ورزش سے پہلے کھانے کے لیے7 صحت مند غذائیں

ورزش سے پہلے کھانے کے لیے7 صحت مند غذائیں

ورزش سے پہلے کھانے کے لیے7 صحت مند غذائیں

ورزش سے پہلے مناسب غذا لینا نسبتاً ضروری کام ہے تاکہ آپ ورزش کے دوران  توانائی اور طاقت محسوس کرسکیں۔۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ورزش سے ہمیں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔ اس کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ہم ذہنی طور پر آمادہ ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی تیار ہوں۔ البتہ  ہم میں سے اکثر لوگ جم جانے کے لیے ذہنی طور پر تو تیار ہوجاتے ہیں لیکن ورزش کو صحیح طریقے سے کرنے کے لیے جسمانی فٹنس اور اپنے جسم کوصحیح غذا فراہم کرنا بھول جاتے ہیں ۔
خالی پیٹ ورزش کبھی بھی نہیں کرنی چاہیے۔ ورزش کے دوارن کچھ کھانے کی اشیا آپ کا پیٹ بھرا ہوا اور آپ کو توانا رکھتی ہیں ۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ کچھ مخصوص غذائیں ہیں جو آپ ورزش سے پہلے کھا سکتے ہیں، جو ہمیں جم میں زیادہ سے زیادہ ورزش کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔ ہم سب کی مختلف غذائی ضروریات ہوتی ہیں مگر کچھ کھانوں میں فیٹس، کاربوریٹس اور پروٹین کا بہترین توازن اور مقدار موجود ہوتی ہے۔ جس کی ہم سب کو ضرورت ہوتی ہے۔
ہم یہاں کچھ  ایسے کھانوں کی بات کریں گے جو ورزش سے پہلے کھائے جا سکتے ہیں اور ان کے استعمال کے بعد ہر کوئی اپنی ورزش سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ یہ کچھ قوت بخش کھانے استعمال کریں اور پھر تگڑی ورزش کریں۔



1 ۔ اسموتھیز:
ورزش سے پہلے اسموتھیز استعمال کرنا بہترین ہے۔ آپ اپنی ورزش سے جتنا قریب ہوں اتنا ہی کم ٹھوس کھانا استعمال کرنا چاہیے۔۔۔ اور اسی لیے اسموتھیز ورزش سے پہلے کی بہترین غذا ہیں۔۔ اس میں ورزش سے پہلے آپ کے جسم کو درکار تمام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس سے آپ کے جسم کو فوری قوت اور توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔ یہ آپ کے اسٹیمنا کو بھی بہتر کرنے کا باعث بنتی ہیں تاکہ آپ اچھی ورزش کرسکیں۔  جم جانے سے پہلے اسموتھی کی یہ ترکیب ضرور ٹرائی کریں۔
 



2 ۔ سخت اُبلے ہوئے انڈے اور ہول گرین ٹوسٹ :
یہ ایک بنیادی اور تیاری میں بھی آسان پکوان ہے۔ آپ جم جانے سے پہلے سخت اُبلا ہوا انڈا اور ہول گرین ٹوسٹ لے سکتے ہیں۔ اس سے آپکا پیٹ بھی بھرا رہے گا جس سے بھوک بھی محسوس نہیں ہوگی۔ ان میں وہ تمام غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جن کی آپ کو اچھی ورزش کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔



3 ۔ اوٹس (جَو):
جَو بھی ورزش سے قبل کھانے کے بہترین آیڈیاز میں سے ایک ہے۔ یہ فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ورزش کے دوران آپ کی توانائی کی سطح بلند رکھنے کے لیے جَو بہت عمدہ چیز ہیں۔ یہ کھانا آپ کو لمبے وقت کے لیے سخت ورزش کرنے میں مدد دے گا۔ جَو وٹامن بی حاصل کرنے کا بھی ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ جب بھی جلدی پک جانے والے یا انسٹنٹ اوٹس سے موازنے کی بات آتی ہے تو آئرش جَو کو بہترین کہا جاتا ہے کیونکہ ان کو کم پروسیسڈ کیا جاتا ہے۔



