سبزی پلاو

(18323 وِیوز)

مختلف سبزیوں کو چاول اور ہلکے مسالے کے ساتھ ملا کر تیار کیا جاتا ہے جسے سبزی پلاو کہا جاتا ہے. یہ ایک مزے دار اور بنانے میں آسان کھانا ہے. جو لوگ سبزیاں شوق سے کھاتے ہیں ، یہ کھانا ان کے لیے سب سے آسان اور ذائقے دار بھی ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Min
  • 10 Likes

اجزاء

    • گوبی کٹی ہوئی1 عدد
    • گاجر کٹی ہوئی3 عدد
    • شملہ مرچ، کیوبز میں کٹی ہوئی3 عدد
    • تیل1 کھانے کا چمّچ
    • پیاز کٹی ہوئی2 عدد
    • ثابت کالی مرچ1 چائے کا چمچ
    • زیرہ1 چائے کا چمچ
    • دار چینی1-2 عدد
    • کڑی پتہ1-2 عدد
    • لونگ½ چائے کا چمچ
    • بڑی الائچی3-4 عدد
    • ثابت دھنیا1 چائے کا چمچ
    • بادیان کا پھول2 عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے1-2 عدد
    • آلو، کیوبز میں کٹے ہوئے2-3 عدد
    • مٹر½ کلو
    • پھول گوبی1 عدد
    • ہری مرچیں4-5 عدد
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • چکن پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • پانی½ لیٹر
    • پسی سفید مرچ1 چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • چاول بھیگے ہوئے½ کلو
    • تھائی لال مرچکٹی ہوئی
    • تازہ دھنیاکٹا ہوا

ترکیب

  • شملہ مرچ کو کیوبز میں کاٹ لیں اور بعد کے لیے رکھ دیں۔
  • اب بند گوبھی کو لمبائی میں کاٹ لیں اور بعد کے لیے رکھ دیں۔
  • گاجر کو گولائی میں کاٹ لیں اور بعد کے لیے رکھ دیں۔
  • ایک پتیلے میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
  • اب ثابت کالی مرچ، ثابت زیرہ، دارچینی، تیز پات، لونگ، بڑی الائچی، ثابت دھنیا، بادیان کے پھول، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔
  • کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کرکے مکس کریں۔
  • اب کٹے ہوئے آلو ڈال کر مکس کریں۔
  • اس کے بعد کٹی ہوئی گاجریں ڈالیں اور مکس کریں۔
  • اب مٹر شامل کریں اور مکس کریں۔
  • اس کے بعد پھول گوبھی ڈالیں اور اچھے سے مکس کریں۔
  • پھر ہری مرچیں، کٹی ہوئی لال مرچ ڈالیں، پسا ہوا دھنیا، حسب ذائقہ نمک، چکن پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب پانی، سفید مرچ ڈال کر مکس کریں اور ڈھکن ڈھانک کر پانچ سے دس منٹ کے لیے دم پر پکائیں۔
  • پھر کٹی ہوئی بندھ گوبھی ڈال کر ہلائیں اور گرم مسالہ شامل کرکے مکس کریں۔
  • اب کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر مکس کریں۔
  • چاول شامل کرکے مکس کریں اور تیز آنچ پر چاولوں کو پکائیں کہ تین چوتھائی فیصد پانی خشک ہوجائے اور چاول ایک چوتھائی پک جائیں۔
  • پھر پتیلے پر کپڑا ڈھانک کر اسے 10 سے 15 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
  • اب مرچوں اور دھنیا کے مدد سے گارنش کریں۔
  • مزے دار سبزی پلاؤ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)