چکن چیز بالز

(25551 وِیوز)

آلو، چکن، چیز اور مسالوں کے امتزاج سے بنے مزے دار چکن چیز بالز ایک لمبے روزے کے بعد افطاری کے لئے بہترین ہیں۔ گرم گرم کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ انہیں کیچپ یا آپ کی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 17 Likes

اجزاء

    • آلو، اُبلے ہوئے چھ سے سات عدد
    • چکن، اُبلی ہوئی ایک پائو
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی پانچ سے چھ عدد
    • ہری پیاز، کٹی ہوئی آدھا کپ
    • ہرا دھنیا کٹا ہوا آدھا کپ
    • موزریلا چیز ایک کپ
    • نمک حسب ذائقہ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی ایک چٹکی
    • انڈا، پھینٹا ہوا ایک عدد
    • ڈبل روٹی کا چُورا ایک پیکٹ
    • تیل تلنے کے لئے

ترکیب

  • ایک برتن میں اُبلے ہوئے آلو ڈال کر انہیں اچھی طرح کچل لیں۔
  • اب اس میں ابلی ہوئی چکن کے ریشے ڈالیں،ہری پیاز، نمک، کالی مرچ پسی ہوئی، لال مرچ، کُٹی ہوئی مرچیں، ہری مرچیں، ہلدی اور موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • تمام اجزا کو اچھی طرح ملا کر گوندھ لیں. تاکہ بالز بنانے میں آسانی رہے۔
  • اب تھوڑا تھوڑا کرکے ملیدے کو ہاتھوں میں لیں اور درمیانے سائز کی گول بالز بنالیں۔
  • اب ان بالز کو پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چورے کی تہہ چڑھا دیں۔ پھر ایک دوسرے برتن میں تیل گرم کریں۔
  • جب ان ساری بالز پر اچھی طرح انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے کی تہہ چڑھ جائے تو انہیں گرم تیل میں ڈال کر فرائی کرلیں۔
  • تمام بالز کو ایک منٹ سے بھی کم عرصے تک تلیں اور گولڈن برائون ہونے پر نکال لیں۔
  • تلی ہوئی بالز کو نکال کر ایک ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • گرما گرم مزے دار چکن چیز بالز تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (4 years ago)
    Can we make and store them in large quantity for later use???
    جواب