لیموں پانی

(19217 وِیوز)

پودینے اور لیموں کا بہترین ذائقہ لئے ٹھنڈا میٹھا اور مزے دار لیموں پانی گرمیوں کے موسم میں پینے کے لئے بہترین مشروب ہے۔ اسے معدے اور جگر کی گرمی کے خاتمے کے لئے بھی نوش کیا جاتا ہے۔ طویل روزے کے بعد افطاری میں پینے کے لئے لاجواب ہے۔ فرحت اور تازگی کے حصول کے لئے اسے ایک بار ضرور چکھ کر دیکھیں۔

  • آسان
  • 2 افراد
  • 10 Min
  • 16 Likes

اجزاء

    • پودینے کی پتیاں سات سے آٹھ عدد
    • شوگر سیرپ دو سے تین کھانے کے چمچ
    • لیموں کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ
    • کالا نمک ایک چائے کا چمچ
    • برف کی ڈلیاں حسب ضرورت
    • پانی حسب ضرورت

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں پودینے کی پتیاں ڈالیں، اس میں شوگر سیرپ، لیموں کا رس، کالا نمک، برف کی ڈلیاں اور پانی ملائیں۔
  • اب اسے اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • ٹھنڈا میٹھا اور مزے دار منٹ لیمونیڈ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (5)