مینگو آئس کریم

(11039 وِیوز)

گرمیوں کے موسم میں اگر آپ نے مزے دار مینگو آئس کریم کا لطف نہیں اٹھایا تو سمجھیں کہ یہ موسم ادھورا ہی گزر گیا۔ اگر آپ کے گھر میں آئس کریم بنانے کی مشین نہیں ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں مزے دار مینگو آئس کریم اس کے بغیر بھی بنائی جاسکتی ہے۔ یہ بنانے میں جتنی آسان ہے کھانے میں اتنی ہی مزے دار ہے، گرمی کی شدت سے نمٹنے کے لئے یہ ایک بہترین اور شان دار میٹھا ہے۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 15 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • پھینٹی ہوئی کریم2 کپ
    • کنڈینس ملکآدھا کپ
    • آم کا گودا1 کپ

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں پھینٹی ہوئی کریم ڈال کر مزید پھینٹیں تاکہ اس کی پھٹکی ختم ہوجائے.
  • پھر اس میں کنڈینس ملک ڈال کر مزید پھینٹیں،
  • جب اچھی طرح پھینٹ چکیں تو اس میں آم کا گودا ملائیں اور ایک بار پھر اچھی طرح پھینٹیں۔
  • ۔ جب تمام اجزا یکجان ہوجائیں تو اسے ایک فریزنگ ٹرے میں نکال کر 4 گھنٹے یا رات بھر کے لئے فریزر میں جمادیں۔
  • مزےد دار مینگو آئس کریم تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)