دہی پھلکیاں

(13255 وِیوز)

برنس روڈ کے مشہور میٹھے دہی بڑوں کی طرز پر تیکھے اور میٹھے ذائقوں کے بہترین امتزاج سے آپ گھر پر بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ٹھنڈی میٹھی اور مزے دار دہی پھلکیاں جلدی اور آسانی سے گھر پر بنائیں۔ مزے سے کھائیں۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • مونگ کی دال کا آٹا دو کپ
    • ماش کی دال کا آٹا ایک کپ
    • میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
    • تیلحسب ضرورت تلنے کے لئے
    • نیم گرم پانی حسب ضرورت
    • دہی دو کپ
    • چینی ایک کپ
    • نمک حسب ذائقہ

ترکیب

  • ایک پیالے میں مونگ کی دال اور ماش کی دال کا آٹا ڈالیں، اس میں نمک اور اجوائن ملائیں اور پانی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور گاڑھا آمیزہ بنالیں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا میٹھا سودا ملا لیں۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور تھوڑا تھوڑا آمیزہ اس میں ڈالیں تاکہ چھوٹی چھوٹی پھلکیاں بن جائیں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور پھلکیاں اس میں ڈال کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
  • اب پھلکیوں کو پانی سے نکال کر ہاتھوں سے اچھی طرح دبا کر نچوڑ لیں تاکہ اضافی پانی نچڑ جائے۔
  • اب ایک پیالے میں دہی، چینی، نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب دہی چینی کے اس آمیزے کو پھلکیوں کے اوپر اچھی طرح ڈال دیں۔
  • مزے دار دہی بڑے تیار ہیں پاپڑی اور ہرے دھنئے کی پتیوں سے سجا کر پیش کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)