تربوز کا شربت

(14672 وِیوز)

بدن میں پانی کی کمی دور کرکے راحت پہنچانے والا تربوز کا شربت گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے بہترین چیز ہے، اسے ضرور پینا چاہئے۔ گرمی کے موسم میں طویل روزے کے بعد افطاری میں اسے پینے سے نہ صرف دن بھر کی تھکان دور ہو جاتی ہے بلکہ صحت سے جُڑے بیشتر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

  • آسان
  • 2 افراد
  • 15 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • تربوز دو قاشیں
    • برف کی ڈلیاں سات سے آٹھ عدد
    • لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
    • لال سیرپ حسب ضرورت
    • پودینے کی پتیاںحسبِ ذوق سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں تربوز کی قاشیں اور برف کی ڈلیاں ڈالیں۔
  • اب انہیں اچھے سے بلینڈ کرلیں۔
  • اب اس میں لیموں کا رس ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اسے ایک گلاس میں نکال لیں، لال سیرپ اور پودینے کی پتیوں سے سجا کر پیش کریں۔
  • ٹھنڈا میٹھا اور مزے دار تربوز کا شربت تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)