کھانے سے پہلے کھانے کی تصویر:

کھانے سے پہلے کھانے کی تصویر:

کھانے سے پہلے کھانے کی تصویر:

دنیا دن بدن بدل رہی ہے اور آج کی اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں نت نئے رجحانات فروغ پا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک رجحان کھانے سے قبل ڈیجیٹل یا اسمارٹ فون کیمرے کے ساتھ اپنے کھانے کی تصاویر کھینچنے کا رجحان بھی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا میں پیش پیش رہنے کیلئے اپنے کھانے کی خوبصورت اور دلکش تصاویر لے کر پوسٹ کرنا اب فرض سمجھا جانے لگا ہے۔ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ پہلے تصویر اپ لوڈ ہو جائے کھانا پھر کھائیں گے۔۔ اپنے اسمارٹ فون سے لمحہ لمحہ اپنی تصاویر کھینچنا اب ہر ایک کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے کے شوقین خواتین و حضرات میں تصویر فوبیا اس قدر بڑھ چکا ہے کہ جو کام بھی کیا جیسے مثال کے طور پر کھانا کھا رہے ہیں تو پکچر بنائی اور جھٹ سے فیس بک اور سوشل میڈیا پر لگادی۔ تاہم اس کے لیے یہ بات نہایت اہم ہے کہ آپ کا کھانا اتنا ہی اچھا نظر آئے جتنا کہ اس کا ذائقہ ہے۔ لہٰذا ہم آپ کو اسٹائل کی وہ ساری تراکیب دینے کے لئے حاضر ہیں جو آپ کے کھانے کو پرکشش دکھانے کے ساتھ ہی دیکھنے والی ہر آنکھ کی توجہ سمیٹ لیں گی۔ لائٹنگ سے لے کر ہر اینگل تک سب کو متوجہ کرنے والی تصویروں کے راز سے پردہ اٹھائیں گے۔۔ یہ کچھ تراکیب پیش خدمت ہیں جو آپ کے کھانے کو مزید خوبصورت بنا کر پیش کریں گی۔۔


 
 مناسب ترتیب:
جب آپ اپنے کھانے کی تصویر کھینچتے ہیں تو خوبصورت ترتیب کو نوٹس میں لیا جانا ضروری چیزوں میں سے ایک ہے۔ کھانےکی تصاویر کو پرسکون اور خوبصورت ترتیب میں رکھ کر دلکش نظارہ ترتیب دینے کی کوشش کریں۔۔ جہاں آپ کو لگے کہ آپ کی سیلفی یا تصویر میں کوئی نقص آرہا ہے یا کوئی چیز منفی اثر ڈال رہی ہے تو اسے گھڑی، سن گلاسز، جیولری اور ہینڈ بیگ وغیرہ سے چھپانے کی کوشش کریں۔


 
عمدہ روشنی:
تصویر کھینچتے ہوئے روشنی کا خاص خیال رکھیں۔ ایسی جگہ سے تصویر لیں جہاں کیمرے کے لیے مناسب روشنی موجود ہو۔۔۔ مناسب روشنی ایک معمولی تصویر کو بھی بہترین بنا سکتی ہے۔۔ تصویر یا سیلفی لیتے وقت اپنے کیمرے کی لائٹنگ ضرور چیک کریں کیونکہ اچھی لائٹ آپ کی تصویر کو چار چاند لگا دے گی۔ یہ بھی خیال رہے کہ لائٹ براہ راست کھانے پر نہ پڑے اور نہ ہی آپ کے کیمرے پر پڑے مگر لائٹ کا شیڈ اسے شاندار تاثر دے جس کے نتیجے میں تصویر کا منظر واضح اور روشن نظر آئے۔۔


 
کھانے کو مزید پُرکشش دکھانے والی چیزیں:
کھانے کے آس پاس مزید اشیا رکھ کر انہیں تصویر میں شامل کرنا آپ کی تصاویر کو اعلیٰ درجے پر پہنچا دے گا۔ تصویر کومزید خوشگوار بنانے کے لیے آپ فریم میں مزید چیزیں شامل کرسکتے ہیں۔۔ کھانے کی تصاویر کو مزید اثر انگیز بنانے کیلئے آپ کچھ مزید چھوٹی موٹی چیزوں کا بھی سہارا لے سکتے ہیں۔۔ جس سے آپ کا کھانا اور بھی خوب صورت ہوجائے گا۔۔ دل آویز پھول، نیپکنز، مینیو کارڈ یا پھر اسٹائلش کٹلری بھی آپ کی تصویر کو اچھا بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔۔


 
گرم کھانا اور صحیح زاویے: 
جب آپ اپنے کھانے کی تصویر لینے لگیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھانا گرما گرم ہو۔ گرم کھانے سے اٹھتا ہوا دھواں آپکی تصویر کو ایک منفرد اور قدرتی تاثر دے گا۔ تصویر لیتے وقت اینگل کا خاص خیال رکھیں۔۔ بہترین  تصویر کیلیے گرم اور تازہ کھانے سے اچھا اور کچھ نہیں ہوسکتا۔۔


 

کھانے اور مشروبات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ درست زاویے سے تصویر لے رہے ہیں۔۔ اچھے اینگل اور بہترین تصویر کیلئے اپنے کیمرے کو مناسب فاصلے پر رکھیں تاکہ آپ کا کھانا اور اس کے ساتھ رکھی ہوئی اضافی اشیا خوب صورت طریقے سے کور ہوجائیں۔۔


 
اچھی تصاویر کھینچنا کوئی مشکل کام نہیں، بہترین کھانے کی بہترین تصاویر کیلئے ان مشوروں پر عمل کریں۔۔ کھانے کی بہترین تصاویر کھینچنے کے لیے ان چند ہدایات کو اپنے ذہن میں رکھیں۔ یہ معمولی سی احتیاطی تدابیر آپ کی تصویر میں قید منظر کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کردیں گی۔۔
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں