فالسے کا شربت

(30309 وِیوز)

بچپن میں ہمیں لگتا تھا کہ کٹھے میٹھے مزے دار فالسے کے بغیر گرمی کے موسم کا تصور ہی محال ہے اور اب ماضی کی یاد تازہ کرنے کے لئے ہم لے کر آئے ہیں آپ کے لئے ٹھنڈا میٹھا مزے دار فالسے کا شربت بنانے کی آسان ترکیب۔ فالسے میں قدرتی طور پر ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو گرمی کی شدت کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اگر آپ اس کا ٹھنڈا ٹھار مزے دار شربت بنالیں تو ایک گرم دن کے طویل روزے کے بعد افطاری کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

  • آسان
  • 2 افراد
  • 10 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • فالسےایک پائو دو سو پچاس گرام
    • پانی حسب ضرورت
    • شوگر سیرپ دو کھانے کے چمچ
    • کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
    • برف کی ڈلیاں حسب ضرورت

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں فالسے، پانی، شوگر سیرپ اور کالا نمک ڈالیں۔
  • اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
  • اب ایک چھلنی لے کر اس سارے گودے کو اس میں چھان لیں تاکہ بیج اور اضافی چیزیں چھن جائیں۔
  • اب فالسے کے اس چھنے ہوئے گودے میں پانی اور برف کی ڈلیاں ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔
  • ٹھنڈا میٹھا اور مزے دار فالسے کا شربت تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (6)

  • anonymous
    (2 years ago)
    Thank you for posting this. Will soon give it a try.
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    It was helpful
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    great drink but can diabetic take this drink? i am also fan of celery juice because of its benefits. https://jucerz.com/celery-juice-benefits/ can I use celery juice with this juice?
    جواب
  • anonymous
    (5 years ago)
    I think for 250 Grams Falsa Juice, We need to add at least 6-7 Table spoon of Sugar to ensure it doesn't taste sour
    جواب
  • anonymous
    (5 years ago)
    I think for 250 Grams Falsa Juice, We need to add at least 6-7 Table spoon of Sugar to ensure it doesn't taste sour
    جواب
  • Sehrish
    (5 years ago)
    refreshing drink !
    جواب