تازہ دم کردینے والے موسم بہار کے 4 مزیدار مشروبات ضرور ٹرائی کریں:

تازہ دم کردینے والے موسم بہار کے 4 مزیدار مشروبات ضرور ٹرائی کریں:

تازہ دم کردینے والے موسم بہار کے 4 مزیدار مشروبات ضرور ٹرائی کریں:


موسم بہار کی آمد آمد ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ آُپ تمام گرم کپڑوں سے چھٹکارا حاصل کرلیں اور ایئرکنڈیشنر کے سامنے بیٹھ کر ٹھنڈے میٹھے اور تازہ دم کردینے والے مزیدار مشروبات سے لطف اندوز ہوں۔ جیسے جیسے موسم گرم ہوتا جا رہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ گرمیوں کے لمبے دن آپ کی ٹھنڈے ٹھار، تازگی سے بھرپور اور ہلکے پھلکے مشروبات پینے کی چاہت میں اضافہ کردیں گے۔ اس بدلتے موسم میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے آپ کو ہائیڈریٹ (سیراب) رکھیں۔۔ ایسے مشروبات کا استعمال کریں جو راحت بخش اور توانائی فراہم کرنے والے ہوں اور جن کے استعمال کے بعد جسم میں پانی کی کمی بھی نہ ہو۔۔ ہم نے تازہ دم کردینے والے چار مزیدار مشروبات کی لسٹ بنائی ہے، جو موسم بہار کے گرم دنوں میں توانائی بحال کر کے آپ کو راحت پہنچائیں گے۔ ان مشروبات کو ضرور ٹرائی کریں اور اپنی پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ خود کو تازگی سے بھرپور محسوس کریں۔

1 ۔ منٹ لیمونیڈ :
یہ ایک شاندار مشروب ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے۔ موسم بہار کے گرم دنوں میں پودینے کے پتوں اور لیموں کا بہترین ذائقہ لیے ٹھنڈے میٹھے اور تازہ دم کردینے والے مزے دار منٹ لیمونیڈ کے گلاس سے بہتر دوسرا کوئی مشروب نہیں ہے۔ گرمی کو دور بھگانے اور فرحت اور تازگی کے حصول کے لیے اسے ایک بار ضرور چکھ کر دیکھیں۔ یہ یقیناً آپ کو فائدہ پہنچائے گا۔
گرمیوں کے دنوں کو پر سکون بنانے کے لیے فوڈ ٹریبیون کی یہ شاندار مِنٹ لیمونیڈ کی ترکیب ضرور ٹرائی کریں۔
 



2 ۔  پینا کولاڈا :
اگر آپ کریمی مشروبات کے شوقین ہیں تو پینا کولاڈا خاص آپ کے لیے ہی ہے۔ آپ کے دن کو خوشگوار کردینے والا ایک ذائقہ دار اور لاجواب مشروب جسے انناس اور کوکونٹ واٹر (ناریل کے پانی) کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ شاندار امتزاج سے تیار کردہ  یہ زبردست ڈرنک گرم دنوں میں آپکو ٹھنڈک کا احساس دلائے گا۔ پینا کولاڈا آپ کے برنچز یا شام کے اوقات میں باہر گھومتے ہوئے لطف اندوز ہونے کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوگا اور یہ یقینی طور پر ہر شخص کی طبیعت کو بحال کر کے تازگی کا احساس دلائے گا۔
فوڈ ٹریبیون کی یہ  مزیدار ترکیب آج ہی آزمائیں۔
 



3 ۔ تربوز کا شربت :
تربوز یقینی طور پر ہر کسی کا پسندیدہ پھل ہوتا ہے، لیکن صرف اسے کھانے کے بجائے، آپ اس کا توانائی سے بھرپور ٹھنڈا میٹھا مزے دارشربت بھی بنا سکتے ہیں۔۔ یہ مشروب نہ صرف مزیدار ہے، بلکہ اینٹی آکسیڈنٹس اجزاء سے بھرپور اور بدن میں پانی کی کمی دور کر کے راحت پہنچانے والی ایک بہترین چیز ہے۔ لہٰذا، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ فرحت اور راحت فراہم کرنے والے اس ذائقے دار مشروب کے ساتھ آپ کبھی بھی غلط نہیں ہوسکتے اس کا لاجواب ذائقہ آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔
 



4 ۔ فالسے کا شربت :
فالسے کا موسم بھی اب آنے ہی والا ہے۔ اپنے بلینڈر کو تیار رکھیں اور فالسے کے ٹھنڈے میٹھے، مزے دار شربت سے پانی کی کمی کو دور بھگائیں اور خود کو سیراب رکھیں۔ فالسے میں قدرتی طور پر ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو گرمی کی شدت کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جیسے جیسےدرجہ حرارت بڑھتا جاتا ہے تو یہ بڑھتی گرمی اور دھوپ سے نمٹنے کےساتھ ساتھ  تن درستی و توانائی بحال کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ دل کو راحت اور سکون پہنچانے والی یہ ڈرنک، موسم بہار کے گرم دنوں میں پینے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ 
 



یہ چار ٹھنڈے اور فرحت بخش مشروبات گرمی اور بہار کے موسم کے لیے ایک پرفیکٹ آپشن ہیں۔ کیونکہ یہ نہ صرف ذائقہ دار ہیں بلکہ انتہائی ہائیڈریٹنگ بھی ہیں، اور جسم میں پانی کی کمی بھی نہیں ہونے دیتے۔ صحت سے جُڑے بیشتر ضروری فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تازہ دم کردینے والے یہ مزیدار مشروبات، طمانیت کا احساس دلانے اور گرمی کا اثر دور بھگانے میں زیادہ وقت نہیں لیتے۔

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں