شیفس ٹیبل: دیسی کھانا کھانے کے لیے بہترین جگہ!

شیفس ٹیبل: دیسی کھانا کھانے کے لیے بہترین جگہ!

شیفس ٹیبل: دیسی کھانا کھانے کے لیے بہترین جگہ!

جب آپ کراچی کے کسی عمدہ ہوٹل میں جا کر دس مزیدار ڈشز پر مشتمل  مینیو ٹرائی کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو، آپ شاید کھانے کے دیسی ہونے کے بارے میں زیادہ پُریقین نہیں ہوتے۔
شیفس ٹیبل پاکستان، خیابانِ نشاط کے بالکل آخر میں واقع ایک شاندار ریسٹورانٹ ہے جو کراچی کے لوگوں کو مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے لذیذ دیسی کھانوں کی بہترین فہرست فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شیفس ٹیبل مختلف قسم کے پکوان پیش کرنے والے بے شمار ریسٹورانٹس کی بھر مار ہونے کے باوجود سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
افتتاح کے بعد سے ہی، یہ ریسٹورانٹ فیس بک گروپس میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ لوگ بحث کر رہے ہیں کہ دیسی کھانوں کے لیے اچھے ڈائن اِن کی ضرورت کیوں ہے۔ ہمیں بھی اس سارے ہنگامے کے بارے میں جاننے کا تجسس ہُوا اور ہم نے خود وہاں جا کر اس بارے میں پتا لگانے کا فیصلہ کیا۔
 
جگہ:
ایک چھوٹا سا ، مدھم روشنی والا کمرہ، جس کا گہرا رنگ و روغن اور قدیم کٹلری دیکھنے والی آنکھ کو کافی بھلی محسوس ہورہی تھی۔ شیفس ٹیبل یقینی طور پر کھانا کھانے کے لیے منتخب کی جانے والی شاندار جگہ کی تمام شرائط  پر پورا اُترا۔

کھانا:
اسٹارٹر کے طور پر کچھ ڈیپ فرائی آئٹمز سے لطف اندوز ہونے سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔ کھیرے میں لپٹی ہوئی باریک کٹی ہوئی بھنڈیاں کرکری ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار مسالے میں بنی ہوئی تھیں۔
جبکہ بہترین فرائیڈ آلو کے کباب اور کچوریاں مختلف چٹنیوں اور ساسز کے ساتھ  صحیح لگے۔


 
کباب اور بار بی کیو:
نان کے اوپر رکھا ہُوا ایک چپلی کباب، ساتھ میں تھوڑی سی لچھے دار پیاز اور شملہ مرچ جس کے اوپر رائتہ چھڑکا گیا تھا۔۔ اس کو دیکھ کر ہمیں اسے کھانے کا تجسس ہوا اور یقین مانیے اس کے ذائقے نے ہمیں بالکل بھی مایوس نہیں کیا۔ گوشت بالکل صحیح طرح گلا ہوا تھا۔ نہ بہت زیادہ روغنی تھا اور نہ بالکل خشک، جبکہ مسالے بھی صحیح مقدار میں ڈالے گئے تھے۔۔

لال رنگ کے کریکرز کے نیچے چھپے ہوئے چکن تکے میں مسالوں کی کچھ کمی تھی، جبکہ کھیرے میں لپٹے ہوئے سیخ کباب کو شاندار مسالوں کے امتزاج سے تیار کیا گیا تھا جو کھانے میں بھی لذیذ اور رسیلے تھے۔
لال چٹنی میں ڈوبی ہوئی چھری کے ساتھ پیش کی گئی مٹن چوپ نے ہمیں تھوڑا سا ہڑبڑاہٹ میں مبتلا ضرور کیا، لیکن پکے ہوئے نرم و ملائم گوشت میں دکھائی دینے والے تمام اجزا کے ذائقوں کے ملاپ سے ایک نیا لاجواب ذائقہ دل لبھا گیا۔
کرسپی بیف میٹھے اور تیکھے کا صحیح امتزاج تھا لیکن چکن اور آلو کے کٹلس کا ذائقہ کچھ خاص نہیں تھا۔

کلینزنگ: 
ڈرائی مین کورس کھانے کے بعد، اسٹاف نے خشک برف پر رکھ کر اسٹک میں جما ہوا لیموں کا منجمد شربت پیش کیا ”مین کورس کی دیگر چیزوں کی جانب بڑھنے سے پہلے یہ آپ کے منہ کا ذائقہ خوشگوار کرنے کے لیے ہے۔۔“ یہ پیش کرنے والے نے کہا۔

گریوی اور چاول:
ہراچھا دیسی کھانا جو آپ کے منہ پانی لے آئے سالن کے بغیر نامکمل ہے۔۔
نان کے ساتھ  دال مکھنی اتنی ذائقے دار لگی کہ ہم پورا پیالہ ہی چٹ کر گئے، اور دیکھنے والے کنفیوژن کا شکار ہوگئے کہ پیالہ صاف ہے یا واقعی میں دھلا ہُوا ہے۔ زبردست مسالوں کے عرق سے تیار شدہ  قورمہ اچھا تھا۔ بٹر چکن میں البتہ کریمی پن کی کمی تھی جبکہ تندوری چکن میں نمک تھوڑا کم ہوتا تو اس کا ذائقہ اور بھی مزیدار ہو سکتا تھا۔ ادھر بھینی بھینی مہک اور شاندار مسالے مٹکہ بریانی کو پورے نمبر دلانے میں مددگار رہے۔

ڈیزرٹ بائول، میٹھے کا پیالہ: 
گلاب جامن ، رس ملائی اور گاجر کے حلوے سمیت تین پیالوں والے میٹھے  پلیٹر کے ساتھ ایک چھوٹا قہوے کا کپ۔۔۔ یہ بالکل وہی چیزیں تھیں جو ہمیں دس کورس کے اس کھانے کو ختم کرنے کے لیے درکار تھیں۔ انہوں نے اس ٹین کورس مِیل کو مکمل کیا اوروہی وقت کی ضرورت بھی تھیں

رائے:
یقینی طور پر ایک انوکھا تجربہ، جیسا کہ مالک کا کہنا ہے کہ "گھر کی مرغی کو عزت دینا" مالک نے اپنے اس بیان کو مثال کے طور پراستعمال کر کے شیفس ٹیبل کی کوشش واضح کردی ہے کہ شیفس ٹیبل بلکل اسی بات کا مظہر ہے۔۔ 
سرو کرنے والے سائز اگرچہ چھوٹے ہیں، لیکن 10 کورس کے کھانے کے ساتھ ، آپ کی گھر واپسی فوڈ کومہ والی کیفیت کے ساتھ ہوگی جو کہ ایک طویل وقت تک آپ کے ساتھ رہے گی۔! 
کیا آپ کو شیفس ٹیبل کا مینیو ٹرائی کرنے کے لیے جانا چاہیے؟  
ہم تو کہیں گے یقینی طور پر یہ ضرور جانے والی جگہ ہے ! 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

  • anonymous
    (4 years ago)
    Revivefurniture have best Kitchen furniture in Lahore </a>that is plentiful with an excess of furniture items and interior design artifacts. To confirm their home furniture, office furniture proposed buyers or current owners touch with us to avail of way to great furniture items.
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    Revivefurniture have<a href=" http://revivefurniture.pk/product-category/dinning-kitchen/">best Kitchen furniture in Lahore </a>that is plentiful with an excess of furniture items and interior design artifacts. To confirm their home furniture, office furniture proposed buyers or current owners touch with us to avail of way to great furniture items.
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں