ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ کوئی فلم دیکھ رہے ہوں اور ساتھ میں کچھ ہلکا پھلکا نہ کھا رہے ہوں؟
اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھنے کے ساتھ کچھ ہلکا پھلکا منہ چلانے والا کھانا ایک طرح سے لازم و ملزوم ہیں۔ ہمیں علم ہے کہ کھانا ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے مگر کھانا پکانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے مگر یہاں یہ نکتہ بھی اہم ہے کہ ہر شخص اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ فقط کھانے پینے اور لذتِ کام و دہن پر خرچ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا اسی لئے ہم نے کچھ ایسے ہلکے پھلکے کھانوں کی فہرست تیار کی ہے جنہیں ہر کوئی آسانی سے بنا سکتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس بلاگ کو پڑھنے کے بعد آپ ان کھانوں کی فہرست میں سے کچھ تو یقیناً بنا لیں گے اور ہم آپ سے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اگلی بار جب آپ اپنے گھر والوں یا دوستوں کے ساتھ کوئی مووی نائٹ کا منصوبہ بنائیں گے تو اپنے گھر پر ہی اس فہرست میں سے یقیناً کوئی نہ کوئی ایسا کھانا بنائیں گے جس سے فلم دیکھنے کے دوران آپ خود بھی لطف اندوز ہوں گے اور آپ کے دوست احباب بھی حظ اٹھائیں گے۔
چکن ہاٹ شاٹس:
چلیں اب ایک انتہائی آسان پکوان سے آغاز کرتے ہیں جو بنانے میں آسان اور کھانے میں انتہائی مزیدار ہے۔ اگر آپ کوئی ڈرائونی فلم دیکھ رہے ہیں تو خستہ اور لذیذ چکن ہاٹ شاٹس کا مزہ آپ کو کسی اور ہی دنیا میں لے جائے گا۔ اس کو کھاتے کھاتے فلم دیکھنے کا مزہ آپ کے لئے ایسا انوکھا تجربہ ہوگا جسے آپ مدتوں یاد رکھیں گے۔ لہٰذا نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آسان چکن ہاٹ شاٹس بنانے کی ترکیب جانیں اور اگلی بار فلم دیکھنے کا ارادہ ہو تو ساتھ میں خستہ اور مزیدار چکن ہاٹ شاٹس بھی بنالیں۔ ہمٰں یقین ہے کہ آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے دوست اور اہل خانہ بھی ہل من مزید کی فرمائش کریں گے۔
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/chicken-hot-shots
چکن چیز بالز:
اگر آپ کو آلو پسند ہیں تو یقین کریں کہ یہ ریسپی آپ کے لئے ہی بنائی گئی ہے جو آپ کو لذت اور ذائقے کی انوکھی جنت میں لے جائے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ تیکھے مسالے، چیز، چکن اور آلوئوں کے بہترین امتزاج پر مبنی چکن چیز بالز آپ کی طبیعت کو خوشگوار کردے گی۔ خاص طور پر جب آپ رات کو دلچسپی سے بھرپور کوئی فلم دیکھ ر ہے ہوں ایسے میں آپ کے سامنے گرم گرم چکن چیز بالز آ جائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ چکن چیز بالز کو عموماً دن کے درمیانی حصے میں کھانے کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم اسے رات کے وقت فلم دیکھنے کے دوران بھی کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اگر آپ کے بچے اپنے دوستوں کے ساتھ کوئی مزیدار سی فلم دیکھ رہے ہوں اور آپ سے کچھ کھانے کی فرمائش کریں تو انہیں بلا جھجھک گرما گرم چکن چیز بالز پیش کریں، ہمیں یقین ہے کہ اپنی پسندیدہ کیچپ یا چیز ساس کے ساتھ ان مزیدار چیز بالز کو کھا کر ان کے دل باغ باغ ہو جائیں گے۔ مزیدار چکن چیز بالز بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔ https://food.tribune.com.pk/en/recipe/chicken-cheese-balls
: چیز اور مسالا بھری ہری مرچیں
