صحت اور جلد کے حوالے سے کیلے کے فوائد 

صحت اور جلد کے حوالے سے کیلے کے فوائد 

صحت اور جلد کے حوالے سے کیلے کے فوائد 

میٹھے اور لذیذ کیلے کھانے میں تو مزیدار ہیں ہی اس کے ساتھ ساتھ انسان کی جسمانی صحت کے حوالے سے بھی کیلے اپنے اندر بے پناہ فوائد رکھتے ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ مرہ غذا میں کیلوں کا شامل ہونا آپ کو کئی طرح سے فوائد پہنچاتا ہے، تاہم کچے کیلے کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ آپ کے پیٹ میں درد کا سبب بن سکتے ہیں۔ پکے ہوئے تازہ اور مزیدار کیلے کی پہچان ہونا بھی انتہائی اہم ہے۔ پکے ہوئے کیلے کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اچھی طرح تیار کیلا زردی مائل سنہری رنگ کا ہوتا ہے اور اس کے دونوں سرے سبزی مائل ہوتے ہیں جبکہ اس پر چھوٹے چھوٹے سیاہ نشانات اس بات کی علامت ہوتے ہیں کہ کیلا پوری طرح پکا ہوا ہے جو کھانے میں میٹھا اور لذیذ ہوگا۔ 
کیلے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کا ایک سادہ طریقہ تو یہ ہے کہ اسے دیگر پھلوں کے ساتھ ریفریجریٹر میں ہی رکھا جائے تاہم اسے جلد از جلد کھا لیا جائے تو بہتر ہے کیونکہ کیلا ایک نازک پھل ہے اور اسے زیادہ عرصے تک محفوظ نہیں رکھا جا سکتا۔  
ہم نے آپ کی صحت اور جلد کے حوالے سے کیلے میں چھپے فوائد کی ایک فہرست تیار کی ہے، آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔


    
1۔ کیلے میں انتہائی اہم غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔
کیلے میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو خون کے دبائو میں کمی کے شکار افراد کے لئے مدد گار ثابت ہوتی ہے جبکہ کیلے کھانے سے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ کیلے میں پانی اور کاربن کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جبکہ ایک کیلے میں 105 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ کیلے میں پروٹین اور روغن بھی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ ایک کیلے میں 33 فیصد وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن سی 11 فیصد اور 8 فیصد میگنیشم پایا جاتا ہے۔


 
1.    کیلا دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے
ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ ناشتے میں کیلے کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور انسان کی ذہنی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔ اب جدید سائنس اور طبی ماہرین نے بھی ثابت کیا ہے کہ کیلا انسان کی دماغی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ سمجھدار مائیں اپنے بچوں کو امتحانات کے دنوں میں کیلے کھلاتی ہیں تاکہ بچوں کا ذہن تیزی سے کام کرے اور ان کے نتائج اچھے آئیں۔ ہم بھی اپنے بچپن میں امتحانات کے دنوں میں اپنے بستے میں کیلے بھر کر اسکول لے جایا کرتے تھے اور ہر بریک میں کیلے کھاتے تھے تاکہ ہمارادماغ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔   


   
کیلا نظام ہضم کو بہتر کرتا ہے 3۔
ایک عام کیلے میں 3 سے 4 گرام فائبر ہوتا ہے جو انسان کے نضام انہضام کی بہتری کے لئے بہت مفید ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کھانے کا سب سے بڑا فائدہ اس سے حاصل ہونے والی فائبر کی مقدار ہے کیونکہ فائبر انسان کے ہاضمے کے نظام کو درست رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 


 
4۔ کیلا وزن میں کمی لانے میں مدد کرتا ہے
کم کیلوری اور زیادہ غذائی اجزا کا حامل کیلا نرم اور زود ہضم ہونے کے باعث بہت تیزی سے جزوِ بدن بن جاتا ہے اور انسانی جسم کو قابلِ قدر صحت اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ صبح صبح ناشتے میں دو کیلے کھا لینے سے مکمل ناشتے جتنی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ اس میں شامل فائبر نضامِ ہضم کو بہتر کرتا ہے جس کے باعث وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ فائبر ہم دیگر سبزیوں اور پھلوں سے بھی حاصل کرسکتے ہیں مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر پھلوں کے مقابلے میں کیلے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لئے اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں تو روزانہ کم از کم دو کیلے کھانا شروع کردیں۔


 
5۔ کیلے اور زیتون کے تیل سے بالوں کی حفاظت
اگر آپ اپنے بالوں کی صورت حال میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو کیلے کا گودا نکال کر اسے  بلینڈ کریں جب اچھا سا پیسٹ بن جائے تو اس میں ایک چمچ زیتون کا تیل ڈال کر مکسچر بنالیں، اس مکسچر کو اپنے بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک اچھے سے لگا کر تہہ جمالیں، 15 منٹ بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ کے بال پہلے کے مقابلے میں زیادہ نرم و ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے۔


  
7۔ کیلے کے ذریعے چہرے  پر نکلنے والے دانوں کا علاج 
جی ہاں آپ نے ٹھیک سنا کیلے میں جہاں بہت سارے دیگر فوائد چھپے ہوئے ہیں وہاں ایک خوبی چہرے پر نکلنے والے ناپسندیدہ دانوں سے نجات کا کرشمہ بھی ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے یا جسم کے دیگر حصوں پر نکلنے والے ان چاہے دانوں سے پریشان ہیں تو کیلا چھیل کر اس کے چھلکے کا اندرونی حصہ صرف 5 منٹ تک روزانہ اپنے چہرے  یا جسم پر ملیں ایک ہفتے کے اندر اندر آپ کو بہترین نتائج ملنا شروع  ہو جائیں گے۔ اگر آپ اپنے چہرے اور جسم کو داغ دھبوں اور ان چاہے دانوں سے مستقل طور پر محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عمل یومیہ بنیادوں پر مستقل کرنا شروع کردیں چند ہی دنوں میں آپ ان دانوں سے مکمل نجات حاصل کرلیں گے۔  


 
8۔ جلد کو نم رکھنے کے لئے کیلے کا کردار
کیلے میں قدرت نے جلد کے حوالے سے متعدد فوائد رکھے ہیں اگر آپ اپنے چہرے کو صاف شفاف اور شاداب رکھنا چاہتے ہیں تو ایک پیالے میں کیلا چھیل کر ڈالیں اور چمچ کی مدد سے اسے پھینٹ پھینٹ کر اچھا سا پیسٹ بنالیں پھر اسے اچھی طرح اپنے چہرے پر لگا لیں 10 سے 15 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں کم از کم دو بار کریں، اس سے نہ صرف آپ کی جلد قدرتی طور پر تر و تازہ ہو جائے گی بلکہ اس سے آپ کے چہرے پر موجود جھائیاں اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔ 


ایک مزیدار اور لذیذ پھل میں اتنے سارے فائدوں کا ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے لہٰذا بازار سے درجن بھر کیلے خرید کر محفوظ کرلیں اور پھر دیکھیں اس میں آپ کے لئے کتنی خوبیاں پوشیدہ ہیں۔ 
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں