ایک اچھے ریسٹورنٹ کی دس نشانیاں: 

ایک اچھے ریسٹورنٹ کی دس نشانیاں: 

ایک اچھے ریسٹورنٹ کی دس نشانیاں: 

کیا آپ کو باہر کھانے کھانا پسند ہے؟ اور کیا آپ ہمیشہ اچھے ہوٹل کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ لیکن کیا آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے پاس انتخاب کے لیے آپشنز کی کمی ہے؟ ویسے، آپ حیران رہ جائیں گے جب ہم آپ کو بتائیں گے کہ  زیادہ تر لوگ تو یہ جانتے ہی نہیں کہ پرفیکٹ ریسٹورانٹ کا مطلب کیا ہے ۔ آرام دہ اور پرسکون ماحول ، مزیدار کھانا ، فوری اور بہترین سروس، یہ چند  ایسے عوامل ہیں جو ایک شاندار ریسٹورانٹ کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ یہاں ہم  آپ کو بتائیں گے کہ اپنے اگلے کھانے کے تجربے کے دوران آپ نے کس طرح ہر چیز پر نگاہ رکھنی ہے۔



1۔ خوش اخلاق عملہ :
سب سے پہلی چیز جو ہم کھانے یا کسی ریسٹورنٹ میں نوٹ کرتے ہیں وہ ہے اس کا عملہ۔ خوش اخلاق اور پر جوش عملہ اچھے ، سلیقہ مند اور مثبت ماحول کی نشانی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ عملہ ہماری خدمت میں حاضر ہو کر خوش ہے۔  ان پر کام تھوپا نہیں جارہا۔۔انہیں کام پر مجبور نہیں کیا گیا بلکہ وہ دل سے ہمیں اچھی سروس دے رہے ہیں۔ مسکراتا ہوا خوش اخلاق عملہ ہر اچھے ریسٹورنٹ کی ضمانت ہے۔۔



2۔فوری اور بہترین سروس:
یہ عنصر انتہائی اہم ہے۔ شاندار سروس فوری طور پر کسی بھی ریسٹورانٹ کو اضافی پوائنٹس دلوا سکتی ہے۔ اس سروس سے ایوریج کھانا دینے والے ریسٹورنٹ کا گراف بھی اوپر جاسکتا ہے، لیکن کبھی بھی اچھا کھانا بری سروس کے ساتھ نہیں  چل سکتا۔ آپ کو یہ جاننے کے  لیے کہ آیا آپ اچھےریسٹورنٹ میں ہیں  یا نہیں،عملے کو اپنی پیش کردہ سروسز میں جوش و خروش ظاہر کرنا چاہئے۔ ان کو کام کی اخلاقیات کے بارے میں پتہ ہو،  اور وہ اس بات کی ضمانت دے سکیں کہ ان کے کسٹمرز ان سے  مطمئن ہیں۔ اس سے زیادہ بری چیز اور کیا ہوسکتی ہے کہ آپ ریسٹورنٹ میں داخل ہوں اور کوئی آپ کو اٹینڈ کرنے کیلئے وقت لگائے یا آپ کو انتظار کی زحمت اٹھانی پڑے۔۔


 
 3- موسم کی مناسبت سے مینو:
یہ بھی ایک خاص علامت ہے۔ جو کسی بھی ریسٹورنٹ کو اچھا یا برا بناتی ہے۔ واقعی اس وقت فرق پڑتا ہے جب کسی ریستوران میں موسم کی مناسبت سے  مینو ہوتا ہے۔یا پھر جب آپ موسم کے حساب سے مینو سرچ کرتے ہیں تو یہ اہم ہے۔ یا پھر ایسا مینو جو ہر ہفتے بدل رہا ہو،یا شیف کی کسی اسپیشل ڈش کے ساتھ بار بار تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ یہ باتیں بتاتی ہیں کہ مالک اور شیفس کو کسٹمرز کا کتنا خیال ہے اور یہ واقعی ان کے لئے اہمیت رکھتا ہے کہ وہ انہیں کیا پیش کر رہے ہیں۔

 

 4۔ میزبان کو اپنے گاہک کی ضروریات کا پتہ ہو :

یہ بات بھی بہت غصہ دلانے والی ہوتی ہے کہ آپ پیش کرنے والوں سے مینو پر لکھی کسی ڈش کے بارے میں پوچھیں اور وہ اپنے جواب سے آپ کو مطمئن نہ کرسکیں۔ ویٹرز کو اچھی طرح سے آگاہ ہونا چاہیے کہ ان کا ریسٹورانٹ اپنے گاہکوں کو کیا کیا آفر کر رہا ہے اور جو کھانا وہ پیش کر رہے ہیں اس کے بارے میں انہیں  پرجوش ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے اچھے طریقے سے پیش کرنے کا سلیقہ بھی آنا چاہیے ۔۔



 5۔  زبردست کھانا:
بلا شبہ ، یہ پوری فہرست میں سے سب سے اہم عنصر ہے۔ مزیدار کھانا یقینی طور پر اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ بنیادی وجہ ہے جس کیلئے لوگ ریسٹورانٹ کا رخ کرتے ہیں۔ لہٰذا منہ میں پانی لانے والا تازہ اجزاء سے تیار کردہ لذیذ  کھانا بے حد ضروری ہے۔ اس کے علاوہ  کھانا کس طرح پیش کیا جاتا ہے، اس کے ذائقہ کے ساتھ ساتھ اس چیز کی بھی بہت اہمیت ہوتی ہے ۔



6۔ آرام دہ، پرسکون ماحول :
ماحول ایک اور عنصر ہے، جو کسی بھی مخصوص ریسٹورنٹ کے وزٹ کرنے کی وجہ بنتا ہے۔ یہ جو کھانا آپ کھانے والے ہیں اس کے حوالے سے بھی ایک معیار قائم کرتا ہے اور کسٹمرز جس جگہ پر بیٹھے ہوئے ہوں وہاں  آرام اور راحت محسوس کرتے ہیں۔ کٹلری، پلیٹیں ، مینو، بیٹھنے کا انتظام سبھی کو سرو کیے جانے والے کھانے کے مطابق ہونا چاہیے۔ یہی ساری باتیں بتاتی ہیں کہ مالک نے کھانے کے ساتھ ساتھ ہر چھوٹی بڑی تمام تفصیلات، چیزوں  پر توجہ دی ہے۔



7۔ صاف ستھرے باتھ روم :
صاف ستھرے ریسٹ روم،باتھ روم حفظان صحت کے لحاظ سے بڑے اہم ہیں۔۔ یہ ساری چیزیں یہ تاثر دیتی ہیں کہ ریسٹورانٹ صرف دکھنے میں اچھا اور اوپر اوپر سے صاف نہیں ہے بلکہ باورچی خانے اور باتھ روم کی صفائی ستھرائی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس سے مالک کا بھی ایک مثبت تاثر،
 ابھرتا ہے۔ کہ کس طرح ان کی جانب سے کھانے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم چیزوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

 

 8۔ سارا کھانا ایک ہی وقت میں پیش کریں :
اس سے زیادہ غصہ دلانے والی کوئی بات نہیں جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے پر ہوں اور آپ کے سوا ہر ایک کے پکوان پیش کردیے جائیں جبکہ  آپ کا کھانا سب سے آخر میں آرہا ہو،اور پھر دوسرے لوگوں کو بھی آپ کا انتظار کرنا پڑے۔ جس کی وجہ سے ان کا اپنا کھانا بھی ٹھنڈا ہوجاتاہے۔ کسی بھی اچھے ریسٹورانٹ میں سب کو ایک ساتھ کھانا پیش کیا جاتا ہے جو مجموعی طور پر آپ کی سروس کو بھی بہتر بناتا ہے 



9۔ ویک ڈیز میں بھی ریسٹورنٹ بھرے رہتے ہوں:
اگر ایک ریستوران ہر وقت بھرا رہتا ہے تو آپ کو اتنا تو  پتہ چل جاتا ہے کہ وہ جگہ جانے کے قابل ہے اور وہاں ضرور جانا چاہیے۔ لوگ ان جگہوں پر بار بار جانا پسند کرتے ہیں جہاں انہیں اچھی سروس اور خوبصورت ماحول کے ساتھ بہترین کھانا ملتا ہے۔ لہٰذا اگر وہ  ہر وقت بھرا ہوارہتا ہے ، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سب چیزیں صحیح کررہے ہیں ۔

 

10-کھلا باورچی خانہ ہو :
سو فیصد یہ کوئی بھی  نہیں بتا سکتا کہ کھانے کا ذائقہ کیسا ہوگا اور یہ بالکل آپشنل ہے۔ مگر کسی بھی ایسے ریسٹورانٹ میں جانا جس کا کچن کھلا ہو آپ کو مجموعی طور پر اچھا احساس دلاتا ہے۔ آپ یہ جان لیتے ہیں کہ پردے کے پیچھے ہو کیا رہا ہے ۔ آپ کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا کھانا کیسے تیار ہوتا ہے اور کون کون سے اجزاء اس میں استعمال کیے جاتے ہیں ۔۔

 

یہی ساری باتیں بتاتی ہیں کہ آپ کسی اچھے ریسٹورانٹ میں ہیں ۔
ہم امید کرتے ہیں کہ یہ بلاگ آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔ جب یہ ساری باتیں آپ کے ذہن میں ہوںگی تو آپ کے لیے فیصلہ کرنا آسان ہوجائیگا کہ آئندہ آپ کس ریسٹورانٹ میں جارہے ہیں ۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں