آج کے زمانے میں ہر تیسرا شخص اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان اور وزن گھٹانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ کیٹو یا کیٹوجینک ڈائیٹ اس وقت پاکستان میں وزن پر قابو پانے کے لیے ایک بہترین اور مقبول ترین ڈائیٹ ہے جسے نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی تیزی سے اپنا رہے ہیں۔۔
پاکستان میں موٹاپے سے پریشان کئی لوگ بہت تیزی سے کیٹو ڈائیٹ کو اپنا رہے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اب پاکستان میں بھی ایسے ریسٹورانٹ کھل گئے ہیں جو اپنے صارفین کو کیٹو ڈائیٹ پر مبنی مینیو پیش کر رہے ہیں۔ اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں اور آج کل کیٹو ڈائیٹ پر عمل کر رہے ہیں تو آپ کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ کراچی میں پانچ ایسے بہترین ریسٹورانٹس موجود ہیں جو اپنے گاہکوں کو کیٹو ڈائیٹ پر مبنی ڈشز پیش کرتے ہیں۔ یہ پکوان نہ صرف مزیدار ہیں بلکہ صحت بخش بھی ہیں۔ تو آئیں ان ریسٹورانٹس کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
نیکوز نیچرل اسٹور کیفے:
صحت بخش اور مزیدار کھانے پیش کرنے کے لیے انتہائی مشہور ریسٹورانٹس میں شامل نیکوز نیچرل اسٹور کیفے ڈی ایچ اے میں واقع ہے۔ یہاں کے منفرد اور مزیدار کھانے مکمل طور پر نامیاتی غذائی اجزا سے تیار کیے جاتے ہیں۔ ان کھانوں میں گھر پر تیار کیا گیا مکھن اور مسالے ڈالے جاتے ہیں جو ان کھانوں کے ذائقے کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ کیٹو ڈائیٹ پر عمل کرنے والے افراد کے لیے یہاں خاص طور پر مینو تیار کیا گیا ہے جس میں صبح کے ناشتے سے لے کر ایپیٹائزرز اور مین کورس میں شامل کھانوں کی وسیع اقسام شامل ہیں۔ جو لوگ کیٹو ڈائیٹ پر عمل کررہے ہیں اور صحت بخش کھانے کھانے کھانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ ایک بار ضرور یہاں کے کھانے ٹرائی کریں اور وزن بڑھنے کی فکر سے بالکل آزاد ہوجائیں کیونکہ یہاں کے بہترین اور مزیدار کھانے آپ کے وزن میں قطعی اضافہ نہیں کریں گے۔
چوپ چوپ ووک:
اپنے منفرد اور انوکھے پکوانوں کے باعث انتہائی تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والا چوپ چوپ ووک ریسٹورانٹ بھی کراچی کا ایک شاندار ریسٹورانٹ ہے۔ یہاں خالص ایشیائی کھانے پیش کئے جاتے ہیں جبکہ یہاں کی انوکھی اور لاجواب فرائیڈ آئسکریم بھی لوگوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ چوپ چوپ ووک نے ایک نرالا کام یہ کیا ہے کہ یہاں آنے والے افراد کے لیے ایک فِٹ مینیو تیار کیا ہے جس میں شامل ڈشز ایسے اجزا پر مشتمل ہوتی ہیں جو گاہک کی پسند اور ذوق کے مطابق منتخب کیے جاتے ہیں۔ آپ اپنی ڈائیٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جتنے غذائی اجزا چاہیں اپنے کھانے میں ڈلواسکتے ہیں۔
فلوک: (فار دا لَّو آف کافی)
فلوک وہ پہلا ریسٹورانٹ ہے جس نے کراچی میں کیٹو ڈائیٹ پر مبنی پکوان متعارف کروائے تھے۔ کراچی کے نوجوان شہریوں کو متوجہ کرنے کے لیے فلوک نے خاص طور پر انٹیریئر ڈیزائنگ کی ہے اور ایسا سحر انگیز ماحول بنایا ہے کہ آپ بار بار یہاں آنا اور وقت گزارنا چاہیں گے۔ جو لوگ کیٹو ڈائیٹ پر عمل کر رہے ہیں ان کے لیے یہاں اسٹیکس سے لے کر مسالہ بھرے پراٹھوں تک ہر طرح کے منفرد اور لاجواب کھانے موجود ہیں۔ ساتھ میں آپ کے وقت کو مزید شاندار بنانے کے لیے گرما گرم کافی بھی یہاں دستیاب ہے۔
چَیٹر باکس:
کراچی کے شہریوں میں انتہائی مقبول ریسٹورانٹس میں چَیٹر باکس بھی شامل ہے جہاں ہر طرح کا ذوق رکھنے والے افراد کے لئے کھانوں کی وسیع اقسام موجود ہیں۔
اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو لے کر تشویش کا شکار ہیں اور مزے مزے کے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو یہ جگہ آپ کے لیے بہترین ہے کیوں کہ یہاں کے مینیو میں کیٹو ڈائیٹ پر مبنی رنگا رنگ کھانے شامل ہیں جو آپ کی مزے مزے کے کھانے کھانے کی خواہش کو بھی پورا کرتے ہیں اور آپ کا وزن بھی نہیں بڑھنے دیتے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہاں کا خوبصورت ماحول اور لاجواب کھانے آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
کیفین فِکس:
کیفین فِکس اگرچہ کراچی میں کھُلنے والا ایک نیا ریسٹورانٹ ہے جو کیٹو ڈائیٹ پر مبنی پکوان پیش کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ اپنے لذیذ اور منفرد پکوانوں کے باعث یہ ریسٹورانٹ کراچی کے شہریوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
یہاں کیٹو سلاد، کیٹو برگرز، کیٹوڈیزرٹس، کیٹو سلشز اور حتیٰ کہ کیٹو ساسز بھی دستیاب ہیں۔
کیٹو ڈائیٹ پر عمل کرنے والے خواتین و حضررات کے لیے یہ ایک بہترین اور شاندار جگہ ہے۔ آپ چاہیں تو یہاں صرف کافی کا مزہ بھی لے سکتے ہیں اور اگر کچھ کھانے کا موڈ ہو تو اپنی ڈائیٹ کے مطابق مزیدار پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
کراچی میں کیٹو ڈائیٹ پر مبنی ڈشز پیش کرنے والے یہ چند اہم اور شاندار ریسٹورانٹس ہیں۔ آپ اپنی، پسند، سہولت اور ذوق کے مطابق جب چاہیں ان میں سے کسی بھی ریسٹورانٹ میں جا سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ان خوبصورت ریسٹورانٹس کے مزیدار کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوں گے اور ان کے وسیع مینیو آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔
اپنی رائے دیں