4 ۔ پھل اور گرِیک یوگرٹ (دہی): 
ورزش سے پہلے کھایا جانے والا یہ ایک انتہائی ذائقے دار کامبو (combo) ہے۔ پھل اور گریک یوگرٹ یا دہی پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی صحیح مقدار سے بھرپور ایک بہترین اسنیکس ہے۔  یہ اسنیکس یقینی طور پر آپ کو متحرک اور توانا رکھے گا اور ورزش کے دوران آپ کے لیے ایندھن کا کام کرے گا۔ یہ اسنیک آپ کے پٹھوں (مسلز) کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ 



5 ۔ گرینولا بار :
ورزش سے پہلے کھائے جانے والے اسنیکس میں سے، ایک فوری اور آسان اسنیکس گرینولا بار بھی ہے۔ یہ کم اجزاء کے ساتھ بھی بنائے جاسکتے ہیں۔  آپ انہیں نہایت کم وقت میں گھر پربھی  تیار کرسکتے ہیں۔ ترجیحات اور ذائقے کے مطابق آپ اپنی گرینولا بارز کے لیے مختلف قسم کی چیزوں کا استعمال بھی کرسکتے ہیں ۔ گرینولا بار ورزش سے پہلے یا بعد میں کھانے کے لیے واقعی  میں ایک مزیدار غذا ہے۔۔



6 ۔ پی نٹ بٹر کے ساتھ سیب :
اگر آپ کو ورزش  پر جانے کے لیے دیر ہورہی ہے اور آپ کو فوری اسنیکس کی ضرورت بھی ہے تو یہ خاص آپ کے لیے ہی ہے۔ سیب اور  پی نٹ بٹر کا یہ ذائقے دار کامبو ضرور آزمائیں۔ سیب فائبر کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں اور پی نٹ بٹر میں مناسب مقدار میں پروٹین اور صحت مند فیٹس ہوتے ہیں جو ورزش کے دوران آپ کی مدد کریں  گے۔ یہ آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھیں گے اور بھوک بھی نہیں محسوس ہونے دیں گے تاکہ آپ کو توانائی کا احساس کم نہ ہو اور نہ ہی آپ خود کو سست اورکمزور محسوس کریں۔

7 ۔ سلاد :
سبزیوں کے ساتھ آپ کبھی غلط نہیں ہوسکتے۔۔ جب ورزش کی بات ہو یا صحت مند کھانے کی تو سبزیاں، سلاد سب سے اچھا اور بہترین کھانا ہیں جو آپ کسی بھی دن ، کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔ کیونکہ ان میں فائبر، پروٹین، اور اچھے کاربز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق مختلف قسم کی سلاد کو منفرد ڈریسنگس کے ساتھ سجا کر ٹرائی کریں اور مزیدار اور صحت مند غذا سے لطف اندوز ہوں۔ اس شاندار سلاد کی ترکیب کو ضرور آزمائیں جو آپ جم جانے سے پہلے کھاسکتے ہیں۔



ورزش سے قبل کھائی جانے والی چیزوں کے ان آئیڈیاز کو ضرورآزمائیں، اور یہ آپ اپنے گھر پر با آسانی اور آرام سے تیار کرسکتے ہیں۔ ایسے کھانے جو ورزش سے پہلے کھائے جاسکیں اور جنہیں آپ کا جسم قبول بھی کرے، اور جو دوران ورزش آپ کو مدد فراہم کریں انہیں تلاش کرنا ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔۔ البتہ ورزش سے پہلے کوئی نہ کوئی فوری اسنیک لینا  آپ کو متحرک اور توانا رکھنے کے لیے ضروری ہے تاکہ آپ اپنے گولز اور ٹارگیٹس باآسانی حاصل کریں اور اپنے مقاصد کو تیز اور موثر انداز میں پورا کرسکیں۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں