کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں ہمارے لیے بہترین کھانوں کا اہتمام کرنے والے:

کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں ہمارے لیے بہترین کھانوں کا اہتمام کرنے والے:

کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں ہمارے لیے بہترین کھانوں کا اہتمام کرنے والے:

نت نئے کھانوں کے شوقین افراد کیلئے کراچی ایِٹ فوڈ فیسٹیول ایک خواب تھا جو پورا ہُوا۔۔۔ اگر آپ کوئی ایسی جگہ ڈھونڈ رہے ہیں جہاں آپ کو میٹھا، چٹ پٹا اور ذائقے دار کھانا مل سکے تو یہ میلہ آپ کیلئے ہی ہے۔ ہمیں بھی یہاں پر کھانا پیش کرنے والوں کی کچھ اشیاء کو چکھنے کا موقع ملا۔ ان کے بارے میں ہمارے خیالات اور تاثرات کچھ یہ ہیں۔


1- ڈیلینا :
نیا متعارف کرایا جانے والا "ہاٹ میس" ڈیزرٹ جو بنیادی طور پر کیک سے بنا تھا۔ جس کے اوپر پھینٹی ہوئی کریم اور لوٹس کرمب سے ٹاپنگ کی گئی تھی جو یقینی طور پر اپنے نام کی طرح کا ہی تھا۔ ڈش کو پیش کرنے کا انداز جدید، دلکش اور یقینی طور پر قابلِ ستائش تھا۔ اگر آپ کو میٹھا کھانے کا چسکا ہے تو پھر یہ ڈش آپ کے لیئے ہی ہے۔۔ البتہ ہمیں یہ محسوس ہوا کہ ڈش کے میٹھے پن کو کم کرنے اور ذائقے کو بہترین بنانے کیلئے کسی چیز کی کمی ضرور تھی۔
ریٹنگ: پانچ میں سے تین پوائنٹس۔



2- ریڈ واکس :
ہمیں ریڈ واکس کی جانب سے لوڈڈ فرائز چکھنے کا بھی موقع ملا۔۔۔ جو واقعی میں لوڈڈ تھے۔اس ڈش کوذائقے دار بنانے کے لیے فرائز کے اوپر باریک کٹے ہوئے گوشت کے ٹکڑے اور زیتون شامل کیے گئے تھے۔ ساتھ ہی مختلف اقسام کی چٹنیوں نے اس کو اور بھی چٹ پٹا بنا دیا۔۔ یہ ڈش پیٹ بھرنے والی تھی جس کا ذائقہ انتہائی عمدہ  اور ہر لحاظ سے بہترین تھی۔
ریٹنگ: پانچ میں سے پانچ۔ 


3-  بیسک :
ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اصل بائو بنز شہر میں آگئے ہیں۔ بیسک کی جانب سے ہمارے لیے اسٹریٹ فوڈ کا منفرد ذائقہ متعارف کرایا گیا، جہاں فرائڈ چکن بائو بن سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔۔ نرم وملائم بن میں لپٹی مختلف مسالا جات کے امتزاج  سے بنی چکن آپ کے منہ میں پانی لے آئے گی۔۔ اوپر سے ڈالی جانے والی چٹنیوں نے ڈش کے مجموعی ذائقہ میں چار چاند لگادیے۔ یہ یقینی طور پر ایسی چیز تھی جسے ایک بار چکھنے والا دوبارہ ضرور کھانا چاہے گا۔ 
ریٹنگ  پانچ میں سے پانچ ۔



میک اینڈ اسپڈ :
میک اینڈ اسپڈ پر ہمیں موقع ملا دو مختلف پکوان کھانے کا ۔۔۔ پہلی ڈش اسپڈ تھی جس میں میش (کچلے ہوئے) آلو کے اوپر منفرد ٹاپنگ کی گئی تھی،  جبکہ دوسری ڈش پیری پیری میک اینڈ چیز تھی۔۔۔ پہلے جو ڈش کھائی وہ اتنی اچھی نہیں لگی جتنی دوسری لذیذ اور اشتہا انگیز تھی ۔ شاید اس لیے کیونکہ اس میں اتنی جدت نظر نہیں آئی۔ البتہ میک اینڈ چیز واقعی میں کھانے والی چیز تھی۔۔اس میں مسالوں کی مقدار صحیح اور ذائقہ بھی ایسا تھا کہ ایک بار کھانے والا پھر سے کھائے بغیر رہ نہیں سکے گا۔۔
ریٹنگ پانچ میں سے چار۔



5- ٹو گائز ون گِرل ۔
کلاسک چکن اور بیف ڈونٹ برگر کے بغر کوئی فوڈ فیسٹیول ہونا ممکن نہیں ہے جہاں نہ صرف آپ اپنا پیٹ بھر سکیں بلکہ اس کھانے سے خوب لطف اندوز بھی ہوسکیں۔۔ ٹو گائز ون گِرل آپ کو کبھی مایوس نہیں کرتا اور ہم بھی ہرسال  کراچی اِیٹ میں اس آپشن کو اپنا کر کبھی نہیں پچھتاتے۔۔
برگر انتہائی جوسی، مزیدار اور ہر طرح سے مناسب تھا۔
ریٹنگ پانچ میں سے پانچ



6- چروسٹی :
چروسٹی  کی جانب سے  پیش کردہ چوروس کچھ سال پہلے ملنے والے چوروس کے مقابلے میں کچھ نئے اور منفرد نظر آئے۔  اسٹرابری اور چاکلیٹ ڈپ والے چوروس نے تو ہمارے دل ہی جیت لیئے۔۔۔ اس ڈیزرٹ میں صحیح مقدار میں مٹھاس تھی جو ہر کسی کی ہلکا پھلکا اورمیٹھا کھانے کی طلب کو مٹاتی ہے اور رات ختم کرنے کیلئے بھی یہ ایک بہترین چیز ہے۔۔
ریٹنگ پانچ میں سے پانچ۔ 



7- کرسٹ براس :
کرسٹ براس کی جانب سے پیش کیا جانے والا گولڈ لیف پزا ہمارے لیے بالکل نیا تھا ۔۔ اس کے انوکھے نام نے تو اپنی طرف اور بھی زیادہ کھینچا۔۔ جس وجہ سے ہم نے مکس سبزی کی ٹاپنگ کے ساتھ مسالے والے اور تیکھے پِزا کو مزے لے کر کھایا۔۔ البتہ نام کے علاوہ اس میں کوئی جدت نہیں تھی۔۔یا پھر شاید سارا دن نت نئے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد اس لمحے وہ ہمارے معیار اور پسند  کے مطابق نہیں تھا ۔۔
ریٹنگ پانچ میں سے تین۔ 



کراچی ایِٹ کچھ منفرد تھا اور ہم چاہیں گے کہ اور بھی لوگ اس فیسٹیول میں حصہ لیں۔۔۔ اگر آپ بھی کھانوں کے شوقین ہیں یا اس سے منسلک ہیں توآپ کا  یہ ویک اینڈ تو اے ون گزرے گا۔۔۔
اور اگر آپ کنفیوز ہیں کہ کیا ٹرائی کرنا چاہیے اور کیا نہیں تو یہ بلاگ آپ کی مدد کرے گا۔۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے آپ کی اپنی طویل فہرست کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ تو پھر خوش ہو کر کھائیں اور مزے اڑائیں۔۔

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں