بریڈ پاکٹس

(18761 وِیوز)

چکن کے ریشوں، مایو ساس اور کٹی ہوئی سبزیوں کو بھر کر بنائے گئے خستہ اور مزے دار بریڈ پاکٹس افطاری میں کھانے کے لئے بھی بہترین ہیں۔ انہیں کیچپ یا آپ کی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔ بنانے میں آسان اور کھانے میں شاندار چکن بریڈ پاکٹس کو ضرور ٹرائی کریں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 14 Likes

اجزاء

    • مایونیز ڈیڑھ کپ
    • گاجرباریک کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • شملہ مرچ، باریک کٹی ہوئی آدھی
    • ہری مرچیںباریک کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • نمک حسب ذائقہ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ڈبل روٹی حسب ضرورت
    • مرغی کا گوشت، اُبلا ہوا ایک پائو
    • بند گوبھی کٹی ہوئی آدھی
    • انڈے، پھینٹے ہوئے دو عدد
    • تیلاچھی طرح تلنے کے لئے حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں مایونیز، ابلی ہوئی چکن، کٹی ہوئی گاجریں، بند گوبھی، شملہ مرچ، نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا لیں اس کے برائون کناروں کو کاٹ کر الگ کردیں اور سفید حصے کو بیلن کے ساتھ چپٹا کرلیں۔
  • اب ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا لیں اور اس میں چکن اور سبزیوں کا مکسچر بھر کر کناروں سے اچھی طرح بند کردیں۔
  • اب ڈبل روٹی کے ان ٹکڑوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر ان پر اچھی سی تہہ چڑھالیں۔
  • اب انہیں اچھی طرح گرم تیل میں تل لیں، گولڈن برائون ہونے پر نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • گرم اور مزے دار بریڈ پاکٹس تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