وبائی مرض کے دوران گھر پر آؤٹ ڈور کھانے کا تجربہ کیسے کریں؟

وبائی مرض کے دوران گھر پر آؤٹ ڈور کھانے کا تجربہ کیسے کریں؟

وبائی مرض کے دوران گھر پر آؤٹ ڈور کھانے کا تجربہ کیسے کریں؟

کیوں نہ آج کھانے کے لیے باہر چلیں۔۔ یہ ایک سادہ سا جملہ ہمارے گھر والوں، بچوں اور اہلخانہ کے لیے باہر کھانا کھانے کی ایک دلچسپ سرگرمی اور تفریح کا باعث تھا اور ہماری زندگی کا یہ ایک عمومی معمول تھا جب تک کہ ہم اس وبائی مرض کورونا کے باعث گھروں میں محدود نہیں ہوئے تھے۔ 
اب اگر کوئی ہم سے کسی ریسٹورانٹ میں باہر کھانے کے بارے میں پوچھتا ہے تو ہم سب فکرمند ہوجاتے ہیں اور کیوں نہ ہوں، ہم سب کے پاس بھی اس کی ایک معقول وجہ ہے کیونکہ سماجی میل جول کورونا وائرس کے پھیلائو کا باعث بنتا ہے اور دنیا کی موجودہ صورتحال اور اس وبائی بیماری کی وجہ سے اس سال بیرونی ڈائننگ کا عمل ایک بہت بڑے سودے میں تبدیل ہوچکا ہے کیونکہ تمام اہلخانہ اور دوست اچھے کھانے کے لیے اپنے پسندیدہ ریسٹورانٹ میں جمع ہوتے اور اچھے کھانے کی غرض سے جاتے تھے۔
لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کورونا وائرس کے باعث دنیا کی موجودہ صورتحال نے ہمیں ایک طرح کی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے لہٰذا بیرونی ڈائننگ وہ چیز ہے جو ہم اس وقت کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔
لیکن نا امید نہ ہوں، ہم آپ کو اس بلاگ کے ذریعہ گھر پر بیرونی عمدہ کھانے کا ایک خوشگوار تجربہ کرنے کا طریقہ فراہم کریں گے۔
ہمارے پاس کھانے کے کچھ حیرت انگیز تجربہ والے آئیڈیاز ہیں جو آپ کی مدد کریں گے اور اسے مشکل کے بجائے آسان بنائیں گے۔
اس سے آپ کو نہ صرف بیرونی کھانے پینے کا خوشگوار تجربہ ملے گا بلکہ ایک تازہ ماحول بھی ملے گا اور آپ کی روزمرہ کی زندگی میں بھی تبدیلی آئے گی جو آپ کے مزاج کو وقت کے ساتھ بہتر کردے گی۔
کھلے آسمان کے نیچے اپنے گھر کے صحن یا باغیچے میں شاندار کھانے کھانا بہت اچھا لگتا ہے ، اور ہمیں یقین ہے کہ اس سے بھی آپ کو بہتر محسوس ہوگا۔  محفوظ فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے آپ گھر سے باہر کے کھانے کے تجربے کو بانٹنے اور لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے قریبی عزیزوں، اہلخانہ یا دوستوں کو فون کر کے بلاسکتے ہیں۔
اس وبائی مرض کے پھیلنے سے پہلے ہم سب اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ باہر جانے اور مزے مزے کے کھانے کھانے سے لطف اندوز ہوتے تھے مگر اب صورتحال یکسر بدل چکی ہے اور ہم چاہنے کے باوجود اس خوشی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ لہٰذا، آپ کے لیے ان مواقع کو زندہ کرنے اور نئی تخلیق کرنے کا موقع ہے۔

اپنے باغیچے اور پائیں باغ کو سجائیں:
سب سے پہلے، اگر آپ اس وبائی مرض کے دوران گھر میں کھانے کا عمدہ تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو بنیادی مراحل سے شروع کریں۔
اپنے صحن یا گھر کے پائیں باغ کو سجانے کے لیے آپ کو اوپر سے اوپر جانے اور بہت زیادہ تردد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے گھر کے صحن کو سجانے کے پیچھے مرکزی خیال یہ ہے کہ آپ گھر میں بیرونی کھانے کا سو فیصد تجربہ کرسکیں۔
اگر آپ کے پاس حرکت پذیر میزیں اور کرسیاں ہیں تو پھر انہیں آسمان کے نیچے وسط میں اپنے صحن میں رکھیں۔ آپ ایک ساتھ اپنے کھانے، خوبصورت محول اور تازہ ہوا سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ آپ اپنے صحن کے لیے کچھ  خوبصورت اور ہلکی روشنیاں بھی لگاسکتے ہیں تاکہ آپ کو ایک مختلف اور زیادہ روشن ماحول مل سکے۔ اگر آپ کے پاس پودے ہیں تو یہ اور بھی اچھی بات ہے کیونکہ اب آپ کے پاس موقع ہے کہ گھر پر ریسٹورانٹ کے کھانے کے تجربے میں ان کو اچھے سے استعمال کریں۔ انہیں اپنے اردگرد رکھیں اور کھانے کے تجربے کے ساتھ پودوں کی تازگی سے بھی بھر پور لطف اٹھائیں۔

ایسا کھانا تیار کریں جس میں آپ کے زیادہ وقت کی ضرورت نہ ہو:
حقیقت میں، اگر آپ گھر پر ریسٹورانٹ کے تجربے کے مطابق ٹھیک سے کھانے کے لیے جارہے ہیں تو آپ کو 3 کورس کا پورا کھانا درکار ہے۔  شروعات، مین کورس، میٹھا اور یقیناً کچھ تازگی بخش پینے والے مشروبات۔
لیکن آپ کو ایسا کھانا تیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں آپ کا زیادہ وقت نہیں لگتا یعنی جلدی سے بن جانے والا مزیدار کھانا۔ 

اسٹارٹرز کے لیے:
کھانے کا یہ نیا تجربہ کرنے کے لیے آپ کو کسی قسم کے خصوصی برتنوں یا لوازمات کی ضرورت نہیں ہے، صرف ان چیزوں پر قائم رہیں جو آپ کا زیادہ وقت خرچ نہیں کرتیں۔
اسٹارٹرز کے لیے آپ میرینارا ساس کے ساتھ ڈائنامائٹ چکن اور موزریلا اسٹکس تیار کرسکتے ہیں۔ یہ دونوں پکوان آپ کا زیادہ وقت نہیں لیتے اور آپ کو گھر میں عمدہ کھانے کا تجربہ دیتے ہیں۔
تیاری کا وقت، 20 سے 25 منٹ۔

مرکزی کھانے کے لیے:
مین کورس کے لیے مناسب ترین پکوان کیا ہونا چاہیے، اس کے بارے میں سوچتے ہوئے ایسے پکوانوں کا انتخاب کریں جن کو بنانے میں زیادہ سے زیادہ 45 منٹ لگیں۔ مین کورس کے کھانے کے لیے آپ کو کچھ ایسا تیار کرنا چاہیے جو آپ کو گھر میں بیرونی کھانے کی یاد دلائے اور اسے کھاتے ہوئے آپ ریسٹورانٹ کے کھانے کا مزہ لیں۔۔
آپ پین سیریڈ چکن اور بیف چلی ڈرائی کی ہماری ترکیبیں آزما سکتے ہیں، یہ ڈشز چاولوں کے ساتھ بہترین کام کرتی ہیں۔ اور اگر آپ کچھ اطالوی پکوان بنانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں تو الفریڈو پاستا کی ہماری ترکیب کا نسخہ لیں جو یقینی طور پر آپ کو گھر میں ایک شاندار کھانے کا تجربہ یاد دلائے گا۔
تیاری کا وقت، 30 سے 40 منٹ۔ 

مشروبات کے لیے:
اس موسم گرما میں آپ کو ایسے مشروبات کی ضرورت ہے جو آپ کی روح کے لیے تازگی بخش ہوں لہٰذا آپ منٹ لیمونیڈ کو آزما سکتے ہیں جو بلا شبہ تروتازہ کرنے والا مشروب ہے اور آپ کو کھانا ہضم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ لیکن اگر آپ کوئی گاڑھا مشروب آزمانا چاہتے ہیں تو پھر گرمی کو مات دینے کے لیے پینا کولاڈا بہترین انتخاب ہے۔ جو نہ صرف اپ کو فرحت اور تازگی بخشتا ہے بلکہ اپ کے مزاج کو بھی خوشگوار کردیتا ہے۔
تیاری کا وقت، 10 سے 15 منٹ۔ 


میٹھے کے لیے:

یہ تو طے ہے کہ میٹھے کے بغیر کوئی کھانا مکمل نہیں ہوتا ہے۔ جی ہاں ہم ایسے ہی ایک میٹھے پکوان بارے میں بات کررہے ہیں جو 30 منٹ سے بھی کم عرصے میں بنتا ہے۔ اور وہ میٹھی چیز کوئی اور نہیں بلکہ چاکلیٹ برائونی ہے۔ ایک مزیدار میٹھی ڈش جو یقینی طور پر آپ کو بھر پور مزہ دے گی اور آپ کو پوری طرح مطمئن کردے گی۔
تیاری کا وقت، 25 منٹ۔ 


یہ آپ کے لیے ہماری طرف سے کچھ بیرونی کھانے کا تجربہ کرنے کے آئیڈیاز تھے، لہٰذا ان پکوانوں کو ٹرائی کرنے سے آپ سب کو گھر پر عمدہ کھانے کی کوشش کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ 
ان تمام پکوانوں میں ڈالے جانے والے اجزا، کھانے کی تیاری اور سجاوٹ کا عمل مکمل طور پر آپ بجٹ کے مطابق ہے اور ظاہر ہے کہ آپ اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ جو تفریح کریں گے اس میں کچھ بھی خرچ نہیں آتا ہے۔
ان کھانوں کو بنانے اور اپنے گھر کے صحن، باغیچے یا پائیں باغ میں  ریسٹورانٹ کا ماحول بنانے کی کوشش کریں اور اپنی پرانی یادوں کو اس امید کے ساتھ زندہ کرنے کا موقع حاصل کریں کہ یہ وبائی بیماری جلد ہی ختم ہوجائے گی اور ہم سب اپنی معمول کی زندگیوں میں واپس جا سکتے ہیں۔ 
 

not null

ایک ایسا شخص جو "مجھ سے کھانے کے بارے میں کچھ پوچھیں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : سید کامران علی شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں