ریسٹورانٹ کا مزہ دینے والی فوڈ ٹریبیون کی ان پانچ تراکیب کو ضرور ٹرائی کریں۔

ریسٹورانٹ کا مزہ دینے والی فوڈ ٹریبیون کی ان پانچ تراکیب کو ضرور ٹرائی کریں۔

ریسٹورانٹ کا مزہ دینے والی فوڈ ٹریبیون کی ان پانچ تراکیب کو ضرور ٹرائی کریں۔

لاک ڈائون ابھی بھی زوروں پر ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ اختتام ہفتہ پر باہر کھانا کھانے کی تمنا کرتے ہیں یا ہفتے کے آخر میں گھر پر ہی کوئی اچھا اور مزیدار کھانا کھا کر اپنی اس خواہش کو پورا کرتے ہیں۔
تاہم آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کی مدد کرنے کے لیے موجود ہیں۔ ریسٹورانٹ کا تجربہ اپنے باورچی خانے میں لانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
کھانا ایک ہی وقت میں مزیدار، فرحت انگیز، صحت بخش اور توانائی سے بھرپور ہو سکتا ہے، جبکہ یہ مزیدار کھانے آپ کے اپنے گھر کی آسائشوں میں رہتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے عمل کو فروغ دیتے ہیں۔
ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ صورتحال کب تک برقرار رہے گی۔ لیکن ہم سب کو کچھ اچھا اور ریسٹورانٹ جیسا کھانا کھانے کی خواہش ہے۔ 
فوڈ ٹریبیون کی ان پانچ ترکیبوں کو چیک کریں جو آپ کو ریسٹورانٹ کا ایسا تجربہ دیں گی جیسے کوئی اور نہیں دے سکتا۔

ڈائنامائٹ چکن:

ٹھیک ہے یقیناً اگر ہم ریسٹورانٹ میں کھانے کے تجربے کے بارے میں بات کریں تو ہم اسٹارٹرز کو فراموش نہیں کرسکتے۔ 
اگرچہ فوڈ ٹریبیون میں مختلف قسم کے اسٹارٹرز کی وسیع اور متنوع اقسام موجود ہیں جو آپ کے لیے منہ کے ذائقے کی خواہشات کو پورا کرے گی۔ اس میں سرِ فہرست ڈائنامائٹ چکن ہے جو تقریباً ہر ریسٹورانٹ کے مینو میں پائی جاتی ہے۔ جب کھانے کی بات کی جائے تو ڈائنامائٹ چکن ہر شخص کی پہلی پسند ہوتی ہے۔
ریسٹورانٹ میں پیش کیے جانے والے مزیدار جھینگوں کی طرح فرائیڈ چکن کو بھی کھٹاس بھری اورنج ساس میں ڈال کر بنائیں اور ریسٹورانٹ کا ذائقہ گھر لے آئیں۔ اس ترکیب میں شامل میٹھے اور تیکھے ذائقوں کا لاجواب امتزاج اس ڈش کو اور بھی لذیذ بنادیتا ہے۔ کول سلو (سلاد) کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کریں یا پھر جیسے دل کرے ویسے لطف اندوز ہوں۔ یہ آپ کے منہ میں ضرور پانی لے آئے گی۔

اسے بنانے کی ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

 

چکن رائس موموز:

ہم سب کچھ غیر معمولی ترکیبوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کو نشانہ بنانے کے سزاوار ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اس سال ہم کچھ نئے پکوانوں کی آزمائش کو ضرور مِس کریں گے۔
فوڈ ٹریبیون آپ کے لیے چکن رائس موموز کی یہ معمول کی غیرمعمولی ترکیب لایا ہے۔  یہ ترکیب چاولوں اور چکن کے قیمے کے منفرد امتزاج سے تیار کی جاتی ہے، جو دیکھنے میں زبردست اور چکھنے میں بھی انتہائی لذیذ ذائقہ دیتی ہے۔ اس کے ذائقہ سے مزید لطف کشید کرنے کے لیے قیمے کو مختلف مسالوں اور ساسز کے ساتھ میرینیٹ کیا جاتا ہے۔ پھر ان کو ہاتھوں کی مدد سے گول بال کی شیپ میں بنایا جاتا ہے اور ڈریسنگ کے لیے اوپر سے چاولوں کی ٹاپنگ کی جاتی ہے۔ پھر اس کو اسٹیم کرنے سے قیمے پر لگے چاول صحیح طرح سے چپک جاتے ہیں اور گرتے نہیں۔۔ اور یہ مسالے دار میٹ بالز مزید کرسپی نظر آتی ہیں۔ کھانا پکانے کا یہ انوکھا طریقہ ڈش کے مجموعی ذائقے میں اضافہ کرتا ہے اور اسے ایک غذائیت بخش ٹچ فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں کوئی اضافی تیل یا چربی شامل نہیں ہوتی۔ اگر آپ اپنے مہمانوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو یہ چاول اور چکن کے موموز بہترین ہیں۔
یہ ڈش یقینی طور پر گھر میں ہی ریسٹورانٹ کا تجربہ لائے گی۔
اسے بنانے کی ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

