کار ڈائننگ کے ایک نیا معمول بننے کی 4 وجوہات

کار ڈائننگ کے ایک نیا معمول بننے کی 4 وجوہات

کار ڈائننگ کے ایک نیا معمول بننے کی 4 وجوہات

آخری بار آپ کب خوش دلی کے ساتھ اہل خانہ کے ساتھ باہر کھانا کھانے گئے تھے؟ ماضی قریب میں تو نہیں، ہمیں یقین ہے۔ 
وبائی مرض نے پاکستان میں اور دنیا کے دوسرے ممالک میں کھانے پینے اور ہوٹلوں کی بیٹھک اور روز مرہ میل جول کے معاملات کو تبدیل کردیا ہے۔
ان ممالک کے علاوہ جو کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پا چکے ہیں، دنیا کے دوسرے خطے اب بھی کووِڈ سے لڑ رہے ہیں۔
روزانہ کی دیگر سرگرمیوں میں تبدیلی کے ساتھ ان ڈور ڈائننگ کی جگہ ہوم ڈیلیوری، ٹیک اوے اور کار ڈائننگ نے لے لی ہے۔ 


اگرچہ بہت سے لوگ حکومت کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں، لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ کس طرح کی بھی غفلت بڑے پیمانے پر پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔
تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ مستقبل میں کار ڈائننگ کیوں روز مرہ کا رجحان بن سکتی ہے۔

کار ڈائننگ مستقبل میں "معمول" کی بات کیوں ہوسکتی ہے؟
مختلف وجوہات اور خاص طور پر موجودہ حالات آنے والے دنوں میں کار ڈائننگ کو باہر کھانا کھانے کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہیں۔ یہ حکومت کی پالیسی کے عین مطابق ہے، ٹرانسمیشن کے خطرے کو کم کرتا ہے، جبکہ زیادہ آرام دہ ماحول اور پرائیویسی فراہم کرتا ہے۔

پالیسی کے مطابق:
حکومت کی طرف سے کووڈ ٹرانسمیشن کو کم کرنے کے لیے ریسٹورانٹس میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی کے بعد کار ڈائننگ کو ایک عمدہ انتخاب کے طور پر اپنایا گیا ہے۔
وبائی مرض کی تیسری لہر کے بعد سے ایس او پیز پر عمل درآمد سخت ہے اور کسی بھی ریستوران کے اندر یا باہر بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہے، جس سے کار ڈائننگ کے اس انوکھے تجربے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔


 
راحت انگیز:
کچھ لوگوں کو گاڑی میں بیٹھ کر کھانا زیادہ مناسب نہیں لگتا، لیکن بہت سے لوگوں کو اپی پسند کی کچھ جگہوں پر یہ زیادہ راحت انگیز محسوس ہوتا ہے۔
موجودہ منظرنامے میں تمام ریستورانوں میں بیرونی نشستوں کا انتظام نہیں رہا، جس کی وجہ سے اس شدید گرمی کے موسم میں سکون سے بیٹھ کر کھانا مشکل ہے۔
زیادہ تر ریستوران لکڑی کا ایک سلیب مہیا کرتے ہیں تاکہ آپ کار میں بیٹھ کر آرام سے کھانا کھاسکیں۔

پرائیویسی:
بعض اوقات آپ کے آس پاس کے لوگوں کی تیز آوازوں، شور شرابے یا ویٹروں کی طرف سے بار بار آپ کے پاس آنے کی وجہ سے ریستوران کا دورہ کافی مشکل ہوجاتا ہے۔ مگر اپنی کار میں مزے سے بیٹھ کر کھانا آپ کو اس سب ہنگامے سے بچاتا ہے اور آپ کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہتے ہوئے اپنے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔


 
رِسک میں کمی:
ہم اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے کہ ملک بھر میں صحت کی حالت اب بھی مستحکم نہیں ہے اور ہمیں اس حوالے سے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
ہمارے خطے میں وبائی مرض کی جڑیں مضبوطی سے گڑی ہوئی ہیں اور آج کے دور میں دوسرے لوگوں سے رابطے سے گریز کرنا ضروری ہوچکا ہے۔
کار میں بیٹھ کر کھانے سے آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھانے کا لطف اٹھاتے ہوئے  دیگر لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہیں۔ 
کار ڈائننگ مستقبل میں باہر کھانا کھانے کا ایک مقبول ترین طریقہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ متعدد فوائد کی پیش کش کرتا ہے۔
ماضی قریب کی طرح ریسٹورانٹس میں مزے سے بیٹھ کر کھانا کھانے کی ابھی فی الوقت کوئی توقع نہیں کی جارہی، اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ مناسب سہولیات کے ساتھ کارڈائننگ مستقبل کا باقاعدہ انتخاب ہوگا۔
ہیپی ایٹنگ!

not null

ایک ایسا شخص جو "آءیے کھانے کے بارے میں اظہار خیال کریں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں