شیرایک فارسی کا لفظ ہے جس کا مطلب دودھ سے ہے اور خرمہ کا مطلب خشک کھجور سے. شیر خرمہ ایک لذیز اور کریمی پڈنگ ہے جسے سویوں، میوے اور خشک کھجوروں کے ساتھ پکایا جاتا ہے. اسے زیادہ تر خوشی کے مواقعے جیسے عید پر بنایا جاتا ہے. شیر خرمے کو گرم یا ٹھنڈا دونوں صورتوں میں پیش کیا جاتا ہے جِسے آپ ناشتے یا بعد طعام میٹھے کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں۔
آپکو کیسا لگا؟