 

چکن الفریڈو پاستا:

یہ ہر ایک کا پسندیدہ پکوان ہے جو تقریباً ہر ریسٹورانٹ کے مینو پر ہٹ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگ کریمی الفریڈو پاستا کو پسند کر رہے ہیں جیسے ہم ہیں۔یہ لاجواب پاستا کی ترکیب ہلکی پھلکی مگر کریمی ساس سے بھرپور ہے۔ پکے ہوئے پینی پاستا کے اوپر الفریڈو ساس کی مزیدار ٹاپنگ کی جاتی ہے، جو دودھ، کریم، اوریگانو، تھائم اور سب کا پسندیدہ اضافہ مشرومز کے شاندار امتزاج سے تیار کی جاتی ہے۔ ان تمام اجزا کے ملاپ سے بننے والی میٹھی اور ذائقہ دار ساس اس ڈش کے ذائقے میں اضافہ کرتی ہے اور جو یقیناً آپ کے منہ میں بھی پانی لے آئے گی۔ اس کی آسان ترکیب تیار کرنے کا یہ مضمون آپ کو ریسٹورانٹ کا احساس ضرور دلائے گا مگر آپ کے گھر میں۔ تو یہ ترکیب آپ کے لیے ہی ہے۔
اسے بنانے کی ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

اورنج چکن:
اورنج چکن بھی ان پکوانوں میں سے ایک ہے جو آپ کو گھر پر ہی ریسٹورانٹ کا مزہ دے گی، اورنج چکن ایک شاندار ڈش ہے جس کا کھٹا میٹھا مزہ آپ کا دل جیت لے گا۔ یہ عام فرائڈ چکن سے ذرا منفرد ڈش ہے، جسکا کھٹاس بھرا ذائقہ مختلف ساسز اور اورنج جوس میں میرینیٹ کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس ڈش کو آپ ایپیٹائزر کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں یا پھر مین کورس کے طور پر سرو کرنے کے لیے چاول اور پیٹا بریڈ کے ساتھ پیش کرنا بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔ یہ ڈش آپ کے کھانے کی میز پر ایک شو اسٹاپر ثابت ہوگی۔ 
اسے بنانے کی ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

 

شیزوان چکن:
یقیناً ہم سب کے لیے ہمارے پسندیدہ چینی کھانوں کے لیے ریسٹورانٹ ہی بہترین آپشن ہیں مگر موجودہ لاک ڈاؤن کے ساتھ، یہ بلا شبہ کچھ ایسی چیز ہے جس سے ہم محروم رہتے ہیں۔ شیزوان چکن چٹ پٹے ذائقوں کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد اور مزیدار چائنیز ڈش ہے۔ مختلف مسالوں اور سبزیوں سے بنے اس مزیدار پکوان کی خوشبو اور ذائقہ آپکا دل للچا دے گا۔ منفرد پیسٹ شامل کر کے شاندار رنگت کے ساتھ اس کے تیکھے پن میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔ مسالے دار گریوی کو سادہ ابلے ہوئے چاول، جیسمین رائس یا پھر ویجی ٹیبل فرائڈ رائس کے ساتھ کھانا ایک زبردست انتخاب ثابت ہوگا۔ یہ ڈش آپ کے لیےایشیائی احساس لائے گی جس کی آپ تمنا کر رہے تھے۔
اسے بنانے کی ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

 

اگر آپ کو باہر کھانا کھانے اور ریسٹورانٹ کے کھانے سے لطف اندوز ہونا پسند ہے تو یہ پانچ پکوان یقینی طور پر آپ کے بہترین دوست ثابت ہوں گے۔ آج کل کے حالات کے باعث ہمیں مزید کچھ دن تک گھر کے اندر ہی رہنا پڑ سکتا ہے ، لیکن اس کا یقینی طور پر یہ مطلب نہیں کہ بورنگ کھانا کھایا جائے۔

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : سید کامران علی شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں