سویّاں

(18287 وِیوز)

سویاں پاستہ کی ایک قسم ہے، جس کا تعلق اسپیگھٹی کے گھرانے سے ہے لیکن یہ اسپیگھٹی کے مقابلے میں نسبتن پتلی ہے۔ یہ شاندار میٹھا سیویوں کو چینی اور مکھن میں ملا کر بنایا جاتا ہے جس میں خوبصورتی اور ذائقہ دینے کے لیے میوہ جات کو شامل کیا جاتا ہے۔ سیویوں کو خاص مواقوں اور تقریبات میں دسترخواں کی زینت بنایا جا تا ہے۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 15 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • گھی1 کپ
    • الائچی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • سویاں1 پیکٹ
    • چینی125 گرام
    • پانی1 کپ
    • بادام، کٹے ہوئےگارنش کے لیے
    • پستے، کٹے ہوئےگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک چھوٹے پتیلے میں گھی گرم کرلیں۔
  • الائچی پاؤڈر ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔
  • اب سویاں ڈال کر بھون لیں۔
  • اب تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کریں کہ سویاں نرم ہوجائیں۔
  • چینی شامل کرکے مکس کرلیں۔
  • بچا ہوا پانی شامل کرکے مکس کریں اور ڈھکن ڈھانک کر 5 منٹ کے لیے پکائیں۔
  • مزے دار سویاں تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)