صرف ڈرائونی فلمیں ہی ایک ایسی چیز نہیں ہیں جو آپ کو چیخنے پر مجبور کرسکتی ہیں بلکہ چیز اور مسالا بھری ہری مرچیں بھی یہ کرشمہ دکھا سکتی ہیں خاص طور پر اس وقت جب کوئی انکو کھانے سے آپ کا ہاتھ روکنے کی کوشش کرے۔ خستہ اور لذیذ مسالے دار ہری مرچوں میں بھرے جانے والے موزریلا چیز کا ذائقہ ایسا کہ آپ کو اسے سوچ کر ہی منہ میں پانی بھر آئے۔ یہ ایک ایسا حیرت انگیز پکوان ہے کہ فلم دیکھتے ہوئے ان مسالے دار ہری مرچوں کو کھانے کا تجربہ آپ کے لئے ہمیشہ یادگار رہے گا۔ تو کیوں نہ آج ہی یہ تجربہ کرکے دیکھا جائے۔؟ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ اسے بنانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔ مزیدار مسالا بھری ہر مرچیں گھر پر بنائیں اور ساتھ میں پینے کے لئے لیموں پانی بھی بنالیں تاکہ مرچوں اور مسالوں کا تیکھا مزہ قابو میں رہے۔
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/jalapeno-poppers
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/mint-lemonade
ملائی چکن چیز کباب:
چیز، چکن اور مسالے کا مزیدار امتزاج ملائی چکن چیز کباب ایک شاندار پکوان ہے، اس کا انوکھا اور لاجواب مزہ ایسا کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں، مرغی کے نرم ملائم گوشت، کریم اور چیز کی بہترین آمیزش سے بنے یہ شاندار کباب مووی نائٹ میں کھانے کے لئے لاجواب انتخاب ہیں۔ اس میں موجود باربی کیو کا مزہ اسے دیگر پکوانوں کے مقابلے میں منفرد اور بے مثال بناتا ہے۔ اسے کھاتے کھاتے آپ کا پیٹ بھر جائے گا مگر نیت نہیں بھرے گی اور آپ مزید کھانا چاہیں گے۔ خاص طور پر ہفتہ وار چھٹی کی رات اپنے خاص دوستوں کے ساتھ فلم دیکھتے ہوئے مزیدار ملائی چکن چیز کباب کھانے کا تجربہ آپ کو کبھی نہیں بھولے گا۔ گھر پر یہ مزیدار پکوان بنانے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/malai-chicken-cheese-kebab
پینا کولاڈا:
گرمیوں کے شدید موسم کو میٹھا اور مزیدار بنانے کے لئے ہم آپ کے لئے لے کر آئے ہیں انناس اور ناریل پانی کا بہترین امتزاج جسے پینا کولاڈا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ لذت اور توانائی بھرے پینا کولاڈا کو پینے سے آپ اپنے جسم میں تازگی اور توانائی کی ایک نئی لہر کو محسوس کریں گے جس سے آپ کو اپنی طبیعت اور مزاج حیرت انگیز طور پر خوشگوار محسوس ہوگا۔ کوئی فلم دیکھتے ہوئے جب آپ کا پسندیدہ کردار موت سے ہمکنار ہوجائے اور آپ کا دل افسردگی سے بھر جائے تو ہمارا مشورہ ہے کہ ایسے عالم میں پینا کولاڈا کا ایک گلاس ضرور پئیں، اس سے آپ کے ذہن و دل کو ایک نئی توانائی ملے گی اور آپ میں گزشتہ دکھوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کا ایک خاص توانائی بھرا احساس اجاگر ہوگا۔
پینا کولاڈا کو گھر پر بنانے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آسان ترکیب سے فائدہ اٹھائیں۔
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/pina-colada
چاکلیٹ برائونی:
کھانوں کی دنیا میں اگر کسی چیز کا بہترین امتزاج جاننا ہے تو چاکلیٹ برائونی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ کسی ہفتہ وار چھٹی کی رات اپنی اہلیہ کے ساتھ بہترین سی رومانوی فلم دیکھتے ہوئے چاکلیٹ برائونی کھانے کا تجربہ آپ کبھی نہیں بھلا سکتے۔ چاکلیٹ سے محبت کرنے والے افراد کے لئے یہ چھوٹی سی مزیدار چاکلیٹ برائونی ایک لاجواب چیز ہے جسے گھر پر بھی آسانی سے بنایا جاسکتا ہے۔ اپنی پسندیدہ فلم دیکھتے ہوئے اوون سے نکلی گرما گرم چاکلیٹ برائونی آپ کو ذائقے اور لذت کی انوکھی دنیا میں لے جائے گی۔ اگر آپ اسے گھر پر بنانا چاہیں تو نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔ https://food.tribune.com.pk/en/recipe/chocolate-brownie
اسی طرح کے مزید انوکھے، آسان اور مزیدار پکوان بنانے کے لئے فوڈ ٹریبیون کی ویب سائٹ کو وزٹ کریں۔
اپنی رائے دیں