کریم فروٹ چاٹ

(38266 وِیوز)

گاڑھے کریمی مزے سے بھرپور، افطاری کے دستر خوان کو سجانے کے لئے بہترین، میٹھے اور تیکھے مسالوں کا شاندار امتزاج۔ تازہ پھلوں سے بنی چٹ پٹی اور مزے دار کریم فروٹ چاٹ۔ کسی بھی خاص موقع پر بنائیں اور اپنے پیاروں کو کھلائیں۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • کریم ایک کپ
    • پسی ہوئی چینی ایک کھانے کا چمچ
    • چاٹ مسالا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • سیب تین عدد
    • خربوزہ آدھا
    • پپیتا آدھا
    • کینو دو عدد
    • کیلے تین عدد
    • کیوی پھل ایک عدد

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں کریم ڈالیں اس میں پسی ہوئی چینی، چاٹ مسالا، نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں کینو، سیب، خربوزہ، پپیتا، کیلے اور کیوی فروٹ کے ٹکڑے ڈالیں۔
  • اب ان سب کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ کریم اچھی طرح گھل کر ان سب چیزوں میں رچ بس جائے۔
  • مزے دار کریم فروٹ چاٹ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)