کراچی میں پہلی بار ایوارڈ جیتنے والے ریسٹورانٹس کا اعلان کردیا گیا۔

کراچی میں پہلی بار ایوارڈ جیتنے والے ریسٹورانٹس کا اعلان کردیا گیا۔

کراچی میں پہلی بار ایوارڈ جیتنے والے ریسٹورانٹس کا اعلان کردیا گیا۔

ایوارڈ جیتنے والے ریسٹورانٹس کے بارے میں ہمارے خیالات درج ذیل ہیں۔
 
پاکستان میں پہلی بار ریسٹورانٹس کو ان کے بہترین کھانے اور صارفین کی خدمت کے لیے ایوارڈز(کسٹمر چوائس ایوارڈز) دیئے گئے۔ یہ رنگا رنگ اور شاندار تقریب کراچی کے میریٹ ہوٹل میں 9 دسمبر کو منعقد ہوئی اس حوالے سے اپنے خیالات بانٹنے کے لیے ہم آپ کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔
پاکستان میں کھانے کے کاروبار سے وابستہ پکوان سینٹرز اور ریسٹورانٹس کی کارکردگی جانچنے اور خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے آل پاکستان ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن (ایپرا) کے نام سے ایک مجاز ادارہ تشکیل دیا گیا ہے جو پاکستان میں فعال ریسٹورانٹس، کھانے پینے کے مراکز اور فوڈ چینز کی کارکردگی، صارفین کی خدمت اور صفائی ستھرائی کا مجموعی طور پر جائزہ لے کر ایکسیلینس ایوارڈز کے لیے نامزد کرے گا۔ اس حوالے سے بہترین ریسٹورانٹس کی نومینیشن لسٹ اگست میں جاری کی گئی تھی اور بالآخر مختلف زمرہ جات میں ایوارڈز کے لیے منتخب کیے گئے ریسٹورانٹس کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 


پاکستانی فوڈانڈسٹری کو اعزازات سے نوازنے کے لیے منعقدہ ایپرا ایوارڈز کی تقریب اپنی رنگا رنگی میں کسی بھی طرح ٹی وی ایوارڈ شو سے کم نہیں تھی، جس میں شوبز کی تقریبات کی طرح ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تھا اس شاندار تقریب کی میزبانی کے فرائض شوبز کی نامور اور ولولہ انگیز شخصیت علی سفینہ نے انجام دیئے۔
ایپرا ایوارڈز کی جیوری میں شیف سعادت، شیف عبدالہادی، سمیرا حسین اور ڈاکٹر سعدیہ صفدر شامل تھے۔ ابتدا میں ایوارڈز کے لیے قائم کردہ جیوری میں علی سلطان کو بھی شامل کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں جیوری سے الگ کردیا گیا، انہیں جیوری سے علیحدہ کرنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔ 


 
ہم ابھی بھی نامزدگی کی اس فہرست پر حیران ہیں جو اس وقت سامنے آئی جب  کچھ انتہائی مستحق ریستورانوں کو اس سے دور رکھا گیا، مگر یہ بھی ایک جھوٹ ہوگا اگر ہم آپ سے کہیں کہ فاتحین کی فہرست نے ہمیں مزید دنگ کر دیا۔ 


کھانا
بیسٹ برگر ہائوس آف دا ایئر۔
 
●    بگ تھک برگرز
●    برگر لیب
●    برگر او کلاک - ونر
●    مُوس این کلک
●    اوہ مائی گرِل
●    او پی ٹی پی
●    دی ساس

بیسٹ پاکستانی ریسٹورانٹ آف دا ایئر۔
 
●    آفریدی اِن
●    ہاٹ این اسپائسی
●    کباب جیز
●    خانجی
●    لال قلعہ - وِنر
●    نواب ڈائینیسٹی
●    تائوز

بیسٹ پین ایشین ریسٹورانٹ آف دا ایئر۔
●    بونسائی
●    چوپ چوپ ووک - ونر
●    کوکوچین
●    میاکو
●    تائو

بیسٹ چائنیز ریسٹورانٹ۔
●    بامبو
●    چائنا گرِل
●    چائنا ٹائون
●    چوپ سوئے
●    جِنسوئے - ونر
●    کولون

بیسٹ کافی پلیس آف دا ایئر۔
●    بیلا ویٹا
●    کافی وغیرہ - ونر
●    چیٹرباکس
●    ایسکوئریز
●    گلوریا جینز
●    موکا
●    نیویارک کافی

بیسٹ چائے پلیس آف دا ایئر۔
●    کافی کلفٹن
●    کیفے پیالہ
●    چائے ماسٹر
●    چائے شائے
●    چائے والا
●    چِٹ چاٹ شائے
●    چھوٹو چائے والا - ونر

بیسٹ پیزا ہائوس ایوارڈ۔
●    براڈوے - وِنر
●    کیلیفورنیا
●    پیزا ون
●    نیویارک پیزا
●    پومو
●    پیزا میکس
●    جُنیدیز

بیسٹ بریانی ریسٹورانٹ ایوارڈ۔
●    ڈبل اے فوڈ سینٹر
●    بریانی اسکوائر
●    حاجی اختر
●    جانز فوڈ
●    جدہ بریانی
●    اسٹوڈنٹ بریانی - وِنر
●    وائٹ بریانی
خدمت
/پیشکش
بیسٹ بوفے ریسٹورانٹ آف دا ایئر۔
●    بابوجیز بائے پورٹ گرینڈ
●    چوپال
●    لال قلعہ - وِنر
●    راجدھانی

بیسٹ کیژول ڈائننگ ریسٹورانٹ آف دا ایئر۔
●    بیلا ویٹا
●    چیٹرباکس ڈیلی
●    ڈیل فرائیو - وِنر
●    پومو
●    سزلرز
●    سوبریمیسا
●    روزاٹی

فوڈ لیجنڈ

فوڈ لیجنڈ ایوارڈ۔
●    چائنا ٹائون
●    جِنسوئے - وِنر
●    حنیفیہ
●    کراچی بروسٹ
●    پومپئی
●    اسٹوڈنٹ بریانی
●    وحید
اسپیشل

بیسٹ پاکٹ فرینڈلی ریسٹورانٹ آف دا ایئر۔

●    کُول اِن
●    ہاٹ این اسپائسی
●    کراچی بروسٹ
●    کبابیز - وِنر
●    پیزا 363
●    ریڈ ایپل
●    وحید

نیو انٹرینٹ آف دا ایئر۔
●    دال رائس
●    فیٹوسین
●    جِنسوئے لائیو
●    گریٹ وال
●    سالز
●    وال
●    یوشیز - وِنر

بیسٹ انوویشن ڈش ایوارڈ۔
●    کیفے پراٹھا
●    کلائوڈ نان
●    لش کرش
●    میٹ دا چیز - وِنر
●    پلان بی
●    اسٹیک بائے سی ایف یو
●    تھیم

بیسٹ ریسٹورانٹ فار ایمبینز۔

●    چیٹرباکس کیفے
●    کوکوچین
●    اسکوائرز کافی
●    کوئل
●    روزاٹی
●    سلطان
●    تھیم - وِنر

ڈیلیوری آن ٹائم ایوارڈ۔
●    براڈ وے
●    کیلیفورنیا پیزا
●    فوڈز اِن
●    کے ایف سی
●    میکڈونلڈز - وِنر
●    ٹوسو
●    وائٹ بریانی

ریسٹورانٹ آف دا ایئر، کراچی

●    بونسائی
●    ایسٹ اینڈ
●    کباب جیز
●    کوئل
●    میٹ دا چیز
●    میکڈونلڈز - وِنر
●    اسٹیک بائے سی ایف یو

اسپیشل اپرا ایوارڈز۔
●    بیسٹ فائن ڈائننگ ریسٹورانٹ آف دا ایئر:اوکرا  
●    فوڈ ویٹرن ایوارڈ: بار بی کیو ٹونائٹ
●    بیسٹ کسٹمر ایکسپیریئنس ایوارڈ: کولاچی
●    بیسٹ برانڈ ٹرن ارائونڈ ایوارڈ: کے ایف سی
●    بیسٹ انڈسٹری فیسیلی ایٹر: پیپسی
●    لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: زبیدہ آپا
یہ وہ تمام کھانے پینے والے اور فوڈ برانڈز ہیں جن کو اس سال ایکسیلینس ایوارڈ ملا۔ ہم تمام فیصلوں سے پوری طرح متفق نہیں ہیں، تاہم یہ پاکستانی کھانوں کی صنعت کے لئے ایک بہت بڑا قدم ہے اور ہم ایپرا کے لیے آئندہ کی کوششوں کے حوالے سے ان سب ریسٹورانٹس کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔


 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں