ سے خاصیت رہی ہے۔ سراچاساس میں ڈالے گئے چنیدہ اور بہترین اجزا شامل کئے گئے ہیں اور ان کے معیار کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے۔ کیونکہ ہم بہترین پیش کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
سراچاساس کو تہذیب کے آئوٹ لیٹس پر پیش کیا گیا تھا جہاں اسےصارفین کی جانب سے ناقابلِ یقین پذیرائی حاصل ہوئی جس کے نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے سراچا ساس جڑواں شہروں میں مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گیا۔ عوام کی جانب سے اس کی مانگ مین اضافہ ہونا یقیناً کناس کے اب تک کے تجربات اور کامیابیوں میں ایک اور شاندار اضافہ ہے۔
سراچا ساس کے ساتھ مختلف اسنیکس کھانے والوں نے اپنے خوشگوار اور چٹخارے دار تجربات دوسروں کے ساتھ بانٹے ہیں اور کناس کی اس بہترین پراڈکٹ کے بارے میں اپنے عمدہ خیالات کا اظہار کیا ہے۔ صارفین نے اس کے انوکھے ذائقے کو اپنی زندگی میں آنے والا بہترین تجربہ قرار دیا ہے۔
مس سحر کا کہنا ہے کہ سراچا ساس نے ان پر لذت و انبساط کے نئے دروازے کھولے ہیں جبکہ مس بشریٰ کہتی ہیں پکوڑوں کے ساتھ سراچاساس لذت اور معیار کا ایسا بہترین امتزاج بنا ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
مس عطیہ نے کناس کو اس نئی پراڈکٹ کو متعارف کرانے پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اسپرنگ رولز اور مکئی، مسالے اور پنیر سے بنے ہوئے کیک کے ساتھ سراچاساس کو کھانے کا تجربہ کیا ہے اور یہ لاجواب رہا۔ انہوں نے کہا کہ افطاری میں شامل اسنیکس اور دیگر نمکین پکوانوں کے لئے سراچاساس ایک بہترین جوڑ ہے اسے سبھی کو ٹرائی کرنا چاہئے۔ مسز طارق سراچاساس کی ایک اور مداح ہیں ہیں اور وہ کہتی ہیں افطاری میں سراچا ساس کے آنے سے ہر چیز انتہائی مزے دار ہوگئی اور دل چاہا کہ بس کھاتے چلے جائو۔ اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے اس کو آپ سے مزید قریب کردیا ہے اب آپ اپنے قریبی اسٹورز سے بھی اسے باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس انتہائی یادگار موقع پر کناس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او مسٹر عثمام خلیل نون نے کہا کہ کناس کا خواب اپنی مہارت میں اعلیٰ و ارفع ہونا ہے۔ اسی فکر اور شب و روز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ آج کناس کی جانب سے آپ کے لئے دنیا کا بہترین ساس پیش کرنا ممکن ہوسکا ہے۔
اپنے وعدے کے مطابق کناس نے اپنے ساسز کے وسیع ذائقوں میں ایک انوکھے اور بہترین ذائقے کا اضافہ کیا ہے جسے اس فہرست میں ایک نئی کامیابی کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ سراچاساس اس ماہِ رمضان میں آپ کی ہر افطاری کو لذیذ اور چٹخارے دار بنادے گا، اس کا منفرد اور لاجواب ذائقہ ہر عمر کے افراد کو اپنی طرف کھینچتا ہے اوراسے کھانے والے ااپنی انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔ لہذا کناس کے سراچا ساس کو دستر خوان کا حصہ بنا کر اپنی افطاری کو پُرلطف اور شاندار بنائیں
اپنی رائے دیں