لوکی کا حلوہ پاکستان اور بھارت کا ایک مقبول ترین میٹھا ہے جو لوکی میں میوہ جات اور چینی ملا کر بنایا جاتا ہے۔یہ ایک سدا بہار میٹھا ہے جو لوگوں میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ یہ زیادہ کی گھریلو تقریبات میں بنایا جاتا ہے۔
درمیانی
5
افراد
30 Min
6
Likes
اجزاء
لوکی، کیوبز میں کٹے ہوئے2 عدد
گھی1 کپ
کاجو½ کپ
کشمش½ کپ
دودھ1 کپ
کومیل1 کپ
ہرا رنگ½ چائے کا چمچ
الائچی پاؤڈر½ چائے کا چمچ
چینی½ کپ
بادامگارنش کے لیے
پستےگارنش کے لیے
چاندی کا ورقگارنش کے لیے
ترکیب
چھری کی مدد سے چھلی ہوئی لوکی کے بیج نکال لیں۔
اس کے بعد چھری سے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
اب کٹی ہوئی لوکی کو گرائنڈرمیں ڈال کر پیس لیں۔
اب ایک چھوٹے پتیلے میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں۔
اس کے بعد اس میں کاجو اور کشمش ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک بھونیں۔
پھر اسے گرائینڈ ہوئی لوکی میں ڈالیں اور مکس کرلیں۔
اس کے بعد دودھ، کومیل اور کھانے کا ہرارنگ ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں۔
اس کے بعد الائچی پاؤڈرڈال کر مکس کرلیں۔
پھرچینی ڈال کر مزید مکس کریں۔
پھر10 منٹ کے لیےاسے دم پر رکھ دیں کہ حلوہ پک جائے اور گھی اوپر آجائے۔
آپکو کیسا لگا؟