آم کھانے کے بیش بہا فائدے

آم کھانے کے بیش بہا فائدے

آم کھانے کے بیش بہا فائدے

آم پھلوں کا بادشاہ ہے اور بے شک ہم سب پاکستانی اسے ذوق و شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ سچ پوچھیں تو ہمیں آم کھانے کے لیے کسی قسم کے بہانوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شاید ہی کوئی پاکستانی فرد ایسا ہوگا جسے آم پسند نہ ہوں، تاہم، اس قابل ذکر پھل کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ آپ کو صحت سے متعلق کئی طرح کے فوائد پیش کرتا ہے۔
اگر آپ کو پھر بھی یقین نہیں آیا تو آم کھانے سے حاصل ہونے والے صحت کے بیش بہا فوائد کی ایک فہرست درج ذیل ہے، ہمیں امید ہے کہ اس کی روشنی میں آم مزید اہمیت اختیار کرکے آپ کی نظر میں ایک خاص مرتبہ حاصل کرلے گا۔ 

جسم میں کولیسٹرول کا توازن ٹھیک رکھنے میں مدد کرتا ہے:
آم میں غذائی اجزاء خصوصاً وٹامن سی، فائبر اور پیکٹین کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ یہ کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے بہترین پھل ہے۔


جلد میں شدابی اور نکھار لانے میں مدد گار:
جلد کی شفافیتت کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ آپ اپنی جلد اور اپنے جسم کا کس قدر خیال رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جو کھاتے ہیں اس کا براہ راست اثر آپ کی ظاہری شخصیت پر پڑتا ہے یعنی جو آپ دوسروں کو نظر آتے ہیں وہ اس  بات کا غماز ہے کہ آپ کس قدر صحت بخش غذا کھاتے ہیں۔
آم آپ کے جسم کو اندر سے صاف کرکے آپ کو توانائی دیتے ہیں، جس سے نہ صرف آپ کی رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ آپ خود کو چاق و چوبند اور تندرست و توانا محسوس کرتے ہیں، یہ مزیدار پھل آپ کی جلد کے مساموں کی صفائی اور آپ کی جلد کو شاداب کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ لہٰذا اگلی بار جب کوئی آپ کو یہ بتائے کہ آم کھانے سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ آپ اس کی ان باتوں کا یقین نہیں کریں گے۔

آپ کے جسم کو متناسب کرنے میں مدد کرتا ہے:
ٹارٹارک، مالیک ایسڈ اور اسٹرس ایسڈ سے بھرپور آم آپ کے جسم کو متناسب اور دلکش بنانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ بنتے ہیں۔ آپ کے جسم کی خوبصورتی، چہرے کی شادابی اور نظامِ انہضام کوبرقرار رکھنے کا ایک کلیدی جزو آموں میں پوشیدہ ہے جو آپ کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ:
چونکہ آم میں بہت سے غذائی اجزاء اور معدنیات کا مرکب پوشیدہ ہوتا ہے لہٰذا آم کھانے کے بعد آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور طبیعت بھی خوشگوار رہتی ہے، جس کے بعد آپ کو کسی قسم کے اسنیکس وغیرہ کھانے کی کوئی حاجت نہیں رہتی۔ اس کے ساتھ ساتھ آم میں موجود اعلیٰ فائبر کا ذخیرہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں موجود ان چاہی کیلوریز کو جلاتا ہے۔


لُو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے:
آم اور موسم گرما کا گویا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ لیکن ایک سے زیادہ وجوہات کی بناء پر آم کھاتے ہی آپ کے جسم کا اندرونی نظام خاصا سرد ہوجاتا ہے جو آپ کو گرمی کی شدت اور لُو لگنے کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کا امکان انتہائی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ جیسے ہی گرمیوں کا آغاز ہوتا ہے آپ کو دن میں ایک یا دو آم ضرور کھانے ہیں۔
قدرت کے اس انمول تحفے یعنی آموں کے ذریعے آپ اپنی صحت سے متعلق زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

آموں سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں فوڈ ٹریبیون کی یہ فہرست گویا آئس برگ کا صرف سرا ہے باقی آپ خود بھی جانتے ہیں کہ آئس برگ جتنا باہر دکھائی دیتا ہے اس سے کہیں زیادہ سمندر میں چھپا ہُوا ہوتا ہے، تو پھلوں کے بادشاہ کے جو خواص اور فوائد ہم نے بتائے ہیں وہ اس سے زیادہ اوصاف اور خوبیوں سے بھرا ہوا ہے۔ لہٰذا یہ یقینی بنائیں کہ ہر موسم گرما میں اس بہترین پھل کو اپنی روز مرہ غذا میں ضرور شامل کریں۔ 

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

  • anonymous
    (1 year ago)
    https://www.daraz.pk/shop/y38cklx2/
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Its blog gives information from other people very well I am impressed its information and information is very nice. https://www.reviewgraphy.com/imtiaz-mega/
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں