ہرا مسالہ چھولے

(14664 وِیوز)

خوش ذائقہ، خوش رنگ اور اشتہا انگیز روایتی چھولوں کا مزے دار تیکھا پکوان جسے ہرے اور گرم مسالے کے امتزاج سے تیار کیا جاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے اور عشایئے کے لیے آپ کا بہترین انتخاب ہوسکتا ہے، اسے گرم چپاتی، روٹی، پوری اور زیرے والے چاولوں کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔

  • آسان
  • 5 افراد
  • 25 Mins
  • 10 Likes

اجزاء

    • دھنیا کٹا ہوا½ گڈّی
    • پودینہ½ گڈّی
    • تازی ہری مرچیں5 عدد
    • لیمو کا رس1 کھانے کا چمّچ
    • سرکہ1 کھانے کا چمّچ
    • نمک1 چائے کا چمچ
    • پانی3 کھانے کا چمّچ
    • تیل3 کھانے کا چمّچ
    • چھوٹی پیاز کٹی ہوئی2 عدد
    • ٹماٹر کیوبز میں کٹے ہوئے2 عدد
    • لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • نمک1 چائے کا چمچ
    • چکن پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • دھنیا پسا ہوا1 چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • دہی½ کپ
    • چنے، ابلا ہوے500 گرام
    • مکھن1 کھانے کا چمّچ
    • لال مرچگارنش کے لیے
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
    • پکے ہوئے چاولپیش کرنے کے لیے

ترکیب

  • ہرے مسالے کے لیے: ایک بلینڈر کے اندر دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں، لیمو کا رس، سفید سرکہ، نمک حسب ذائقہ اور پانی ڈال کر اچھے سے بلینڈ کریں۔
  • اب ایک پتیلے میں تیل ڈال کر گرم کریں اور پیا ز ڈال کر ہلکا براؤن کرلیں۔ اب کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھے سے ڈھکن ڈھانک کر پانچ سے سات منٹ کے لیے پکائیں کہ ٹماٹر نرم ہوجائیں۔ اب ٹماٹروں کو چمچ کی مدد سے پیس لیجیے۔
  • اب ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھے سے مکس کرلیں۔ اس کے بعد کٹی ہوئی مرچیں ڈالیں، نمک، چکن پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مسالہ ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں۔
  • اس کے بعد ہرا مسالہ اور دہی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اب چھولے شامل کریں اور مکس کرنے کے بعد دم پر رکھ دیں پانچ منٹ کے لیے۔
  • مکھن شامل کرکے اچھے سے مکس کریں۔ مرچوں اور دھنیا سے گارنش کریں۔
  • مزے دار ہرا مسالہ چھولے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)